Wazahat News

Wazahat News Wazahat News is a News Agency All true information about Pakistan especially Karachi

17/08/2025

بااثر افراد نے نوجوان کے خلاف جھوٹا مقدمہ کروا دیا۔
شہری کی افسران بالا سے انکوائری کی اپیل

16/08/2025

کراچی کے علاقے تھانہ سرجانی ٹاوّن کی حدود سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی
زینب دختر نور الوہاب کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ اہلخانہ شدت غم سے نڈھال
ملک کے تمام مقتدرہ اداروں سے زینب کی بازیابی کے لئے اپیل کر دی

جنگل میں شیر اور شہر میں ہم سے بچ کر رہناگلستان جوہر رابعہ سٹی ایک بار پھر جرائم پیشہ افراد کا مرکز اے این پی سے تعلق رک...
16/08/2025

جنگل میں شیر
اور شہر میں ہم سے بچ کر رہنا

گلستان جوہر رابعہ سٹی ایک بار پھر جرائم پیشہ افراد کا مرکز

اے این پی سے تعلق رکھنے والے لیاقت بنگش عرف لیاقت ٹینشن کے بعد ٹینشن گروپ کی کمان بلال عرف چنگاری نے سنبھال لی جو خود کو لیاقت ٹینشن کا رشتہ دار بتاتا ہے،

بلال چنگاری اور اس کے کارندوں کا علاقے میں بھاری اسلحہ کے ساتھ گشت کرنا قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر سوالیہ نشان بن گیا

ریاست کی جانب سے کیا گیا کراچی آپریشن
موجودہ افسران کی غفلت کے باعث شدید متاثر ہوتا دکھ رہا ہے

بلال چنگاری کا علاقے میں بجلی چوری، غیر قانونی تجاوزات، کا دھندا عروج پر

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نا اہلی کے باعث رابعہ سٹی نو گو ایریا بننے کے دہانے پر

اعلیٰ حکام ایسے شر پسند عناصر کے خلاف جلد کارروائی کرے اس سے پہلے کہ یہ سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی سے اپنی ساخت کو پکا کرلیں۔ علاقہ مکین

16/08/2025

ضلع ملیر میں منشیات کی روک تھام میں پولیس ناکام– داود گوٹھ و دیگر علاقوں میں منشیات فروشی عروج پر
(انویسٹیگیشن رپورٹر: وضاحت نیوز)

ضلع ملیر میں منشیات کے دھندے نے کھلے عام سر اٹھا لیا ہے اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایس پی ملیر بھی تاحال کوئی خاطر خواہ حکمتِ عملی اپنانے میں کامیاب نظر نہیں آ رہے۔

اہلیانِ علاقہ کے مطابق تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں واقع غریب آباد، داود گوٹھ، انسو گوٹھ، کھوکھراپار 5 نمبر، دلبول گوٹھ اور اوجی کھاؤ جی ہوٹل کے اطراف منشیات کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، جس کے باعث پولیس کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ “داود گوٹھ میں منشیات ایسے فروخت ہو رہی ہے جیسے عوام میں لنگر تقسیم کیا جا رہا ہو۔”

کئی بار درخواستیں دینے کے باوجود علاقہ پولیس نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا، جس کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

رہائشیوں نے خبردار کیا ہے کہ منشیات کی آزادانہ فروخت کے باعث نوجوان نسل تیزی سے آئس اور دیگر منشیات کی عادی ہو رہی ہے، اور ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

16/08/2025

ایم اے جناح روڈ اور اس کے اطراف شدید ٹریفک جام، شہری اور مسافر رل گئے
ٹریفک پولیس اہلکار چالان کرنے میں مصروف

ظلم اور جابر کے خلاف آواز اٹھاوّ گے۔ جھوٹے مقدمات میں بند کر دیئے جاوّ گےکراچی کے علاقے ملیر سٹی تھانے کی حدود میں قمر خ...
16/08/2025

