Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن

Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن At this beautiful place all facilities are available

31/08/2025

سیلاب کی تباہ کاریاں

29/08/2025

پارک ویو سوسائٹی لاہور کے گھروں میں پانی داخل ۔کشتیاں چل گئیں۔ دیکھیئے براہ راست

انس الشریف الجزیرہ کا وہ صحافی،جو برستے بارود اور بھوک کی دلدل میں سسکتی انسانیت اور دم توڑتی زندگی کی خبر دیتا رہا۔ اس ...
12/08/2025

انس الشریف الجزیرہ کا وہ صحافی،جو برستے بارود اور بھوک کی دلدل میں سسکتی انسانیت اور دم توڑتی زندگی کی خبر دیتا رہا۔ اس کی ایک ویڈیو دیکھی، جس میں وہ اپنی معصوم سی بچی کیساتھ مسکرا رہا تھا، وہ کہہ رہا تھا ہم غزہ سے نہیں جائیں گے، وہ کہتے ہیں،غزہ سے ہم صرف جنت میں منتقل ہوں گے۔ انس الشریف تو جنت منتقل ہوگیا، ان شااللہ ۔ اس کے ساتھ پانچ صحافی بھی۔ اب تک کل 200 سے زیادہ صحافی اسرائیل قتل کر چکا ہے۔ انس الشریف کو اس وقت تاک کر نشانہ بنایا گیا ،جب وہ الشفا ہسپتال کے پاس صحافیوں کیلئے لگے ایک خیمے میں موجود تھا۔ اسرائیل نے اس پر غزہ کی عسکری تنظیم سے تعلق کا الزام لگایا۔ عالمی طور پر جسے ایسا الزام کہا گیا،اسرائیل جس کے واضح ثبوت نہیں دے سکا۔ اسرائیل کو ثبوتوں کی کیا ضرورت ہے۔ اس کے ہاتھ میں گن ہے اور اس کا کہا ، خود سچائی۔ ہر وہ شخص جو اسرائیل کے ظلم کو دنیا کے سامنے لاتا ہے، ظاہر ہے، اس کے نزدیک وہ خطرناک ہے۔ دراصل اسرائیل کے نزدیک ساری دنیا خطرناک ہے۔ جو اس کے ظلم کو ظلم کہتی اورسمجھتی ہے۔
بہرحال پاکستانی صحافت کو دیکھنا چاہئے کہ صحافت اصل میں ہوتی کیا ہے؟ دن میں تین بار طاقت وروں کی حمد وثناء کرنا اور ان کی مرضی کو خبر بنا کے پیش کرنا اور ان کے آئندہ منصوبوں کیلئے راہ تراشنے کو دلائل فراہم کرنا اور اسے تجزیہ قرار دینا یا دنیا کے سب سے بڑے ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے اور اس کی گن کے سامنے کیمرہ تان کے اپنوں کیلئے ڈٹے رہنا۔ زندگی ایک جتنی اور ایک جیسی ہے مگر اس کا انجام اور کا انعام ایک جیسا نہیں۔ بھوک اور بارود غزہ پر bvہی مسلط نہیں یہ ہمارے ہاں بھی مسلط کر دی گئی ہے اور ہماری صحافت روزی روٹی کیلئے اپنا کیمرہ اور قلم اور لفظ اور لیاقت اس کے عوض گروی رکھ چکی ہے۔ اب کہیں سے کوئی خبر نہیں ملتی، فلاں نے یہ کہا اور فلاں نے وہ کہا بھی کوئی صحافت ہوتی ہے؟ وہ یہ چاہتے ہیں اور وہ فلاں کو لانے اور فلاں کو لے جانے لگے ہیں ،بھی کوئی صحافت ہوتی ہے؟ صحافت وہ ہوتی ہے جو انس الشریف نے کی،وہ جب تک جیا بھوک سے اور ظالموں سے برابر لڑا اور ایک شہید کا انعام پاکے رخصت ہوا۔ وہ شہید صحافت ہے، ہم تو اسے خراج تحسین پیش کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اس کا نام تک لینا ہمیں گوارا نہیں کہ کہیں اس کو بھی ہماری جرات سمجھ کے کوئی طاقت ور ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔ اللہ اس شہید کو جنت میں بہت آسودہ کرے،وہ تنہا جان اس امت کی طرف سے کیمرہ اٹھا کے ظالموں سے بہت لڑا۔ وہ ہماری بے ہمتی اور بے حمیتی کا کفارہ اور استثنا تھا۔ ایسے لوگ قوموں میں کم ہوتے ہیں۔ نادر اور نایاب۔خدا رحمت کنند این عاشقان پاک

