Green Citizen Media

Green Citizen Media Green Citizen Media is the first comprehensive citizen media network in Pakistan.

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چار سے سات اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔پیش گوئ...
03/08/2025

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چار سے سات اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پیش گوئی کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں برسنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو بروقت اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید ک...
03/08/2025

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ”فاکس ریڈیو“ سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ’فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔‘

مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں۔ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے۔ ’یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی اور نہ یہ کہ اس کی حکومت کون سنبھالے گا۔‘ انہوں نے اس عمل کو ’حماس کی حوصلہ افزائی‘ قرار دیا۔

روس کے سابق صدر اور موجودہ سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کی جانب سے سوویت دور کے ”ڈیڈ ہینڈ“ نیوکلیئر سسٹ...
02/08/2025

روس کے سابق صدر اور موجودہ سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کی جانب سے سوویت دور کے ”ڈیڈ ہینڈ“ نیوکلیئر سسٹم کی یاد دہانی اور امریکا کو بالواسطہ دھمکی کے جواب میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے امریکی جوہری آبدوزیں ”موزوں علاقوں“ کی طرف تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر کیا، جس کے بعد بین الاقوامی حلقوں میں ایک بار پھر نیوکلیئر کشیدگی پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف سفارتی سطح پر تشویش ناک ہے بلکہ عالمی سلامتی کو لاحق خطرات کو بھی نمایاں کر رہی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب “ نیو اسٹارٹ معاہدہ“ (New START Treaty) عملاً غیر مؤثر ہے۔

”نیو اسٹریٹیجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی“ (New START) 2010 میں امریکا اور روس کے درمیان طے پائی تھی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد اور صلاحیت کو محدود کرنا تھا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک صرف 1550 جوہری وارہیڈز اور 700 لانچرز رکھ سکتے تھے۔

معاہدے میں ایک دوسرے کے ہتھیاروں کی نگرانی، ڈیٹا شیئرنگ اور معائنہ شامل تھا تاکہ غلط فہمی یا اشتعال سے بچا جا سکے۔

پاکستان نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک نیا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد ہزاروں...
02/08/2025

پاکستان نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک نیا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد ہزاروں افغان شہری چمن سرحد کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی اس تازہ مہم کا مقصد غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کو ایک باوقار اور منظم طریقے سے یقینی بنانا ہے۔

پی او آر کارڈ ہولڈرز کو فوری واپسی کی ہدایت
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر صوبے میں موجود پی او آر (Proof of Registration) کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے اور وطن واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 30 جون 2025 کو پی او آر کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد ان افغان شہریوں کا پاکستان میں قیام غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق، پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر موجود افغان شہریوں کا قیام کسی بھی صورت قانونی حیثیت نہیں رکھتا، اور 30 جون کے بعد سے ایسے تمام افراد غیر قانونی تارکین وطن شمار ہوں گے۔ محکمہ داخلہ نے پی او آر کارڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پشاور اور لنڈی کوتل کے ٹرانزٹ پوائنٹس پر پہنچیں تاکہ وطن واپسی کا عمل باقاعدگی سے مکمل کیا جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 31 جولائی 2025 کو پی او آر کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت اب ان کے پاکستان میں مزید قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق، ان ہدایات پر عملدرآمد کا آغاز فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا ہے، اور اگر یہ سچ ہے تو یہ ایک اچھا قدم ...
02/08/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا ہے، اور اگر یہ سچ ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا مجھے معلوم ہوا ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ میں نے یہی سنا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ درست ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں مختلف امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔عرب...
02/08/2025

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں مختلف امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں زمینی حقائق جاننے کے لیے پانچ گھنٹے گزارے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے رفح میں ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے حکام سے ملاقات بھی کی اور جاری امدادی منصوبے کا معائنہ کیا۔

اسٹیو وٹکوف نے ایکس پر لکھا کہ ان کے دورہ غزہ کا مقصد جنگ سے تباہ حال غزہ کے لیے ایک نیا امدادی منصوبہ تیار کرنا ہے۔

وٹکوف نے خوراک فراہم کرنے والے اسرائیلی حکام سے بھی ملاقات کی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وٹکوف کے دورے کے چند گھنٹے بعد فلسطینی میڈیکل ذرائع کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اسرائیلی فورسز نے شہر کے جنوبی کنارے پر واقع امدادی کیمپ کے ایک مقام کے قریب تین فلسطینیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ رائٹرز فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا کہ آیا یہ واقعہ اسی مقام پر پیش آیا۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ امداد کے منتظر 38 فلسطینیوں سمیت مزید 83 فلسطینی شہید اور 554 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عال...
02/08/2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کی رہائی کے لیے ان کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔ عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ دورومن انٹرویو قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی ان کے خلاف مقدمات کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے، جو سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کے لیے متحرک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 26 سالہ قاسم خان اور 28 سالہ سلیمان خان نے رواں سال مئی میں پہلی بار اپنے والد کی قید کے خلاف عوامی سطح پر آواز اٹھائی تھی۔ جولائی میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ دونوں بیٹے امریکا جائیں گے تاکہ وہاں سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے جاری سفارتی اور عوامی مہم کا حصہ بن سکیں۔ بعد ازاں دونوں بھائی واشنگٹن پہنچے جہاں انہوں نے امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کی۔

پیئرز مورگن کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے قاسم خان کا کہنا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں خوشگوار تعلقات تھے۔ جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان گفتگو زبردست ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، ”مودی، میں تم...
01/08/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، ”مودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آؤں، ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف FATF (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک پیغام دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مودی! میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں۔ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے وہ خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کے لیے سو فیصد فٹ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے، اگر امریکہ کارروائی نہ کرتا تو ایران ...
01/08/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے، اگر امریکہ کارروائی نہ کرتا تو ایران کچھ ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن سکتا تھا۔

وائٹ ہاؤس میں ریسلر ٹرپل ایچ اور دیگر کے ہمراہ تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال خوفناک ہے، جس کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کرکے اچھا نہیں کیا، فلسطینی ریاست پر کینیڈا کا موقف ڈیل بریکر نہیں۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کر...
01/08/2025

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

جنوبی ایشیا میں امریکا کی نئی تجارتی پالیسی نے پاکستان کے لیے نسبتاً نرم رویہ اختیار کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ملکوں ...
01/08/2025

جنوبی ایشیا میں امریکا کی نئی تجارتی پالیسی نے پاکستان کے لیے نسبتاً نرم رویہ اختیار کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ بھارت اور بنگلادیش پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں، جب کہ پاکستان کو نسبتاً کم ٹیرف کا سامنا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں سیاسی توازن، تجارتی مفادات اور حالیہ سفارتی پیش رفتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے نئی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر درآمدی ٹیرف کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

فہرست کے مطابق بھارت پر 25 اور بنگلادیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے، بنگلادیش کی طرح جن دیگر ملکوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سری لنکا، ویتنام اور تائیوان شامل ہیں۔ جنوبی ایشیا کے تین بڑے ملکوں میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مشال یوس...
31/07/2025

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخوا میں سینیٹ الیکشن پر گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئیں۔

اپوزیشن کے مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ 2 ووٹ مسترد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی، دوران ووٹنگ بیلٹ پیپر باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہے۔

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Citizen Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Green Citizen Media:

Share