20/11/2025
کالام میں باولے کتے کے حملے — 2 بچے شدید زخمی، محکمے کی مجرمانہ غفلت بے نقاب
کالام: افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ایک باولا کتا 2 معصوم بچوں پر حملہ آور ہوا۔ دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ اوازِ کالام نے ایک مہینہ پہلے ہی متعلقہ محکمہ کو باولے کتوں کی موجودگی کے بارے میں باقاعد اطلاع دی تھی اور بروقت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن افسوس کہ ذمہ دار اداروں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اسی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ آج دو معصوم زندگیاں بھگت رہی ہیں۔