Property tycoon Malik Riaz said on Tuesday that Bahria Town may be forced to halt all operations across Pakistan due to ...
07/08/2025

Property tycoon Malik Riaz said on Tuesday that Bahria Town may be forced to halt all operations across Pakistan due to ongoing financial and legal challenges. He mentioned disruptions like frozen accounts and halted services.

He added that staff salaries are delayed, daily operations are under stress, and the situation is worsening quickly. A full shutdown may be the next step if conditions don’t improve soon.

Authorities have also announced the auction of several Malik Riaz-linked properties on August 7, 2025.

Image is AI generated and is just for reference.

جب سائنس قرآن کی تفسیر کرنے لگےمعمول کے مطابق ٹک ٹاک دیکھ رہا تھاایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ڈاکٹر  یہ بات کر رہے تھےکہ ا...
03/08/2025

جب سائنس قرآن کی تفسیر کرنے لگے

معمول کے مطابق ٹک ٹاک دیکھ رہا تھا
ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ڈاکٹر یہ بات کر رہے تھے
کہ انسان کے جسم کے اندر سب سے زیادہ جینیاتی مشابہت رکھنے والا جانور دراصل خنزیر ہے

میں نے ویڈیو کو نظرانداز کر دیا
لیکن وہ بات ذہن کے اندر کہیں بیٹھ گئی

دو دن بعد
جب میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا
تو سورۃ المائدہ کی ایک آیت پر دل ٹھہر گیا

قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُم بِشَرٍّۭ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ ٱللَّهِ ۚ مَن لَّعَنَهُ ٱللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ ٱلْقِرَدَةَ وَٱلْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ ٱلطَّاغُوتَ ۚ أُو۟لَٰٓئِكَ شَرٌّۭ مَّكَانًۭا وَأَضَلُّ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ
سورۃ المائدہ آیت ٦٠

ترجمہ
کہہ دیجئے کیا میں تمہیں اُن لوگوں سے بھی بدتر انجام کے بارے میں بتاؤں جن پر اللہ نے لعنت کی اور جن پر وہ ناراض ہوا اور اُن میں سے بعض کو بندر اور خنزیر بنا دیا اور جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی یہ لوگ بدترین مقام والے اور راہِ راست سے سب سے زیادہ بھٹکنے والے ہیں

میں صرف عذاب کے تصور پر نہیں رکا
بلکہ سوچ میں پڑ گیا کہ اللہ تعالیٰ نے بندر اور خنزیر کا ذکر ہی کیوں چُنا

سائنس ہمیں بتاتی ہے
کہ انسانی جسم جن جانوروں کو سب سے بہتر قبول کرتا ہے
ان میں سب سے نمایاں خنزیر ہے
اس کے دل کا صمام ہو
گردہ ہو
یا جلد
انسانی جسم اسے آسانی سے قبول کر لیتا ہے اور رد نہیں کرتا

تحقیق یہاں تک کہتی ہے
کہ خنزیر کے گوشت کے بافتی ریشے انسان کے گوشت کے سب سے زیادہ مشابہ ہیں
اور بعض سنگدل مجرموں نے جنہوں نے آدم خوری جیسے گناہ کیے
یہ گواہی دی کہ انسانی گوشت کا ذائقہ خنزیر کے گوشت سے بہت ملتا جلتا ہے
العیاذ باللّٰہ

اب سوال یہ ہے
کہ جب اللہ نے کسی قوم پر عذاب نازل فرمایا
تو انہیں بندر اور خنزیر ہی کیوں بنایا گیا

سورۃ الأعراف میں اس کی مزید وضاحت آتی ہے
جہاں اصحاب السبت کے گناہ پر فرمایا گیا

فَلَمَّا عَتَوْا۟ عَن مَّا نُهُوا۟ عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا۟ قِرَدَةً خَـٰسِـِٔينَ
سورۃ الأعراف آیت ١٦٦

