16/01/2026
اپر سوات کے سیاحتی مقام کالام، بلوگاہ میں موٹر کار کے بریک فیل ہونے کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی جبکہ ایک نوجوان وارث خان (عمر 28 سال) جان بحق ہو گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام سیاحوں کا تعلق مینگورہ، ملوک آباد سے بتایا جا رہا ہے
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں اور جان بحق نوجوان کی میت کو کالام ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو مزید علاج کے لیے کالام ہسپتال سے سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت ریاض (38 سال)، حماد (20 سال)، ایاز (25 سال)، ہارون (18 سال)، واجد (25 سال) اور یاسر (30 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