ظلم اور جابر کے خلاف آواز اٹھاوّ گے۔
جھوٹے مقدمات میں بند کر دیئے جاوّ گے
کراچی کے علاقے ملیر سٹی تھانے کی حدود میں قمر خالد عرف پپو قصائی اتنا بااختیار اور بااثر ہے کہ تھانے کے عملے کو اپنے اشارے پر چلاتا ہے۔ پیٹرولنگ نفری بھی باقاعدہ اپنا حصہ وصول کرتی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پیو قصائی اور اسکا بیٹا جوکہ بھورا کے نام سے مشہور ہے۔ اپنے مذبحہ خانے میں مردار اور مختلف بیماریوں میں مبتلا جانور کا گوشت ملیر اور شہر کے مختلف ہوٹل میں فروخت کرتے ہیں۔ رہائشی علاقے میں قائم اس مذبحہ خانے سے شدید تعفن اٹھتا ہے۔
مگر مقامی پولیس اس غیرقانونی مذبحہ خانے کی مکمل سرپرستی کرتی ہے۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد سے رابطہ کیا جو بہتی گنگا میں اپنا ہاتھ دھو کر خاموش ہوجاتے ہیں۔
ایک نوجوان نے اس غیرقانونی مذبحہ خانے کے خلاف آواز اٹھائی تو اس بااثر مافیا نے نوجوان کے خلاف ہی جھوٹا مقدمہ درج کر دیا۔ (جس کی تفصیل بھی جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔) علاقہ مکینوں کے مطابق مقامی تھانہ جرائم پیشہ اور عادی مجرموں کی مکمل پشت پناہی کرتا ہے۔ اگر کوئی ان مافیاز کے خلاف کے آواز اٹھائے تو پولیس تحفظ دینے کے بجائے ان کو ہی مخلتف ذرائع سے ہراساں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

19 سالہ زینب دختر نور الوہاب کراچی کے علاقے تھانہ سرجانی سے گزشتہ کئی دن سے لاپتہ ہے۔ درخواست گزار نے تھانے میں درخواست ...
15/08/2025

19 سالہ زینب دختر نور الوہاب کراچی کے علاقے تھانہ سرجانی سے گزشتہ کئی دن سے لاپتہ ہے۔ درخواست گزار نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ
گزارش عرض یہ ہے کہ میں نو ر الوہاب ولد عبدالوحید، سکنہ مکان نمبر 1115-B یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن کراچی کا رہائشی ہوں۔ جناب میری بیٹیاں ہمارے ہی محلے میں کچھ گلیاں چھوڑ کر پڑھنے کے لئے مدرسے جاتی ہیں۔ 7 بجے کے قریب میری بڑی بیٹی بنام زینب عمر 19 سالہ گھرے مدرسے کے لئے نکلی جناب اس وقت 7:10 کا وقت تھا جس کے کچھ دیر بعد میری دوسری بیٹی جو کہ اسی مدرسے میں پڑھتی ہے اور اس کی کلاس ٹھوڑا لیٹ شروع ہوتی ہے وہ بھی ساتھ مدرسے چلی گئی دو پہر میں جب میری دوسری بیٹی گھر آئی اور اس نے زینب کا پوچھا تو ہم گھر والوں نے کہا کہ وہ تو مدر سے ہی گئی تھی جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ تو مدر سے نہیں پہنچی تھی ہمیں لگا کہ شاید باجی نے اس کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسے چھٹی دیدی۔ جناب جس کے بعد ہم گھر والے پریشان ہو گئے اور اس وقت سے ہم نے اپنی بیٹی کو ہر جگہ تلاش کر لیا پر اس کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا۔

سینٹرل میں ایک اور شراب خانہ کھولنے کی تیاری– عوامی خدشات میں اضافہذرائع کے مطابق تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود...
15/08/2025

سینٹرل میں ایک اور شراب خانہ کھولنے کی تیاری– عوامی خدشات میں اضافہ

ذرائع کے مطابق تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں صباء سینما کے قریب، نالے پر قبضہ شدہ پلاٹ نمبر 330-E، سیکٹر 11-F پر شراب خانہ قائم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

معلومات کے مطابق اس مقام پر لائسنس کے لیے تمام متعلقہ اداروں میں درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی غیر مسلم آبادی موجود نہیں، اس کے باوجود شراب خانہ کھولنے کی اجازت طلب کی گئی ہے، جو کہ قانون اور سماجی اقدار کے خلاف ہے۔

اہل علاقہ اور مذہبی جماعتوں کی خاموشی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر مسلمانوں کی بستی میں شراب خانہ کس قانون کے تحت کھولا جا رہا ہے؟

13/08/2025

پولیس کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ درجنوں
افراد زخمی ہوگئے۔

Send a message to learn more

13/08/2025

کورٹ تھانہ میری جیب میں ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والا بالاج ولد محمدعلی بلوچ نے قانون کی
رٹ کی چیلنج کرتے ہوئے۔ بیوہ خاتون کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا۔

13/08/2025

گرینڈ آپریشن کی ٹیم نکل پڑی۔ پکڑ دھکڑ شروع

12/08/2025

اندرونِ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری انتہاؤں کو چھو گئی

Address

Dubai
London

Telephone

+17019518150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wazahat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wazahat News:

Share