ترجمہ
پھر جب وہ ان باتوں سے باز نہ آئے جن سے انہیں روکا گیا تھا تو ہم نے ان سے کہا کہ ہو جاؤ ذلیل بندر

جب ہم جدید حیاتیاتی تحقیق پر نگاہ ڈالتے ہیں
تو معلوم ہوتا ہے کہ چمپانزی کا ڈی این اے انسان سے اٹھانوے اعشاریہ پانچ فیصد مشابہت رکھتا ہے

یعنی یہ مشابہت صرف شکل میں نہیں بلکہ مکمل جینیاتی سطح پر موجود ہے
سائنس اسے ارتقاء کہتی ہے
لیکن قرآن اسے مسخ قرار دیتا ہے

تو کیا مسخ صرف چہرے اور جسم کی شکل کا ہوا تھا
یا اندرونی ساخت بھی بدل دی گئی تھی
کیا یہی وجہ ہے کہ آج بندر اور خنزیر ہمارے جسمانی نظام سے اتنی مماثلت رکھتے ہیں

پھر ایک اور آیت پر دل رکا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّهِ بِهِۦ ۖ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍۢ وَلَا عَادٍۢ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ
سورۃ البقرۃ آیت ١٧٣

ترجمہ
اللہ نے تم پر صرف مردار خون خنزیر کا گوشت اور وہ چیزیں حرام کی ہیں جن پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو پھر جو شخص مجبور ہو جائے اور نہ بغاوت کرنے والا ہو نہ حد سے بڑھنے والا ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں بے شک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

یہاں غور سے دیکھنے پر سمجھ آتا ہے
کہ اللہ نے صرف خنزیر کے گوشت کو حرام کہا ہے
اس کی چربی اس کی کھال اس کے اعضاء کا ذکر نہیں
تو حرمت کھانے میں ہے
استعمال یا طب میں نہیں

یہ سوچ میرے دل میں ٹھہر گئی
کیا وہ قومیں جنہیں اللہ نے مسخ کیا
ان کی خِلقت اس حد تک تبدیل ہو گئی
کہ آج ہم انہی کے جینیاتی نظام کو اپنی بیماریوں کے علاج میں استعمال کر رہے ہیں

سبحان اللہ
ایسا لگتا ہے جیسے جیسے سائنس آگے بڑھ رہی ہے
ویسے ویسے قرآن کے الفاظ اور زیادہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں

سَنُرِيهِمْ ءَايَـٰتِنَا فِى ٱلْءَافَاقِ وَفِىٓ أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ
سورۃ فصلت آیت ٥٣

ترجمہ
ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے دنیا کے کناروں میں بھی اور ان کے اپنے نفسوں میں بھی یہاں تک کہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ یہ قرآن ہی حق ہے اور کیا تیرے رب کا یہ جاننا کافی نہیں کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے

ہم سچائی سے منہ موڑ سکتے ہیں
مگر اللہ کی نشانیاں ہم سے منہ نہیں موڑتیں
اور شاید آنے والا وقت ان آیات کو اور زیادہ عیاں کر دے گا





ایم آر آئی مشین نے زندہ  بندہ نگل لیا !نیویورک میں اکسٹھ سالہ ایک شخص کو اس وقت  ایم آر آئی مشین نے اپنی طرف کھینچ لیا ج...
29/07/2025

ایم آر آئی مشین نے زندہ بندہ نگل لیا !

نیویورک میں اکسٹھ سالہ ایک شخص کو اس وقت ایم آر آئی مشین نے اپنی طرف کھینچ لیا جب وہ بے دھیانی میں اس کمرے میں داخل ہوا .

