
08/08/2025
بیروٹ زیادتی کیس اک نئے موڑ پر۔
جس لڑکی کے بارے میں الزام تھا کہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا وہ اپنے ورثاء کے ساتھ گزشتہ دن ایبٹ آباد کی عدالت میں پیش ہوئی لڑکی کا تعلق راولپنڈی سے ہےاس نے تحریری بیان عدالت میں جمع کروا دیا اور کہا کہ میں میڈیسن کھاتی ہوں اور میں گھر سے نکل آئی تھی حسیب الرحمان حمزہ اور محمد علی نے میرے ساتھ کوئی بھی غلط کاری یا زنا کاری وغیرہ نہیں کی انھوں نے مجھے پناہ دی تھی اور کھانا کھلایا تھا اور صبح چار بجے میں وہاں سے چلی گئی تھی مذکورہ بالا پر میں کسی پر بھی دعویداری نہیں کرنا چاہتی اور نہ کسی پر الزام ٹھہرانا چاہتی ہوں میرا یہی بیان جو کہ درست ہے کو سن کر درست تسلیم کیا جائے
ورثاء نے لگنے والے الزامات کی تردید کی ذرائع کے مطابق لڑکی کا تعلق ایک بڑی فیملی سے ہے اور انھوں نے اس واقعے پر اس طرح کا رنگ دینے پر اظہار کا افسوس بھی کیا ہے لڑکوں کے بیان کے مطابق وہ مسجد میں حلف دینے کو بھی تیار ہیں لیکن دوسری جانب آڈیوز اور ویڈیوز پر سوال اٹھ
رہے ہیں
باقی حقیقت کیا ہے یہ خدا بہتر جانتا ہے