Zavi Global News Network

Zavi Global News Network Zavi Global News Network delivers timely global news, insightful business updates, and trending stories. Stay informed and connected with trusted information.”

We explore the latest events with accuracy and professionalism.

04/07/2025

22/06/2025

📌📌
*امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا، صدر ٹرمپ*

🛑🛑 تسنیم نیوز : نیویارک ٹائمز نے ایک باخبر امریکی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فردو پاور پلانٹ کو تباہ کرنے کے لیے 30 ٹن سے زیادہ بم استعمال کیے گئے۔
📌📌
*ایٹمی تنصیبات پر حملہ ایرانی وقت کے مطابق 2:30 پہ ہوا*

13/06/2025

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *13 جون 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) اس را_ئیل کا ایران پر بڑا حملہ، آرمی چیف سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان جاں بحق

🚨 (2) اس را_ئیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہوگئی؛ ایران

🚨 (3) پاسداران_انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے بھی اس را_ئیلی حملے میں جاں بحق

🚨 (4) میجر جنرل محمد باقری، میجر جنرل حسین سلامی، میجر جنرل غلام علی راشد، جوہری سائنسدان مہدی طہرانچی، فریدون عباسی، عبدالحمید منوچہر، احمدرضا ذوالفقاری، امیرحسین فقیہی اور مطلب لیزادہ جاں بحق ہوئے

🚨 (5) ایران پر حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی ایٹمی تنصیبات کے قریب لڑاکا طیارے تعینات کر دیے

🚨 (6) اس را_ئیل کے ایران پر حملے جاری، تہران میں ایٹمی سائٹ کے قریب دھماکے

🚨 (7) اس را_ئیلی حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر منظرعام پر آگئیں

🚨 (8) اس _رائیلی جارحیت پر ایران کا جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیئے

🚨 (9) ایران نے اس را_ئیل پر جوابی ڈرون حملوں کی تردید کردی

🚨 (10) اس را_ئیل نے ایرانی سرزمین پر موساد کے کمانڈوز کی ملٹری کارروائی کی ویڈیو جاری کردی

🚨 (11) ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا تھا؛ حملے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا؛ نیتن یاہو

🚨 (12) ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

🚨 (13) اگلے حملے زیادہ سنگین ہونگے، ایران نے حملہ کیا تو امریکا، اس را_ئیل کا دفاع کرے گا۔" ٹرمپ کی دھمکی

🚨 (14) ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا: ایرانی صدر

🚨 (15) ایران اس را_ئیل جنگ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ

🚨 (16) اس را_ئیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند، بڑی ایئرلائنز نے پروازیں معطل کردیں

🚨 (17) ایران میں اس را_ئیلی حملوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ

🚨 (18) پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت

🚨 (19) اس را_ئیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیا

🚨 (20) ایران کے جوابی حملے کا خوف، اس را_ئیل میں سپر اسٹورز خالی ہونے لگے

🚨 (21) پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت

🚨 (22) اس را_ئیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر ترکیہ

🚨 (23) اس _رائیل نے مسجد_اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا

🚨 (24) اس را_ئیلی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ ؛ دفاع کرنا ایران کا حق ہے، پاکستان

🚨 (25) اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک، یہ زیادتی ہے، نواز شریف

🚨 (26) اس را_ئیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا، مولانا فضل الرحمان

🚨 (27) ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم

🚨 (28) ایران پر اس را_ئیلی حملے کی مذمت، اقوام متحدہ، سعودی عرب، چین، ترکیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سراپا احتجاج

🚨 (29) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اس را_ئیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

🚨 (30) پنجاب اسمبلی میں ایران پر اس را_ئیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

🚨 (31) خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اس را_ئیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

🚨 (32) ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک، پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے: بلاول بھٹو

🚨 (33) اس را_ئیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا، سزا ضرور ملے گی: خامنہ_ای

🚨 (34) محمد پاکپور پاسداران_انقلاب اور عبدالرحیم موسوی مسلح افواج کے سربراہ مقرر

🚨 (35) ایران پر حملہ علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت

🚨 (36) ایران کے پاس وقت کم، جلد معاہدہ نہ کیا تو کچھ نہیں بچے گا: ٹرمپ کی دھمکی

🚨 (37) سندھ کا 34 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش، تعلیم کیلئے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ

🚨 (38) گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جائیں گی جبکہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا: وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