یہ کہانی کوئی افسانہ نہیں، بلکہ ایک ہولناک حقیقت ہے جو نیویارک کے ایک جدید اسپتال میں پیش آئی۔ وہ اسپتال جو جدید ترین مشینری سے لیس تھا، جہاں ٹیکنالوجی کے ہر کونے میں ترقی کی چمک تھی، وہیں ایک لمحہ ایسا آیا کہ ایک انسان پوری دنیا کے سامنے مشین کی بے رحم طاقت کا شکار بن گیا۔

اکسٹھ سالہ شخص جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوا، اچانک ایک زوردار جھٹکا لگا، اور مشین نے اُسے پوری قوت سے اپنی طرف کھینچ لیا۔ وہ شخص مشین سے چمٹ گیا، چیخیں بلند ہوئیں، لیکن جب تک کوئی کچھ سمجھ پاتا، زندگی اس کے جسم سے رخصت ہو چکی تھی۔

ایم آر آئی کیا ہے؟
ایم آر آئی (Magnetic Resonance Imaging) ایک پیچیدہ مگر انتہائی اہم میڈیکل مشین ہے، جو انسانی جسم کے اندرونی نظام کی تصویریں بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ مشین طاقتور مقناطیسی میدان (Magnetic Field) اور ریڈیو ویوز (Radio Waves) کا استعمال کرتی ہے تاکہ جسم کے مختلف اعضا — دماغ، ریڑھ کی ہڈی، جوڑ، عضلات، اور دیگر بافتوں — کی تفصیلی تصاویر حاصل کی جا سکیں۔

ایم آر آئی مشین کے اندر ایک بہت بڑا مقناطیس ہوتا ہے۔ درحقیقت، یہ دنیا کے طاقتور ترین مقناطیسی آلات میں سے ایک ہے۔ جیسے ہی کوئی دھاتی شے اس کے قریب آتی ہے، مشین اُسے پوری طاقت سے کھینچ لیتی ہے — چاہے وہ جیب میں پڑا سکہ ہو، بیلٹ کی بکل، گھڑی، یا کوئی میڈیکل امپلانٹ۔

عام طور پر ایم آر آئی روم میں داخلے سے پہلے ایک تفصیلی چیک کیا جاتا ہے۔ مریض سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا اُس کے جسم میں کوئی دھات ہے؟ کیا اُس نے کوئی گھڑی، چابیاں، موبائل یا حتیٰ کہ انڈر وائر برا بھی تو نہیں پہن رکھی؟ ہر وہ شے جو دھات سے بنی ہو، اُس مشین کے لیے خطرناک بن سکتی ہے۔

لیکن نیویارک میں پیش آنے والا واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ایک لمحے کی غفلت، ایک انسان کی پوری زندگی کو نگل سکتی ہے۔ اُس شخص نے ممکنہ طور پر دھات سے بنی کوئی شے پہن رکھی تھی اور غیر ارادی طور پر ایم آر آئی روم میں داخل ہو گیا۔ مشین نے اُسے کسی کھلونے کی طرح اپنی طرف کھینچا اور انجام موت کی صورت میں نکلا۔

سبق جو ہم سب کو سیکھنا ہے
ہم اکثر ٹیکنالوجی کو نجات دہندہ سمجھ بیٹھتے ہیں، لیکن یہ واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ ٹیکنالوجی جتنی مفید ہے، اتنی ہی بے رحم بھی ہو سکتی ہے اگر ہم اس کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کریں۔ اسپتالوں کو چاہیے کہ وہ ایم آر آئی جیسے حساس مقامات پر سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔ صرف وارننگ بورڈ کافی نہیں، وہاں ایک حفاظتی عملہ ہونا چاہیے جو ہر داخل ہونے والے شخص کو چیک کرے۔

عوام کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ کسی بھی میڈیکل پراسیس میں شامل ہونے سے پہلے مکمل معلومات حاصل کریں۔ ایم آر آئی کروانا صرف ایک تصویر بنوانا نہیں، بلکہ یہ ایک مکمل سائنسی عمل ہے جو ذرا سی کوتاہی پر جان بھی لے سکتا ہے۔

آخر میں، یہ واقعہ صرف نیویارک تک محدود نہیں، بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک انتباہ ہے:
مشینوں پر اعتماد ضرور کریں، لیکن آنکھ بند کر کے نہیں!

26/07/2025

انتہائی شرمناک افسوسناک دردناک سٹیٹمنٹ ‏عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست اور باقاعدہ پراسس کے بعد ہوئی۔اور پھر نتائج بھی ملاحظہ فرمائیں
۔۔See more🔥🔥🔥
Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.

