Daily Aljareeda

Daily Aljareeda Daily Aljareeda is Pakistan’s trusted national newspaper since 2007, delivering credible, fact-based journalism.
(1)

We bring you reliable news, in-depth analysis, and responsible reporting on national and international affairs.

24/12/2025

وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آئین، جمہوریت اور نئے میثاق پر مذاکرات کے لیے آمادگی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین، جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے، جبکہ نئے میثاق کی تشکیل پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس آج اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ساجد ترین اور حسین یوسفزئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں اپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس، 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے اور ملک بھر سمیت دنیا میں ہڑتال کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل رہی۔

اجلاس کے شرکاء نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نئے میثاق کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ طے پایا کہ نئے میثاق میں شفاف انتخابات، نئے الیکشن کمشنر کی تقرری اور پارلیمانی بالادستی کو شامل کیا جائے گا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین، جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر ڈائیلاگ کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ محمود خان اچکزئی نے 1973 کے آئین پر تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ نئے میثاق پر عمران خان کے دستخط کرانے کی ذمہ داری خود اٹھائیں گے۔

اجلاس میں 8 فروری یومِ سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ ذیلی کمیٹیوں کے اعلان کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور میں طالب علم محمد اویس کی مبینہ خودکشی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئیلاہور: یونیورسٹی آف لاہور ...
24/12/2025

یونیورسٹی آف لاہور میں طالب علم محمد اویس کی مبینہ خودکشی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

لاہور: یونیورسٹی آف لاہور میں طالب علم محمد اویس کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں طالب علم کو یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متوفی کے بھائی محمد صحیب سلطان نے الزام عائد کیا ہے کہ اساتذہ کی جانب سے محمد اویس کو مسلسل ذہنی دباؤ اور ٹارچر کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق اساتذہ کی طرف سے یہ دباؤ دیا جا رہا تھا کہ اٹینڈنس کم ہونے کی بنیاد پر محمد اویس کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محمد صحیب سلطان کا کہنا ہے کہ اویس نے متعلقہ ٹیچر سے درخواست بھی کی تھی کہ ایسا کرنے سے اس کا پورا سمسٹر ضائع ہو جائے گا، تاہم اس کی بات نہیں سنی گئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق یہی دباؤ اس افسوسناک واقعے کا سبب بنا۔

دوسری جانب پولیس نے ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

24/12/2025

پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف آرڈینینس اور لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ۔۔۔۔وکلا بھی میدان میں ۔۔ہو گا کیا ۔۔؟؟؟

24/12/2025

افشین زاہد صرف ایک مصور نہیں، ہمت اور حوصلے کی تصویر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آنکھوں میں جھلکتی نمی اس بات کا اعلان ہے کہ فن، عزم اور جذبہ جب مل جائیں تو کوئی مجبوری، کوئی بیماری اور کوئی رکاوٹ خوابوں کو حقیقت بننے سے نہیں روک سکتی۔

24/12/2025

رائل نیوی آف عمان کے کمانڈر کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، پاکستان نیوی سے وائٹ شپنگ معلومات کے تبادلے پر ایم او یو پر دستخط

راولپنڈی:رائل نیوی آف عمان کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرہبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں بحری سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و عمان کے درمیان دوطرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عمانی نیول کمانڈر نے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے اس کی مسلسل خدمات کا اعتراف کیا۔
بعد ازاں نیول ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف اور کمانڈر رائل نیوی آف عمان کے درمیان وائٹ شپنگ معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد معلومات کے تبادلے کے لیے رہنما اصول اور طریقۂ کار وضع کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ شپنگ سے متعلق باہمی آگاہی اور تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
پاکستان اور عمان جغرافیائی قربت کے حامل برادر ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان مشترکہ بحری سرحدیں موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں معاشی تعاون، عوامی روابط اور مضبوط دفاعی شراکت داری شامل ہے۔ پاکستان نیوی اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان گہرے پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہیں، جن کا اظہار ایکسپرٹ لیول اسٹاف ٹاکس (ELSTS)، تربیتی تعاون، دوطرفہ بحری مشقوں اور کثیر القومی مشقوں میں شرکت کے ذریعے ہوتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت سے نہ صرف پاکستان اور عمان کے درمیان بحری تعاون کو مزید تقویت ملے گی بلکہ خطے میں محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے  مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر ملاقات کررہ...
24/12/2025

