مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum

مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum, Media, London.

مدح صحابہؓ فورم یوٹیوب لنک
https://www.youtube.com/
‏ واٹس ایپ چینل لنک: https://whatsapp.com/channel/0029VahTtAAEKyZL3F8m8W35
ٹک ٹاک
tiktok.com/
بیک اپ پیج لنک
https://www.facebook.com/share/1DsDAjJMDn/

22/06/2025

معراج کررہے تھے ابوبکر غار میں
آغوش میں حضور کا چہرہ لیے ہوئے

جناب یونس تحسین

18/06/2025

سٹیٹس ویڈیو
منقبت حضرت عثمان غنی
پاکیزہ کس کی سوچ ہے قرآن کی طرح
ملتا ہے کون موت سے عثمان کی طرح
شہباز خطابت
گلِ گلستان نقابت
مولانا اعجاز الحق
صدر بزم حسان جنڈانوالہ
ناظم تعلیمات مدرسہ سراج العلوم جنڈانوالہ

15/06/2025

شان داماد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا عثمان غنی ذوالنورین رضی اللہ تعالی عنہ ✨💫🌟

15/06/2025

شانِ حضرتِ عُثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ؛
نتیجہء فکر۔
(سیّد سلمان گیلانی)

کیوں تجھے بد بخت و بد فطرت! نظر آتی نہیں
حضرت عثمان کی عظمت نظر آتی نہیں

دل میں ” ذُوالنّورین “ کی زینت نظر آتی نہیں؟
کور چشمو! نُور کی کثرت نظر آتی نہیں

کیا تُو اندھا ہے تجھے قرآن کی آیات میں
”جامع القران“ کی رفعت نظر آتی نہیں

اللہ اللہ! جس سے کرتے تھے فرشتے بھی حیا
بے حیا ہیں جن کو یہ عفّت نظر آتی نہیں

”دست عثماں دست پیغمبر“ ہے کس کا قول ہے
کیوں تجھے رضوان کی بیعت نظر آتی نہیں

”حیدر و عثماں“ بہم ہم زلف تھے تو کیوں بھلا
ان کی آپس میں تجھے قربت نظر آتی نہیں

دی رَقَم از راہِ اُلفت ، فاطمہ کے مہر کی
احمقوں کو بھائی کی اُلفت نظر آتی نہیں

سر اُڑا دیں باغیوں کا کس قدر بے چین ہیں
کیا تجھے حیدر کی یہ غیرت نظر آتی نہیں

کیوں نہ دی اس کی اجازت حضرت عثمان نے
سطح بیں ہیں جن کو یہ حکمت نظر آتی نہیں

لے رہی ہے قاتلوں سے خود یہ قدرت انتقام
ان کی حالت دیکھ کیا قدرت نظر آتی نہیں

وہ سیہ بخت اہلِ سنّت کا اُڑاتے ہیں مذاق
جن کے اپنے چہرے پر سنت نظر آتی نہیں

ہر صحابی کو نبی کے جو نہ سمجھے جنتی
اس کی قسمت میں مجھے جنت نظر آتی نہیں

جس نے بھی گیلانی عثماں پر لگائیں تہمتیں
اس مؤرخ میں مجھے غیرت نظر آتی نہیں

سلمان

15/06/2025

وہ دولت نبی پر لٹاتا ہوا
وہ پیاسوں کو پانی پلاتا ہوا

وہ پانی پہ بیڑے سجاتا ہوا
وہ قرآں کو مصحف بناتا ہوا

رسالت کو جس پر بہت مان تھا
وہ عفّان کا بیٹا عثمان تھا

وہ نوشاد و شمشاد و شہزاد تھا
وہ اماں خدیجہ کا داماد تھا

وہ رحمت کے حلقے میں محصور تھا
اکیلا وہ دنیا میں ذالنّور تھا

یونس تحسین

18 ذی الحجہ یوم شھادت خلیفہ ثالث سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ

08/06/2025

حمزہ، اسد اللہ شہیدوں کے ہیں سید
کٹتا ہے جگر یوں ہی یہ عہدہ نہیں ملتا

شاعر: یونس تحسین


31/05/2025

امت اور نبوت کے درمیان کا پل صحابہ ہیں۔
اگر وہ پل نہ ہو تو امت نبوت سے نہیں مل سکتی۔

علی آرش
25/04/2025

علی آرش

24/04/2025

مومن ہے تو مانے گا ابوبکر کو دل سے💖
کافر ہے تو صدیق کا انکار کرے گا۔۔۔۔

05/04/2025

اسلام کی ابتدائی دعوت اور صحابہ کرام کی قربانیاں

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبوت عطا ہوئی تو آپؐ نے سب سے پہلے اپنے قریبی رشتہ داروں اور قریش مکہ کو توحید اور اسلام کی دعوت دی۔ یہ دعوت حق چونکہ باطل کے خلاف تھی، اس لیے مکہ کے سرداروں نے سخت مخالفت شروع کر دی۔
اسلام قبول کرنے والے ابتدائی مسلمانوں کو بدترین ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا۔ حضرت بلالؓ کو تپتی ریت پر لٹا کر ان کے سینے پر پتھر رکھا جاتا، لیکن وہ "اَحدٌ اَحدٌ" پکارتے رہتے۔ حضرت خباب بن الارَتؓ کو دہکتے کوئلوں پر لٹایا جاتا۔ حضرت سمیہؓ اور حضرت یاسرؓ کو اتنا ستایا گیا کہ سمیہؓ اسلام کی پہلی شہید خاتون بنیں۔ حضرت صہیبؓ، حضرت عمارؓ، حضرت ابوذرؓ اور دیگر صحابہؓ نے بھی سخت جسمانی و ذہنی اذیتیں برداشت کیں، مگر ایمان پر قائم رہے۔
ان مظالم کے باوجود نہ نبی کریمؐ نے اپنی دعوت سے پیچھے ہٹنے کا سوچا، نہ صحابہؓ نے ایمان چھوڑا۔ بلکہ ان کی قربانیوں نے اسلام کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ مدینہ کی طرف ہجرت بھی انہی مظالم کے نتیجے میں عمل میں آئی، جہاں اسلام کو نیا مرکز ملا۔
صحابہ کرامؓ کی یہ قربانیاں آج بھی ہر مومن کے لیے صبر، استقامت اور وفاداری کی روشن مثال ہیں۔ ان کے جذبے اور قربانیوں ہی کی بدولت آج ہم تک اسلام پہنچا۔

#مدحِ_صحابہؓ_فورم

04/04/2025

دست بستہ تیری چوکھٹ پے سلامی کے لیے
مدحت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
جناب فائق ترابی
#مدحِ_صحابہؓ_فورم ゚

Address

London

Telephone

+923173966442

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to مدح صحابہؓ فورمMadh E Sahaba Forum:

Share

Category