11/10/2025
بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو ہنڈلرز گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی این سی سی آئی اے اور حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے موچکو بس ٹرمینل روڈ پر این سی سی آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کرنے والے 2 ملزمان حراست میں لے لئے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کو حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا پرشیئر کر رہے تھے، ملزمان 20 سے 40 ہزار میں حساس مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فون سے مالی لین دین کے شواہد ملے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کو غیر ملکیوں کی تفصیلات بھی بھیجتے تھے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرنے والے ملزمان محمد عبد اللہ اور عدنان طیب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر ممبران کی تلاش جاری ہے، کارروائی دیگر اداروں کے تعاون سے 19اکتوبر کو موچکو روڈ پر کی گئی۔ این سی سی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، کا دائرہ وسیع کر دیا گی.