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر ملاقات کررہے ہیں۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

24/12/2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا عراق کا سرکاری دورہ مکمل، وطن واپسی کے لیے روانہ۔

ڈاکٹر حسین العیساوی، صدرمجلس محافظہ نجف نے صدرِ مملکت کو رخصت کیا۔

صدر نے دورۂ عراق کے دوران عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کیں۔

صدرِ مملکت کی نجف اور کربلا کے گورنرز سے بھی ملاقات، باہمی تعاون اور روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال۔

صدر زرداری نے بغداد، نجف اور کربلا میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا۔

24/12/2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کا عزم

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز پر مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
فورم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر ملکی ایماء پر دہشت گردی کے فروغ کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع میں مصروف اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے حالیہ مہینوں کے دوران ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں افواجِ پاکستان کی پُرعزم کاوشوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث پاکستان بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، وسیع تر مواقع اور عزت و وقار کی جانب بڑھ رہا ہے۔
کانفرنس کے دوران اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور ملک کو درپیش موجودہ و ممکنہ خطرات کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ فیصلہ کن اور بلا رعایت نمٹا جائے گا۔
فورم نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان کسی بھی قسم کے گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، خواہ وہ عناصر کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔ اسی طرح مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
کانفرنس میں بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا گیا جو مقامی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے، سماجی روابط کو فروغ دینے اور گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کے خاتمے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ شرکاء نے پائیدار امن و استحکام کے لیے قومی ایکشن پلان کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے عوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

فورم نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد راستے کا مطالبہ کیا گیا۔
کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس، جدید جدتوں کے استعمال اور میدانِ جنگ میں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیار کو ہر صورت برقرار رکھیں۔ انہوں نے پاک فوج کی اس صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کنونشنل، سب کنونشنل، ہائبرڈ اور غیر متناسب ہر قسم کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے بدھ کو  خبردار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ’ایسے حا...
24/12/2025

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے بدھ کو خبردار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ’ایسے حالات میں قید رکھا جا رہا ہے جو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔‘

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان جمعہ کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق معزز مہمان کو...
24/12/2025

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان جمعہ کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق معزز مہمان کو پاکستان آمد پر شاندار استقبال دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ہے، خصوصاً توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ریلوے اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات پاکستان میں یو اے ای کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے یو اے ای کو پاکستان میں اہم شعبہ جات میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشکل اوقات میں یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت، بشمول انسانی ہمدردی کی امداد اور ترقیاتی منصوبوں، کو سراہا۔
اس موقع پر یو اے ای کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
سیاسی و سفارتی حلقوں کے مطابق یو اے ای کے صدر کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

24/12/2025

امریکی سکھ وفد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کامداح نکلا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے “سکھ آف امریکہ” کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت بانی چیئرمین چند ہوک نے کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اور وفد کے درمیان پنجابی زبان میں گفتگو ہوئی۔ امریکن سکھ وفد نے مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ، کرسمس کی تقریبات کے پرامن انعقاد اور پنجابی زبان کے فروغ کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ برادری کا پنجاب اور پاکستان سے گہرا تاریخی و روحانی رشتہ ہے اور صوبے میں سکھ ورثے کے تحفظ، مذہبی سیاحت کے فروغ اور یاتریوں کو مثالی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد  اور ان کے ہمراہ افراد انقرہ سے واپس آتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ترک حکام نے تصدیق کی...
24/12/2025

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد اور ان کے ہمراہ افراد انقرہ سے واپس آتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

ترک حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو چکا ہے،سیکیورٹی فورسز نے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے۔

Address

St. Awdrys Road
East Ham
IG117QB

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Aljareeda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Aljareeda:

Share