03/01/2026
پشاور میں ایک اور خواجہ سرا قتل پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کے علاقے حسن گڑھی میں خواجہ سرا باسط عرف بجلی ولد مومن سکنہ صفید ڈیری کو قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے 30 بور کے تین خ*ل اور دیگر اہم شواہد کی روشنی میں ملوث ملزمان یا ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