Talha usman

Talha usman .
(1)

خدا کی قسم پاکستان لیجنڈ ٹیم قومی ٹیم سے 100 گنا بہتر ہے شاندار فیلڈنگ
27/07/2025

خدا کی قسم پاکستان لیجنڈ ٹیم قومی ٹیم سے 100 گنا بہتر ہے شاندار فیلڈنگ

متحدہ عرب امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کردی، اردنی حکام کے مطابق پیراشوٹ کے ذریعے 25 ٹن امداد غز...
27/07/2025

متحدہ عرب امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کردی، اردنی حکام کے مطابق پیراشوٹ کے ذریعے 25 ٹن امداد غزہ میں اُتاری گئی۔اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کے باعث غزہ کے بائیس لاکھ افراد خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہیں

20/07/2025

Cricket

پاک فضائیہ کے JF-17C بلاک III نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں اپنی شاندار رنگت اور پاکستان سے غیر معمولی سفر...
19/07/2025

پاک فضائیہ کے JF-17C بلاک III نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں اپنی شاندار رنگت اور پاکستان سے غیر معمولی سفر کے لیے، جو مسلسل ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (AAR) کے ذریعے ممکن ہوا، سب سے اعلیٰ ایوارڈ، اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی، جیت لیا۔۔۔۔

29/06/2025

جب میڈل ملنے کا وقت آیا تو بوڑھے والد کو ہاتھ سے پکڑ کر سٹیج پر چلی گئی خود پیچھے ہٹ گئی اور باپ کو کیمرے کے سامنے کرتے ہوئے کہا میرا میڈل میرے والد کو پہنا دیں ۔ کیا کھبی محبت کا ایسا اظہار بیٹے کی جانب سے باپ کے لیے دیکھنے کو ملا ؟ ۔۔۔۔۔ بلکل نہیں ۔ حالانکہ نالائق بیٹوں کو بیٹیوں پر ترجیح دی جاتی ہے ۔ واقعی بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں جو باپ کا درد سمیٹتی ہیں یونیورسٹی آف وویمن کا یہ خوبصورت منظر 💗

دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا،...
27/06/2025

دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

یہاں جنگیں لگی ہیں، میزائل چل رہے ہیں، پتہ نہیں کیا کیا ہو رہا ہے، پر جب خلائی شٹل وویجر نے چلتے چلتے اربوں میل کے فاصلے...
23/06/2025

یہاں جنگیں لگی ہیں، میزائل چل رہے ہیں، پتہ نہیں کیا کیا ہو رہا ہے، پر جب خلائی شٹل وویجر نے چلتے چلتے اربوں میل کے فاصلے سے زمین کو مڑ کر دیکھا تو وہ بس اتنا سا نکتہ نظر آئی۔۔۔

کائنات کے عظیم نظام میں ہماری اوقات بس اتنی سی ہے۔🤔

کچھ دوست پوچھ رہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کیا ہے؟ تو یہ پوسٹ پڑھیں۔👇آبنائے ہرمز ایک تنگ سمندری گزرگاہ ہے جو خل...
22/06/2025

کچھ دوست پوچھ رہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کیا ہے؟ تو یہ پوسٹ پڑھیں۔👇

آبنائے ہرمز ایک تنگ سمندری گزرگاہ ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور پھر بحرِ ہند سے جوڑتی ہے۔آبنائے ہرمز کے دونوں اطراف میں دو اہم ممالک ہیں؛
شمال میں: ایران
جنوب میں: عُمان (مسندم کا علاقہ) یعنی یہ ایران اور عمان کے درمیان ہے۔

دنیا میں جتنا تیل سمندر کے راستے منتقل ہوتا ہے،
اس کا تقریباً ایک تہائی (30%) اسی آبنائے سے گزرتا ہے۔

سعودی عرب، عراق، ایران، کویت، بحرین، قطر، اور UAE جیسے ملکوں کا تیل یہاں سے نکلتا ہے۔

یہ راستہ صرف تیل کے لیے نہیں بلکہ دیگر تجارت کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

چونکہ یہ علاقہ حساس ہے، یہاں اکثر فوجی کشیدگی (خاص طور پر ایران اور مغربی ممالک کے درمیان) دیکھی جاتی ہے۔

اگر آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو جائے گا۔

دنیا کی معیشت پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔

مغربی ممالک اسے کھلا رکھنے کے لیے بحری افواج تعینات کرتے رہتے ہیں۔

"ہرمز" کا نام ایک قدیم ایرانی سلطنت کے شہر سے لیا گیا ہے، اور اس علاقے کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔

تاریخ میں لکھا جائے گا جب کفار ایسی بلائیں بنا رہے تھے تب مسلمان کھیرا کاٹنے کے مدنی طریقے   درباروں پر رنگ برنگی چادریں...
22/06/2025

تاریخ میں لکھا جائے گا جب کفار ایسی بلائیں بنا رہے تھے
تب مسلمان
کھیرا کاٹنے کے مدنی طریقے درباروں پر رنگ برنگی چادریں ڈالنے ماتم کے نئے نئے طریقے ایجاد کرنے ایک دوسرے کو کافر قرار دینے لاؤڈ سپیکر جہاز سائنسی علوم کو حرام قرار دینے میں مصروف تھے

زندگی "بھاڑ" میں جا تیرا بھروسا ہی نہیں مر گئے، خاک ہوئے شوق سے جینے والے🥺انا للّٰہ وانا الیہ راجعونملتان کا ایک اور چرا...
21/06/2025

زندگی "بھاڑ" میں جا تیرا بھروسا ہی نہیں
مر گئے، خاک ہوئے شوق سے جینے والے🥺
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ملتان کا ایک اور چراغ بجھ گیا...
30 سالہ وقاص رضا، جو ماڈل ٹاؤن چوک میں ایک رئیل اسٹیٹ آفس چلا رہا تھا، زندگی کی کسی ایسی جنگ سے ہار گیا جس کا شور صرف اس کے دل میں تھا۔
دفتر میں کام کی فائلیں، کتابیں، اور ایک بورڈ جس پر لکھا تھا:

"WHEN YOU TAKE OWNERSHIP OF ALL YOUR FLAWS AND WEAKNESSES, YOU'VE WON."

مگر شاید وہ جنگ بہت خاموش اور بہت تنہا تھی۔
اس نے آخری پیغام فیملی گروپ میں بھیجا:

"میری ڈیڈ باڈی آفس سے آکر لے جائیں۔"
اور جب کزنز پہنچے، تو وہ سانسیں بند ہو چکی تھیں۔
کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کس کرب سے گزر رہا تھا، کیا دکھ تھا، یا کون سی امید ٹوٹ چکی تھی۔ مگر یہ حقیقت ہمیں ایک بار پھر جھنجھوڑتی ہے کہ
زندگی کی چکاچوند میں بہت سے لوگ اندر سے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ کے آس پاس کوئی چپ ہے، تھکا ہوا ہے، الگ تھلگ ہے — تو اسے صرف وقت نہیں، توجہ، محبت اور سننے والا دل چاہیے۔

20/06/2025

انگلینڈ: 32 ڈگری پہ ہیٹ ویو الرٹ جاری . .
یہ گورے ہندوستان میں دو صدیاں کیسے نکال گئے ؟؟🤔

Address

Union Street
Glasgow

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talha usman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Talha usman:

Share