10.

06/07/2025

امام حسین علیہ سلام کے ساتھ حقیقی محبت کا اظہار ۔
مگر کیسے؟
سنیے۔۔۔۔

06/07/2025

سماج کا ہر وہ کردار یزید ہے،ابن زیاد ہے،شمر ہے،
جو باطل ،ظالم اور استحصالی قوتوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

It is close to 40°C, which is 104°F, in many places in Italy and very humid. Stay hydrated if you are in Italy and make ...
02/07/2025

It is close to 40°C, which is 104°F, in many places in Italy and very humid. Stay hydrated if you are in Italy and make sure your accommodation has air conditioning.

29/06/2025

*🔮☝🏽یہ ویڈیو پاکستانی حکمرانوں کے منہ پر ایک تماچہ ہے ۔۔ اس کے شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے جو کچھ "سوات" سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ساتھ ہوا اس ویڈیو سے کچھ سیکھنا چاہیے ۔۔ یہ صرف ایک پرندہ تھا یہاں تو انسانوں کی بھی کوئی ویلیو نہیں ۔۔%*
*🤔 سوچیں سوچنے پر کوئی پابندی نہیں ۔۔۔🍥*

"سیلاب کی لہروں میں کھڑی مردانہ غیرتسوات کی وادی میں آنے والے ہولناک سیلاب میں، جب پانی کی بےرحم لہریں ہر سمت سے زندگی ک...
29/06/2025

"سیلاب کی لہروں میں کھڑی مردانہ غیرت
سوات کی وادی میں آنے والے ہولناک سیلاب میں، جب پانی کی بےرحم لہریں ہر سمت سے زندگی کو نگلنے آ رہی تھیں، تب انسانیت ایک لمحے کے لیے ٹھہر گئی۔ ایک چھوٹے سے پتھریلے ٹاپو پر، زندگی ایک لکیر کی صورت میں کھڑی تھی مرد، عورتیں، بچے
سب موت کے دھانے پر۔ لیکن غور سے دیکھیے!
تصویر کا منظر اپنے اندر ایک ایسا پیغام لئے بیٹھا ہے جو صرف وہی پڑھ سکتا ہے جس کی نگاہ میں ایمان اور دل میں غیرت زندہ ہو۔
یہاں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں مرد کھڑے ہیں ایک محافظ کی طرح، ایک دیوار کی مانند۔ درمیان میں خواتین اور بچے اور ان کے آگے ایک نوجوان لڑکا، چھوٹا سہی، مگر مردانگی کے اسباق لیے ہوئے۔ یہ کوئی معمولی ترتیب نہیں، یہ فطرت کا وہ نظام ہے جو اللہ تعالیٰ نے خود مقرر فرمایا
"الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ"
(النساء: 34)
"مرد عورتوں پر ذمہ دار اور محافظ ہیں۔"

یہ آیت محض الفاظ نہیں، بلکہ اس تصویر میں مجسم حقیقت ہے۔
یہ تصویر اس بات کا عملی ثبوت ہے
مشکل وقت آ جائے تو فطرت خود مرد کو آگے کرتی ہے یہی اس کا مقام ہے، یہی اس کا شرف۔
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان مرد کو اس عکس جیسی غیرت، شجاعت اور تحفظ کی طاقت دے، اور ہر عورت کو اس حقیقت کا ادراک کہ مرد اس کا دشمن نہیں بلکہ اللہ کا بنایا ہوا محافظ ہے ۔
یہ تصویر کسی بزدل معاشرے کی نہیں، بلکہ ایک ایسے معاشرے کی ہے جس میں مرد اب بھی اپنی جگہ پر کھڑا ہے، اور عورت اب بھی اس کی پشت پر پناہ لیتی ہے
ایسی ہی تصویر ہمارا اصل نظریہ ہے، ہمارا فطری نظام ہے،
تادم تحریر ان میں سے تین افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ جبکہ سات افراد کی لاشیں مل چکی ہیں باقی لوگوں کے لیے سرچ اپریشن جاری ہے اور یہ خدمات ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور پاکستان ارمی کے جوان انجام دے رہے ہیں اللہ پاک پاکستان اور پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔

Address

Cowley

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن:

Share