Atif Tauqeer

Atif Tauqeer Poet, Journalist and Communication Researcher. The views expressed here are solely in my private cap
(705)

The views expressed here are solely in my private capacity and do not in any way represent the views of any organization or party.

31/10/2025

خدا کے ہوتے ہوئے

29/10/2025

صبا قمر غلط یا عوام؟
#کراچی

29/10/2025
27/10/2025

ارشد شریف کی والدہ انصاف کی راہ دیکھتے دیکھتے فوت ہو گئیں۔ ارشد شریف کا قتل درجنوں سوالات لیے ہوئے ہے، جن کے جوابات اب تک موجود نہیں۔
‏انسانی جان کی حرمت اور صحافیوں کی زندگیوں کے تقدس کا خیال رکھے بغیر کوئی معاشرہ کبھی زندہ نہیں رہ سکتا۔
‏خدا ارشد شریف کے درجات بلند کرے۔ مجھے ارشد کی کال یاد ہے، جب انہوں نے مجھے کہا تھا کہ بھائی ایک قومی نغمہ لکھیں، میں اسے شوٹ کروں گا۔

23/10/2025

صحافت ایک پیشہ ہے اور روزگار ہے، مگر سوشل میڈیا اور خصوصا یوٹیوب نے اس روزگار کو کاروبار میں بدل دیا ہے۔
سرمایہ داری نظام کی وجہ سے ابتدا میں صحافتی ادارے کاروباری میڈیا اداروں میں تبدیل ہوئے اور پھر خود صحافی کاروباری اداروں میں تبدیل ہوتے چلے گئے۔
آپ خود سوچیے اگر آپ نے یوٹیوب کی آمدن سے گھر چلانا ہو، تو آپ کو ہر روز ایک وی لاگ کرنا ہو گا اور ہر روز ویلاگ کا مطلب ہے آپ کو ہر روز کم از کم ایسی ایک خبر درکار ہو گی جو آسانی سے فروخت ہو سکے۔ آپ نہ بکنے والا سامان اپنی دکان پر رکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
ایسے میں بہت سے صحافی، صحافتی ذمہ داری کے بجائے کاروباری مفاد کی نذر ہو جاتے ہیں جبکہ صحافیوں سے قبل یہی دائرہ زیادہ تر صحافتی اداروں کا خاصہ رہا۔
سوشل میڈیا آنے پر زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ میڈیا کا “مارکیٹ پلیس آف آئیڈیاز” کا ماڈل آگے بڑھے گا اور یوں ایک عام شخص تک “حقائق” کی فراہمی آسان ہو جائے گی، تاہم آج سے برسوں قبل اپنے تحقیقی مقالے میں میں نے لکھا تھا کہ معلومات کی بہتات ایک عام شخص کی حقائق تک پہنچ کو مزید مشکل بنا دے گی۔
اس وقت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر دکانیں لگیں ہیں جہاں اپنا اپنا سچ فروخت کیا جا رہا ہے۔ تاہم یاد رکھیے، سچ ہمیشہ سے ایک کڑوی اور ناپسندیدہ شے ہے، جسے بیچنا ازل سے مشکل رہا ہے۔ آسانی سے بکنے والا سچ زیادہ تر جھوٹ ہوتا ہے۔
پھر سمجھ لیں، سچ بولنا آسان نہیں ہو سکتا اور اگر چھٹ بھیا بولتا ہوا نظر آئے تو اس سچ کے سچ ہونے پر شک کیجیے۔

20/10/2025

Happy Diwali to all our Hindu friends
Wishing you and your family a festival filled with light, joy, and peace. May the light of deep dispel all darkness and fill our days with love and hope.

❤️

سترہ برس کی عمر کی لکھی غزل کسی نے بھیجی تو سوچا آپ سے شئیر کی جائے۔ ❤️🙏
18/10/2025

سترہ برس کی عمر کی لکھی غزل کسی نے بھیجی تو سوچا آپ سے شئیر کی جائے۔ ❤️🙏

18/10/2025

عمدہ لکھاری، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اور متبادل پر ہماری ساتھی مہناز اختر نے پاکستان کی پہلی مکمل اے آئی فلم تخلیق کی ہے۔
دوست ضرور دیکھیں اور اپنی رائے دیں۔
آپ دیکھیں گے تو ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دیگر لوگوں کو بھی اے آئے کے تخلیقی استعمال کی تحریک ملے گی۔
اس ویڈیو کا لنک کمنٹ سیکشن میں ہے۔

