Global Arrow

Global Arrow Digital Media Network

ایک نئی تحقیق کے مطابق گرین لینڈ کی برف کی تہہ کے بڑے حصے ماضی میں مکمل طور پر پگھل چکے ہیں اور یہ عمل دوبارہ ہوسکتا ہےک...
08/01/2026

ایک نئی تحقیق کے مطابق گرین لینڈ کی برف کی تہہ کے بڑے حصے ماضی میں مکمل طور پر پگھل چکے ہیں اور یہ عمل دوبارہ ہوسکتا ہےکیونکہ کرہ ارض کے گرم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ گرین لینڈ آئس شیٹ پر ایک اونچے مقام پر کھدائی کی گئی جہاں سے حاصل کیے جانے والے نمونوں سے معلوم ہوا کہ برف پچھلے 10ہزار سالوں میں غائب ہوگئی ہے۔
گلوبل وارمنگ میں معاون انسانی سرگرمیوں کے علاوہ اوٹاوا یونیورسٹی کے محققین اور بین الاقوامی شراکت داروں نے ایک اور پوشیدہ عنصر کی نشاندہی کی ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ گرین لینڈ کے نیچے گہری ناہموار گرمی ہے جو برف کو تیزی سے نقصان پہنچا رہی ہے۔

سیٹلائٹ ڈیٹا، سیسمک ریڈنگ، کشش ثقل کی پیمائش اور کمپیوٹر سمیلیشنز سے بنائے گئے جدید ترین 3D درجہ حرارت کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ برف کے نیچے کی بنیاد کچھ جگہوں پر دوسروں کے مقابلے کہیں زیادہ گرم ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ تیزی سے برف کے پگھلنے کا مطلب سمندر میں اضافی پانی جمع ہونا ہے جو دنیا بھر میں سمندر کی سطح میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

مزید براں ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں سمندر کی سطح میں اضافہ توقع سے زیادہ تیزی سے ہوسکتا ہے۔
Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے ڈرائیور کا رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا۔عاصم شاہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کے احکامات پر...
07/01/2026

دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے ڈرائیور کا رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا۔

عاصم شاہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کو پکڑا جارہا ہے اور رکشا جلانے پر ڈرائیور کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔ریسکیو حکام نے...
07/01/2026

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



ساتھ ہی ان ذرائع نے واضح کیا کہ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان تعلقات اور باہمی احترام ویسے ہی ’’پرفیکٹ‘‘ (شاندار) ہ...
07/01/2026

ساتھ ہی ان ذرائع نے واضح کیا کہ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان تعلقات اور باہمی احترام ویسے ہی ’’پرفیکٹ‘‘ (شاندار) ہیں جیسے پہلے تھے۔ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان سمجھوتے، کام کرنے کا تعلق اور باہمی احترام میں آیا کوئی تبدیلی آنے کے حوالے سے پوچھے گئے۔

ایک براہِ راست سوال کے جواب میں ان ذرائع میں اہم عہدے پر تعینات ایک ذریعے نے بلا جھجھک کہا، ’’یہ بہت ہی شاندار ہیں۔‘‘ ذرائع نے اس قیاس آرائی کو بھی مسترد کیا کہ کسی مبینہ ’’بڑے منصوبے‘‘ کے تحت ’’ونڈر بوائے‘‘ کی ضرورت ہے۔

یہ بحث حالیہ دنوں میں سینئر صحافی اور کالم نگار سہیل وڑائچ کی جانب سے لکھے گئے ایک کالم کے بعد زور پکڑ گئی، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اندازہ کہتا ہے کہ گرینڈ پلان میں ایک ونڈر بوائے کی ضرورت کو محسوس کیا جاتا ہے۔ شہباز شریف سونا ہیں مگر اب سونے نہیں ہیرے کی ضرورت آن پڑی ہے کیونکہ برسوں کے تساہل کو ہیرے جیسا ونڈر بوائے ہی ختم کرسکتا ہے۔

خواہشیں چاہے پوری ہوں یا نہ ہوں ان پر کوئی قید نہیں، اس لیے یہ خواہش تو کہیں نہ کہیں موجود ہے کہ وفاقی کابینہ کے ارکان بنگلادیش کی طرح پی ایچ ڈی ہوں، اپنے اپنے شعبوں پر اتھارٹی رکھتے ہوں اور ان سب کیلئے یہ شرط بھی ہو کہ انہوں نے پی ایچ ڈی دنیا کی کسی مستند یونیورسٹی سے کر رکھی ہو ۔‘‘ اس کالم نے مرکزی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع بحث کو جنم دیا۔

کئی مبصرین نے محسوس کیا کہ جنگ اخبار کے سینئر کالم نگار نے جان بوجھ کر اپنے دلائل مبہم رکھے تاکہ طاقتور حلقوں کے براہِ راست رد عمل سے بچ سکیں۔ تاہم، باخبر ذرائع نے ایسی کسی بھی تشریح کو سختی سے مسترد کیا اور واضح کیا کہ اس قیاس آرائی کا کوئی جواز نہیں اور وزیرِاعظم کے عہدے یا ان کے فوجی قیادت کے ساتھ کام کرنے کو کمزور کرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



بلاک ہونے والے موبائل فونز میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ ہینڈ سیٹ، 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا نقل ڈیوائسز اور 2 کروڑ ...
07/01/2026

