Vitamin AT

Vitamin AT Spreading good vibes only…✨

جب “کیڑے مکوڑے” پلٹ کر گریبان پکڑ لیں۔۔پاکستانی یونیورسٹی کی سیاست میں آج ایک ایسا plot twist آیا کہ Netflix والے بھی کہ...
24/08/2026

جب “کیڑے مکوڑے” پلٹ کر گریبان پکڑ لیں۔۔

پاکستانی یونیورسٹی کی سیاست میں آج ایک ایسا plot twist آیا کہ Netflix والے بھی کہیں گے کہ بھائی، اسکرپٹ ہمیں بھی بھیجو! 🙏🏻

مبینہ طور پر ایک یونیورسٹی میں ایک خاتون ملازمہ نے ایک HOD پر ہراسانی کا الزام لگایا اور مطالبہ کیا کہ اسے یونیورسٹی سے نکالا جائے۔ معاملہ ابھی اپنی جگہ تھا کہ کچھ طلبہ HOD کے حق میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ ان کے تجربے کے مطابق وہ اچھا انسان ہے، اس لیے الزام کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

بس پھر کہانی میں “دبنگ انٹری” ہوئی۔

خاتون کے شوہر، ایک حاضر سروس فوجی افسر ، مبینہ طور پر یونیورسٹی پہنچ گئے۔ ماحول گرم ہوا، طلبہ سے تلخ کلامی ہوئی، اور پھر وہ منظر آیا جس کا شاید کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا:

جنہیں برسوں سے “کیڑے مکوڑے” سمجھ کر ڈرانے کی عادت ہو، انہی کیڑوں نے گریبان پکڑ لیا۔ 😶

پھر کرنول صاب کی طرف سے مبینہ طور پر پستول نکلی، ہوائی فائرنگ ہوئی، پولیس بھی موقع پر موجود تھی ،لیکن سوال وہی پرانا۔۔۔

کیا قانون سب کے لیے برابر ہے… ؟ یا بس کچھ لوگوں کے لیے ذرا زیادہ برابر ہے؟”

پاکستان میں طاقتور طبقے کو اکثر یہ غلط فہمی ہوجاتی ہے کہ وردی، عہدہ، پروٹوکول یا تعلقات انسان کو قانون سے اوپر لے جاتے ہیں۔ عوام کو خاموش کرایا جا سکتا ہے، ڈرایا جا سکتا ہے، دھمکایا جا سکتا ہے۔

لیکن کبھی کبھی کہانی الٹی بھی پڑ جاتی ہے۔

تین سال پہلے ایک مقبول سیاسی رہنما کو بھی طاقت کے زور پر قابو کرنے کی کوشش ہوئی تھی۔ آج یونیورسٹی کے چند نوجوانوں نے اپنے سامنے کھڑے طاقت کے نمائندے کو یہ یاد دلا دیا کہ۔۔

عوام شاید خاموش ہوں، بے اختیار ہوں، کمزور ہوں—لیکن ہمیشہ خوفزدہ نہیں رہتے۔

البتہ ایک بات بالکل واضح ہے:
نہ الزام لگانے والا قانون سے بالاتر ہے، نہ الزام لگنے والا، نہ وردی والا، نہ وردی کے بغیر والا۔

ہراسانی کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
تشدد کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ہوائی فائرنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اور اگر پولیس موقع پر موجود تھی تو اس کا کردار بھی سامنے آنا چاہیے۔

کیونکہ اصل بات یہ نہیں کہ کس نے کس کا گریبان پکڑا۔

اصل یہ ہوگا کہ کیا اس بار قانون واقعی سب کا گریبان پکڑے گا؟

پاکستانی عوام کے لیے شاید آج کا سبق یہی ہے!

“کیڑے مکوڑے” سمجھ کر جسے روندنے نکلو… پہلے دیکھ لینا، کبھی کبھی کیڑے مکوڑے بھی گروپ میں ہوتے ہیں۔

22/08/2026

Earth 2.0 — where science meets fun! 🔬✨ The kids absolutely loved every moment! 🧪🎢

کپتان! تجھے حیاتِ خضر ملے، بصارتِ یعقوب ملے،اور رہائیِ یوسف نصیب ہو۔ آمین یا رب العالمین 🤲
21/08/2026

کپتان! تجھے حیاتِ خضر ملے، بصارتِ یعقوب ملے،اور رہائیِ یوسف نصیب ہو۔ آمین یا رب العالمین 🤲

20/08/2026

Let your heart find peace in the remembrance of Allah. 🕊️🤍

14/08/2026

جب سکول جاتے تھے تو 14 اگست اتوار والے دن آتی تھی
اب جب کام پر جاتے ہیں تو 14 اگست جمعہ والے دن آرہی ہے..😩

14/08/2026

14th August Azadi edition 🇵🇰•••🇬🇧🫶

12/08/2026

Wales 🏴󠁧󠁢󠁷󠁬󠁳󠁿 under a hot sun hits different ☀️..

09/08/2026

A day out with daddy’s girl🫀

02/08/2026

My baby girl was loving her jungle cruise ride… and had us cracking up when she called the sea lion “Hey You Funny ” 🤣🐒🌊

29/07/2026

Safari day with my baby 🦁
Pure joy, unforgettable memories❤️

Address

Cardiff

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vitamin AT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vitamin AT:

Shortcuts

Share