مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum

مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum, Media, London Borough of Islington.

مدح صحابہؓ فورم یوٹیوب لنک
https://www.youtube.com/
‏ واٹس ایپ چینل لنک: https://whatsapp.com/channel/0029VahTtAAEKyZL3F8m8W35
ٹک ٹاک
tiktok.com/
بیک اپ پیج لنک
https://www.facebook.com/share/1DsDAjJMDn/

30/09/2025

حیدر و فاروق و عثماں سب کے سب ہیں مقتدی
بس حبیبِ کبریا ہیں مقتدیٰ صدیق کے

شاعر: عبدالباسط نقشبندی
پیشکش: مدح صحابہ فورم

آٹھواں سالانہ ثانی اثنین منقبتی مشاعرہ ان شاءاللہ عنقریب منعقد ہونے جارہا ہے۔آپ اس مشاعرے میں کس کس شاعر کو سننا چاہتے ہ...
29/09/2025

آٹھواں سالانہ ثانی اثنین منقبتی مشاعرہ ان شاءاللہ عنقریب منعقد ہونے جارہا ہے۔
آپ اس مشاعرے میں کس کس شاعر کو سننا چاہتے ہیں کمنٹ میں نام لکھیں۔

27/09/2025

حضور آپ کی سنت سے سب ہوا معلوم
کہ کیا ضروری نہیں اور کیا ضروری ہے

شاعر: عبدالباسط نقشبندی
پیشکش: مدح صحابہ فورم

21/09/2025

انڈیا کے شہر لکھنؤ میں مدح صحابہ ریلی نکالی گئی۔

11/09/2025

جب سے سرکار نے ہجرت کی بشارت دی ہے
گھر کی دہلیز پے اٹکی ہے سماعت اس کی

شاعر: حماد زیف
پیشکش: مدح صحابہ فورم

17 اگست یوم شھادتصحابہ کے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے والی اس عظیم ہستی کا نام کمنٹ میں لکھیں۔
17/08/2025

17 اگست یوم شھادت
صحابہ کے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے والی اس عظیم ہستی کا نام کمنٹ میں لکھیں۔

17/08/2025

ٹیم مدح صحابہ فورم کی جانب سے اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک
14/08/2025

ٹیم مدح صحابہ فورم کی جانب سے اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک

09/08/2025

یوں ہی لگتا ہے کہ سرکار قدم بھرتے ہیں گویا
شاہ زادی جو قدم زن ہوئے رفتار میں آوے

جنابِ یونس تحسین

05/08/2025

ہم جمعے کے خطبے میں اکثر یہ حدیث پڑھتے سنتے ہیں:
"الله الله فی أصحابی، لا تتخذوهم غرضاً بعدی، فمن أحبهم فبحبی أحبهم، ومن أبغضهم فببغضی أبغضهم..."
لیکن کاش! کبھی ہم نے اس کے مفہوم پر دل سے غور کیا ہوتا۔

یہ صرف ایک حدیث نہیں، بلکہ نبی کریم ﷺ کی طرف سے امت کے نام ایک درد بھرا پیغام ہے۔
رسول اللہ ﷺ صحابہ کے معاملے میں ہمیں اللہ کا واسطہ دے کر خبردار فرما رہے ہیں:
"میرے صحابہ کو میرے بعد تنقید کا نشانہ نہ بنانا!"
یہ محض نصیحت نہیں، بلکہ ایک درد بھری فریاد ہے —
ایک ایسی التجا جو ہر ایمان والے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔

یاد رکھو! جو زبان صحابہ پر چلتی ہے، وہ دراصل نبی پر اٹھتی ہے — اور جس کا دل صحابہ سے خالی ہو، وہ محبتِ رسول ﷺ سے بھی محروم ہے۔

مفتی اویس پراچہ صاحب کی وال سے کاپی کردہ تحریر👇🏾👇🏾👇🏾یہ قصہ میں نے کاپی کیا اور تحقیق کر کے واپس آیا تو پوسٹ فیس بک پر مج...
31/07/2025

