21/07/2025
🔴 "Congestion Charge Zone" یعنی "اس سی" کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا مطلب!
اگر آپ لندن یوکے میں گاڑی چلا رہے ہیں اور اچانک سڑک کے کنارے ایک سائن بورڈ نظر آتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے:
"This is a Congestion Charging Zone" یا "CC Zone"
تو فوراً سمجھ جائیں کہ آپ لندن کے ایک خاص اور مصروف علاقے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں گاڑی چلانے پر روزانہ £15 پونڈ کا چارج دینا پڑتا ہے۔
🕐 یہ چارج عام طور پر پیر سے جمعہ تک، صبح 7 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک لاگو ہوتا ہے۔ہفتہ اتوار کو دوپہر 12 بجے سے شام 6 تک لاگو ہوتا ہے۔
📍 یہ زونز عموماً لندن کے مرکزی اور مصروف ترین حصوں میں ہوتے ہیں جیسے:
Oxford Street, Piccadilly, Westminster, London Bridge وغیرہ۔
💳 آپ یہ £15 چارج آن لائن، فون ایپ یا آٹو پے سسٹم کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔ اگر وقت پر ادائیگی نہ کی جائے تو £160 تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
🚫 یہ چارج ہر قسم کی گاڑیوں پر لاگو ہوتا ہے، چاہے وہ آپ کی ذاتی کار ہو یا کوئی کرایے کی۔ کچھ گاڑیوں جیسے الیکٹرک کارز یا معذور افراد کی رجسٹرڈ گاڑیاں اس سے مستثنیٰ ہو سکتی ہیں۔
📌 اکثر پاکستانی یا دیگر نئے آنے والے افراد لاعلمی میں بغیر چارج ادا کیے ان زونز میں داخل ہو جاتے ہیں اور بعد میں جرمانہ بھگتنا پڑتا ہے۔
میں £90 جرمانہ ادا کر چکا ہوں۔😁😭
اس لیے:
✅ اگر آپ گاڑی چلا رہے ہیں، تو سڑک کے نشانات پر ضرور توجہ دیں۔
✅ Congestion Zone یا ULEZ زون میں داخل ہونے سے پہلے چارجز اور قواعد پڑھ لیں۔
✅ اور بہتر یہی ہے کہ اگر ممکن ہو تو ان دنوں میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ بچت بھی ہو اور پریشانی سے بھی بچا جا سکے۔