🚨 (39) خیبرپختونخوا کا 2 ہزار 119 ارب روپے کا بجٹ پیش، پنشن، تنخواہیں بڑھا دی گئیں

🚨 (40) خیبر پختونخوا کا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

🚨 (41) خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا

🚨 (42) کراچی میں انتہائی گرم دن ریکارڈ، پارہ 39.1 ڈگری جاپہنچا

🚨 (43) بھارت کی جانب سے پاکستان کیلیے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش ناکام

🚨 (44) حکومت کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی استدعا سے آخر کیا نقصان ہے؟، اسلام آباد ہائیکورٹ

🚨 (45) اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا

🚨 (46) 26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

🚨 (47) فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی

🚨 (48) بابر اعظم کا بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلوی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

🚨 (49) اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

🚨 (50) کراچی: بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے والا شخص پولیس حراست میں دم توڑ گیا

🚨 (51) کراچی: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی کار پکڑی گئی، ڈرائیور گرفتار

🚨 (52) انسداد پولیو مہم: 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

🚨 (53) بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر پولو کھیلتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے

🚨 (54) فاٹا اور پاٹا سے ٹیکس وصولی میں وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

🚨 (55) احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا: پولیس حکام

🚨 (56) انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور احمد آباد کے سول ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی

🚨 (57) طیارے کے مسافروں کے علاوہ وہ آٹھ افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جو اس جگہ موجود تھے جہاں طیارہ گرا

🚨 (58) برطانوی کرائم ایجنسی نے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کر دیے

🚨 (59) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 8 وکٹوں پر 69 رنز درکار

🚨 (60) ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ایتھلیٹس نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

🛑 تازہ ترین خبر: اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ📅 تاریخ: 13 جون 2025📍 مقام: تہران، نطنز، خرم آباد – ایرانتفصیل:آج صبح...
13/06/2025

🛑 تازہ ترین خبر: اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ

📅 تاریخ: 13 جون 2025
📍 مقام: تہران، نطنز، خرم آباد – ایران

تفصیل:
آج صبح سویرے اسرائیل نے ایران پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جسے “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا گیا ہے۔ اس حملے میں ایران کے کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں جوہری تنصیبات، میزائل فیکٹریاں، اور فوجی اڈے شامل ہیں۔

---

🎯 حملے کے اہم مقامات:

نطنز کا یورینیم پلانٹ اور دیگر جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

سپاہ پاسداران انقلاب (IRGC) کے سربراہ جنرل حسین سلامی کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

تہران میں IRGC کا ہیڈکوارٹر اور دیگر عسکری مقامات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

---

🇮🇱 اسرائیلی موقف:

وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیردفاع نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور عوام کو ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

---

🇺🇸 امریکہ کا ردعمل:

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اس حملے میں شامل نہیں، مگر اپنے فوجی اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرے گا۔

ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی مفادات کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

---

🌍 عالمی ردعمل اور معاشی اثرات:

تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوگیا، جو ایک بہت بڑا اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

---

⚠️ آئندہ کیا ہو سکتا ہے؟

شعبہ ممکنہ صورتحال

فوجی ردعمل ایران کی جوابی کارروائی کا خطرہ – میزائل یا ڈرون حملے ممکن
سفارتی محاذ اقوام متحدہ، یورپی یونین، اور مسلم ممالک کا ردعمل زیرغور
معیشت عالمی مارکیٹ میں بے چینی، خاص طور پر تیل اور سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

---

یہ خبر مسلسل اپڈیٹ ہو رہی ہے، مزید تفصیلات آنے پر شامل کی جائیں گی۔

🔁 تازہ معلومات کے لیے جڑے رہیے۔

🚨 Breaking News : Air India flight bound for London crashes near Ahmedabad just 20 minutes after takeoff.💔 All 242 on bo...
12/06/2025

🚨 Breaking News : Air India flight bound for London crashes near Ahmedabad just 20 minutes after takeoff.

💔 All 242 on board, including 12 crew, feared dead.
📍 Plane crashed in a residential area.
🚒 Rescue ops underway.

More updates to follow.

