
10/09/2025
مظفرآباد:
وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب خان سے محکمہ شاہرات (پی ڈبلیو ڈی) کے افسران نے ملاقات کی۔
ملاقات میں حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر حکومت نے ہدایت کی کہ رکے ہوئے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں اور ان پر جلد کام شروع کیا جائے، جبکہ جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور حلقہ کے اندر بند روڈز کو جلد کھولنے کی ہدایت کی۔