16/10/2025

شاہد خاقان عباسی کے الزامات نہ صرف سنجیدہ اور سنگین ہیں بلکہ وہ حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ بھی ہیں۔
‏پرتشدد جتھوں کو روکنا، کسی پولیس اہلکار پر گولی چلنے کے جواب میں اہلکاروں کا اپنے دفاع میں گولی چلانا یا املاک اور جان کے تحفظ کے لیے طاقت کا استعمال ایک مختلف بات ہے، مگر حکومت کا خود دستور اور قانون کو نہ ماننا ایک بالکل مختلف بات ہے۔
‏ٹی ایل پی پرتشدد گروہ ہے اور اس کے ہاتھوں پر درجنوں معصوم پاکستانی شہریوں کا خون ہے، اس کی اشتعال انگیزی اور سماج میں خصوصا اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی بھی ڈھکی چھپی نہیں، اسے کالعدم قرار دینے جیسے اقدامات بھی قابل فہم ہیں۔ تاہم یہ کسی صورت قابل قبول نہیں کہ حکومت مرنے والے شہریوں کی لاشیں تک حوالے کرنے سے انکاری ہو یا کسی خونی واقعے کی شفاف تفتیش سے احتراز کرے یا اہل خانہ کو ہلاک ہونے والوں کے مقدمات درج کرنے سے روکے۔
‏ایسا ہر عمل بنیادی دستوری ضمانتوں پر حملہ ہے اور یہ کسی بھی زندہ انسان کے لیے قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔
‏اس واقعے کی شفاف ترین تحقیقات ہونا چاہئیں اور ایسا ہر عناصر جس نے ایسی کسی بھی دستوری شکنی کا ارتکاب کیا ہو، اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

16/10/2025

پھول نکلے کہ ترے جسم سے خوشبو نکلے

16/10/2025

خبریں ہیں کہ مریم نواز کی حکومت کی جانب سے وفاق کو تجویز دی جا رہی ہے، تحریک لبیک پر پابندی عائد کر دی جائے۔ اگر یہ خبر درست ہے، تو پنجاب حکومت کا یہ انتہائی بڑا اور غیرمعمولی کارنامہ ہو گا۔
‏مرد سیاست دان ملاؤں کے خوف سے جو کام نہیں کر سکے یا قائم نہیں رہ سکے، وہ ایک خاتون کر رہی ہے۔
‏پاکستانی خواتین نے پوری پاکستانی تاریخ میں مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ قوت سے پرفارم کیا ہے۔ خدا کرے کہ یہاں مزید خواتین سیاست اور فیصلہ سازی کے میدان میں آگے آئیں اور اس ملک کا انتظام بہتر بنائیں۔

‏وفاقی حکومت کو چاہیے کہ کسی بھی پرتشدد اور مسلح جتھے کے لیے کسی قسم کی کوئی معافی نہ ہو۔ سماجی فیبرک کو تباہ کرنے والوں اور پولیس اہلکاروان پر گولیاں چلانے والوں سے مذاکرات اور معاہدے ہماری تاریخ کے سیاہ باب ہیں۔ یہ سلسلہ نہ رکا تو نہ سماج رہے گا نہ فیبرک۔

15/10/2025

افغان عوام پچھلی نصف صدی سے جنگ کی تباہی اور مسلسل بربادی دیکھ رہے ہیں۔ طالبان جیسی دہشت گرد قوت کو ان پر مسلط کرنے پر ہمارے ہاں لیکن شرمندگی بالکل موجود نہیں۔
‏اس پورے تنازعے میں طالبان کو ہدف بنایا جانا چاہیے اور افغان قوم سے اپنے جرائم کی معذرت کرتے ہوئے، ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
‏طالبان کے ظلم کا شکار پورا پشتون خطہ ہے۔ ایک ایسا خطہ جو ڈالروں کی جنگ کا ایندھن بنا دیا گیا اور جہاں تین نسلیں فقط بارود کی بو میں جوان ہوئیں۔
‏افغان قوم جنگ نہیں چاہتی۔ ان کارروائیوں کا ہدف طالبان تک محدود رکھنے اور اپنی پالیسی کو واضح طور پر افغان قومی امنگوں کے مطابق استوار کرنے کے بجائے اگر فقط بن گرائے گئے، تو نتیجہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ خوف ناک ہو گا۔
‏افغانستان میں جب تک طالبان اقتدار پر قابض ہیں، یہ خطہ دہشت گردی کی آگ میں جلتا رہے گا۔ جمہوریت، انسانی تکریم اور بہتر ہمسائیگی ترقی کے اشارے ہیں، جنگ، نفرت اور بمباری فقط تباہی کی جہتیں ہیں۔

Address

Chigwell

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atif Tauqeer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Atif Tauqeer:

Share