🚨 بریکننگ نیوز: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز احمد آباد کے قریب ٹیک آف کے صرف 20 منٹ بعد گر کر تباہ۔

💔 تمام 242 مسافر بشمول 12 عملے کے ارکان جاں بحق ہونے کا خدشہ۔
📍 طیارہ رہائشی علاقے میں گرا۔
🚒 ریسکیو آپریشن جاری۔

مزید تفصیلات جلد۔ #کشمیردنیانیوز #حادثہ

*2024 میں بیرون ملک ملازمتوں کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد*
11/06/2025

*2024 میں بیرون ملک ملازمتوں کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد*

11/06/2025

🌡️ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

⚠️ احتیاطی تدابیر:
• غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں
• پانی زیادہ سے زیادہ پئیں
• بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں
• ہلکے اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں
• دوپہر کے اوقات میں سایہ دار جگہوں پر رہیں

🌱 ہم کیا کر سکتے ہیں؟ (لمبے عرصے کا حل):
ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا صرف احتیاط سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔

✅ درخت لگائیں — جتنے زیادہ درخت، اتنا ٹھنڈا ماحول
✅ گھروں، اسکولوں اور دفاتر کے آس پاس سبزہ اُگائیں
✅ پانی اور بجلی کا بچاؤ کریں
✅ گاڑیوں کا کم استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں

🇬🇧 برطانیہ کی مثال:
برطانیہ میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہر کے بعد وہاں کی حکومت اور عوام نے اربن فارسٹ اور گرین کوریڈورز بنانے کا آغاز کیا۔ شہری علاقوں میں لاکھوں درخت لگائے گئے جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی اور ہوا کے معیار میں بہتری آئی۔

💚 ہم بھی پاکستان و آزاد کشمیر میں ایسا کر سکتے ہیں! ہر شخص ایک درخت لگائے، تو ہمارا مستقبل محفوظ بن سکتا ہے۔

🤝 آئیں! ہم سب مل کر ماحولیاتی بہتری کی تحریک کا حصہ بنیں۔

محفوظ رہیں، صحت مند رہیں — اور ماحول کا خیال رکھیں! 🌍🇵🇰

ایک محتاط اندازے کے مطابق وادی نیلم آزاد کشمیر میں 2019 کے سال تک ایک رات ٹھہرنے کے لیے 50 ہزار سیاحوں کی گنجائش تھی جو ...
09/06/2025

ایک محتاط اندازے کے مطابق وادی نیلم آزاد کشمیر میں 2019 کے سال تک ایک رات ٹھہرنے کے لیے 50 ہزار سیاحوں کی گنجائش تھی جو اب بڑھ کر شائد 80 ھزار ھو گئی ھو۔
جبکہ چھٹیوں کے دنوں میں ایک لاکھ سے زائد سیاح وادی میں داخل ہوتے ہیں
کوہالہ پل پر کشمیر میں داخلے کے لیے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ھیں۔ اس سلسلہ میں درخواست ھیکہ
مقآمی سیر و تفریح کے شوقین حضرات رش کے دنوں میں صبر کریں اور کشمیر کے باہر سے آنے والے مہمان سیاحوں کو خوش آمدید کہیں ، ان کی رہنمائی کریں جہاں کہیں ٹریفک جام دیکھیں پولیس اھلکاروں کے ساتھ ملکر ٹریفک کی روانی میں مدد کریں اور مہمانوں کو ٹھنڈا پانی پلائیں۔اگر غصے میں کوئی مہمان غلط بات بھی کر جائے تو خندہ پیشانی سے پیش آئیں خاص طور پہ فیمیلیز کے ساتھ ایسا سلوک کریں کہ وہ اپنے آپ کو آزاد کشمیر میں محفوظ تصور کریں اور آپ کے حسنِ سلوک سے مہمانوں کے دل میں دوبارہ آنے کی خواہش پیدا ھو۔۔۔۔ جزاک اللہ.

*📌📌اس سال 16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی**مکہ مکرمہ: اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاص...
06/06/2025

*📌📌اس سال 16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی*

*مکہ مکرمہ: اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔*

*سعودی وزارت شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 171 ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جب کہ سعودی عرب سے اس سال 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔*

*سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 تھی جب کہ 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین نے حج ادا کیا۔*

06/06/2025

06/06/2025

🌙 *عیدالاضحیٰ مبارک!* 🌙
زاوی گلوبل نیوز نیٹ ورک کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم تمام مسلمانوں کو *عید قربان* کی دلی مبارکباد!
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے، آپ کے گھروں میں خوشیاں، رحمتیں اور سکون نازل فرمائے۔
یہ عید محبت، ایثار اور اخوت کا پیغام لے کر آئے۔

✨ *عید کی خوشیاں سب کے لیے... دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں!* 🤲💫

Address

161 Victoria Street Gillingham
Gillingham
ME71EJ

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zavi Global News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share