مفتی اویس پراچہ صاحب کی وال سے کاپی کردہ تحریر
👇🏾👇🏾👇🏾
یہ قصہ میں نے کاپی کیا اور تحقیق کر کے واپس آیا تو پوسٹ فیس بک پر مجھے نہیں ملی۔ اس لیے میں نہیں جانتا کہ کس نے اسے یہ خوب صورت شکل دی ہے۔ اگر کسی کو علم ہو تو بتا دیں۔ اویس

"‏کیا آپ صعصعہ بن ناجیہ کو جانتے ہیں؟؟
360 زندہ درگور ہونے والی لڑکیوں کو پالنے والے

حضرت صعصعہ بن ناجیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ در رسول الله ﷺ
پر کلمہ پڑھنے آئے
مسلمان ہونے کے بعد
نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں
عرض کرنے لگے
یا رسول الله ﷺ ایک بات پوچھنی ہے
حضور ﷺ نے فرمایا پوچھو‏
کہنے لگے
یا رسول الله ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جو نیکیاں کی ہے
اُن کا بھی الله تعالیٰ ہمیں اجر عطا فرمائیں گے؟
نبی کریمﷺ نے فرمایا
تم بتاؤ
تُم نے کیا نیکی کی؟
تو کہنے لگے
یا رسول الله ﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کر
اپنے دو اونٹوں ‏کو ڈھونڈنے نکلا
میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اُس پار نکل گیا
جہاں پرانی آبادی تھی
وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا
ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا
اُس کو جا کر میں نے بتایا
کہ یہ دو اونٹ میرے ہیں
وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آئے ‏تھے تمہارے ہیں تو لے جاؤ
اُنہی باتوں کے درمیان اُس نے پانی بھی منگوا لیا چند کھجوریں بھی آ گئی میں پانی پی رہا تھا کھجوریں بھی کھا رہا تھا کہ ایک بچے کے رونے کی آواز آئی تو
بوڑھا پوچھنے لگا
بتاؤ بیٹی آئی کہ بیٹا

میں نے پوچھا بیٹی ہوئی
تو کیا کرو گے؟؟
کہنے لگا اگر بیٹا ہوا تو
‏قبیلے کی شان بڑھائے گا
اگر بیٹی ہوئی تو ابھی یہاں اُسے زندہ دفن کرا دوں گا
اِس لئے کہ
میں اپنی گردن ، اپنے داماد کے سامنے جھکا نہیں سکتا
میں بیٹی کی پیدائش پر آنے والی مصیبت برداشت نہیں کر سکتا
میں ابھی دفن کرا دوں گا

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ فرمانے لگے
یا رسول الله ﷺ
‏یہ بات سن کے میرا دل نرم ہوگیا
میں نے اُسے کہا
پھر پتہ کرو بیٹی ہے کہ بیٹا ہے
اُس نے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ بیٹی آئی ہے
میں نے کہا کیا واقعی تو دفن کرے گا
کہنے لگا ہاں !
میں نے کہا دفن نہ کر مجھے دے دے
میں لے جاتا ہوں
یا رسول اللّٰه ﷺ وہ مجھے کہنے لگا
اگر میں بچی تم ‏کو دے دوں تو تم کیا دو گے
میں نے کہا
تم میرے دو اونٹ رکھ لو بچی دے دو کہنے لگا
نہیں،
دو نہیں یہ جس اونٹ پہ تو بیٹھ کے
آیا ہے یہ بھی لے لیں گے
حضرت صعصعہ بن ناجیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عرض کرنے لگے ایک آدمی میرے ساتھ گھر بھیجو
یہ مجھے گھر چھوڑ آئے میں یہ اونٹ اُسے واپس دےدیتا ہوں
‏یا رسول اللّٰه ﷺ
میں نے تین اونٹ دے کر ایک بچی لے لی
اُس بچی کو لا کے میں نے اپنی
کنیز کو دیا وہ اُسے دودھ پلاتی
یا رسول الله ﷺ وہ بچی میرے داڑھی کے بالوں سے کھیلتی
وہ میرے سینے سے لگتی
حضور ﷺ پھر مجھے نیکی کا چسکا لگ گیا پھر میں ڈھونڈنے لگا
کہ
کون کون سا قبیلہ
‏بچیاں دفن کرتا ہے
یا رسول الله ﷺ
میں تین اونٹ دے کے بچی لایا کرتا
یا رسول الله ﷺ میں نے 360 بچیوں کی جان بچائی ہے
میری حویلی میں تین سو ساٹھ
بچیاں پلتی ہیں
حضور ﷺ مجھے بتائیں
میرا مالک مجھے اِس کا اجر دے گا ؟

