
20/09/2025
ایک معصوم بچی، اکیلی، نہ کوئی آغوش ہے جو اسے تھام لے، نہ کوئی دل ہے جو اسے پناہ دے!! 💔
انسان اس منظر کو کیسے نظر انداز کرسکتا ہے؟ دن اور اس کی ساری مصروفیات کیسے گزر سکتی ہیں جبکہ ایک نرم و نازک جسم خاک سے گھِرا ہوا ہے، ایک بوسیدہ کپڑے کے سائے تلے پڑا ہے، ایک ہاتھ میں وہ فیڈر تھامی ہوئ ہے جو اس کا سہارا بھی نہیں بن سکتا، یہ ایک خوفناک منظر ہے، ہزاروں دہشتناک لمحات میں سے صرف ایک لمحہ، جو ہمیشہ گواہ رہے گا۔ ایک ننھی سی معصوم بچپن کی کلی، جو موت کی نیند سوتی ہے اور نیند ہی میں موت پالیتی ہے، گویا کہ وہ زندگی کی سیاہ حقیقتوں سے بھاگ کر چھپ جانا چاہتی ہے 💔