بلاک ہونے والے موبائل فونز میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ ہینڈ سیٹ، 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا نقل ڈیوائسز اور 2 کروڑ 70 لاکھ وہ موبائل فون شامل ہیں جن کے آئی ایم ای آئی نمبرز ڈوپلیکیٹ یا کلون تھے۔
پی ٹی اے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے نفاذ کے ذریعے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے میں اتھارٹی نے انقلابی کردار ادا کیا ہے۔

اس نظام کی بدولت جعلی اور غیر معیاری موبائل فونز کی درآمد میں نمایاں کمی آئی، صارفین کے حقوق کا تحفظ بہتر ہوا، موبائل فون مارکیٹ کو دستاویزی شکل ملی اور قومی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل ڈیوائس مینجمنٹ ریگولیشنز 2021، جو ڈربز کی بنیاد پر متعارف کرائے گئے۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں نریندر مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی پر انتطامیہ نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر ای...
07/01/2026

بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں نریندر مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی پر انتطامیہ نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کر دی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دہلی پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ نعرے جمہوری اختلاف کے دائرے سے بالاتر ہیں ، کیمپس کی ہم آہنگی اور یونیورسٹی کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ رہنماؤں عمر خالد اور شرجیل امام کو 2020 کے دہلی فسادات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، دونوں رہنما پچھلے 5 سال سے بغیر مقدمے کے جیل میں قید ہیں ، ان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہیں۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس یہودیوں پر چڑھانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈرائیور کو گر...
07/01/2026

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس یہودیوں پر چڑھانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ آرتھوڈوکس یہودی فوج میں لازمی بھرتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

آرتھوڈوکس یہودیوں کی جانب سے ٹریفک بلاک کی گئی اور بسوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ پولیس پرانڈوں کی بارش کی گئی اور کچرے کے ڈبے بھی جلائے گئے۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو گرفتار افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی، احتجاج کرنے والوں کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنای...
07/01/2026

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو گرفتار افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی، احتجاج کرنے والوں کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کی وجہ سے مظاہرین کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کاالزام اُس وقت کی اسپیکر نینسی پلوسی پرعائد ہے۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ کیخلاف عوام کو اکسانے، ان کے ساتھیوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، امن و امان کی فضا کو خراب کرنے پر کارروائی اور تفتیش کی گئی تھی۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



ٹیلی کام آپریٹرز کا کہنا ہے کہ قبل از وقت فائیو جی کے نفاذ سے قیمتی زرمبادلہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور سرمایہ بہتر کنیکٹی...
07/01/2026

ٹیلی کام آپریٹرز کا کہنا ہے کہ قبل از وقت فائیو جی کے نفاذ سے قیمتی زرمبادلہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور سرمایہ بہتر کنیکٹیوٹی کی بہتری کے بجائے ادھر منتقل ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں فور جی کی پہلی نیلامی کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود، کروڑوں موبائل صارفین اب بھی انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔
ٹیلی کام صنعت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ایک ’’عبرت ناک سبق‘‘ ہونی چاہیے، کیونکہ ملک اب فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی تیاری کر رہا ہے۔

ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عامر ابراہیم نے پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کریں۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی تصدیق کی ہے کہ یمن میں محدود فضائی کارروائیاں کی ہیں، یمن کے ...
07/01/2026

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی تصدیق کی ہے کہ یمن میں محدود فضائی کارروائیاں کی ہیں، یمن کے صوبے الضالع میں کارروائیوں کے دوران علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنایا۔

سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ سربراہ سدرن ٹریڈیشنل کونسل (ایس ٹی سی) عیدروس الزبیدی طے شدہ پرواز پر ریاض آنے کے بجائے نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدروس الزبیدی کو منگل کی رات عدن سے ریاض روانہ ہونا تھا، الزبیدی کو یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی۔
سعودی اتحاد کے مطابق قانونی حکومت اور اتحاد کو معلومات ملی کہ الزبیدی نے ایک بڑی فوج کو متحرک کیا ہے، الزبیدی نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سمیت ایک بڑی فوجی قوت الضالع میں جمع کر لی تھی۔

فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے پیشگی فضائی حملے کیے تاکہ تصادم کا پھیلاؤ روکا جا سکے، عیدروس الزبیدی ریاض کے لیے طیارے پر سوار نہیں ہوئے اور کسی نامعلوم مقام پر فرار ہوگئے۔

یمن کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند عیدروس الزیبدی پر غداری کا الزام ہے، الزیبدی کو غداری کے الزام پر نائب صدر صدارتی لیڈرشپ کونسل کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یمنی رہنما عیدروس الزبیدی کو ان جرائم پر اٹارنی جنرل کو جوابدہ ہونا ہوگا۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو مل...
07/01/2026

جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو ملاقات کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔

جیل حکام کے مطابق گزشتہ منگل کوبھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم بیرون جیل سے کسی عزیز ، رشتہ دار یا رہنما کو ان دونوں سے ملنے نہیں دیاگیا۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری ...
07/01/2026

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 11کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



Address

Ashwood GaIT 1
Edinburgh
EH1

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Arrow posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share