حضور ﷺ کا رنگ بدل گیا
داڑھی مبارک پر آنسو گرنے ‏لگے
مجھے سینے سے لگایا
میرا ماتھا چوم کے فرمانے لگے
یہ تجھے اجر ہی تو ملا ہے
رب نے تجھے دولتِ ایمان عطا کر دی ہے
نبی کریم ﷺ فرمانے لگے
یہ تیرا دنیا کا اجر ہے
اور
تیرے رسولﷺ کا وعدہ ہے
قیامت کے دن ،
رب کریم تمہارے لئے
خزانے کھول دے گا۔۔۔

مشہور شاعر فرزدق ان کا پوتا تھا؛چنانچہ اس نے فخریہ شعر میں اپنے دادا کا ذکر کرتا ہے
وجدي الذي منع الوائدات ...
وأحيى الوئيد فلم تؤد
میرے دادا وہ شخص ہیں جو زندہ در گور ہونے والیوں کو روک لیتے تھے اور زندہ درگور کی جانے والی لڑکی کو بچا لیتے تھے

اسد الغابہ:3/21
مستدرک حاکم:3/660
طبرانی المعجم الكبير 7412، 76/8"

انتخابِ کبریا ہیں امّہات المومنین ساری دنیا سے جدا ہیں امّہات المومنینمنبعِ خیر و وفا ہیں امّہات المومنینرونقِ صحنِ ہدٰی...
29/07/2025

انتخابِ کبریا ہیں امّہات المومنین
ساری دنیا سے جدا ہیں امّہات المومنین

منبعِ خیر و وفا ہیں امّہات المومنین
رونقِ صحنِ ہدٰی ہیں امّہات المومنین

وہ مقدس مائیں ہیں نورِ نبوّت کا جمال
عظمتوں کی انتہا ہیں امّہات المومنین

مومنوں کی جان پر حق ہے رسول اللہ کا
اور اُس حق کا سِرا ہیں امّہات المومنین

یہ سند اللہ نے دی ہے انہیں قرآن میں
پیکرِ شرم و حیا ہیں امّہات المومنین

رمز کھلتی ہے یہ ہم پر سورہءِ احزاب سے
پیش از آلِ عبا ہیں امّہات المومنین

جس نے منہ پھیرا اِدھر سے لاپتہ ہو جائے گا
بحرِ ظلمت میں ضیا ہیں امّہات المومنین

جن کو اپنی ماؤں کی حرمت نہیں معلوم ہے
وہ کہاں سمجھیں گے کیا ہیں امّہات المومنین

عام لوگوں کی نسا ہیں عام سی یہ عورتیں
میرے آقا کی نسا ہیں امّہات المومنین

بیٹھ کر صحنِ حرم میں کہہ رہا ہوں منقبت
اور میرا مدّعا ہیں امّہات المومنین

کیوں نہ جان و دل فدا تحسین ہم اُن پر کریں
جبکہ آقا پر فدا ہیں امّہات المومنین

جناب: یونس تحسین

Address

London Borough Of Islington

Telephone

+923173966442

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum:

Share

Category