Ik Shaheen

Ik Shaheen Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ik Shaheen, Social Media Agency, London.

30/09/2026

واپڈا نادرا شہر کو پانی کی ترسیل اور پرایس کنٹرول کمیٹی پر سول سوسایٹی صدر بشیر خان کی دو ٹوک بیان اور موقف

30/09/2026

چمن:

سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے واپڈا حکام سے کہا کہ عوامی شکایات اور بجلی سے متعلق مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے

سپیکربلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق خان اچکزئی نے واپڈا حکام پر زور دیا کہ عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے، شکایات سنی جائیں اور غیر ضروری قانونی کارروائی کے بجائے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

30/09/2026

Well done 👍✅
CIA انچارج عبد الحکیم صاحب

30/09/2026

ویلڈن سی آئی اے انچارج عبد الحکیم صاحب
چمن: غیر قانونی پردوں اور اسٹیکرز کے خلاف پولیس کی کارروائی، متعدد پی سی اوز کا معائنہ
ڈی پی او چمن اعتزاز عارف کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے پولیس چمن کے انچارج عبدالحکیم اچکزئی کی سربراہی میں شہر کے مختلف بازاروں میں کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران رنگ چوک، سپین چوک رنگین چوک اور زنانہ بازار میں قائم پی سی اوز کا معائنہ کیا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر نصب پردے اور اسٹیکرز ہٹا دیے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی مقامات پر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے واضح کیا کہ غیر قانونی پردوں اور اسٹیکرز کے ذریعے معاشرتی اقدار کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

24/09/2026

کل جو کویٹہ میں پشتون کلچر کے نام پر بے حیائی پھیلائی گی تھی ہم اس کے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ھے اور ایسے کلچر پر لعنت بھیجتے جہاں ہماری جوان جوان لڑکیاں لڑکوں کو ساتھ بیٹ کر میوزک شو میں رقص کرتی ہیں؟
لس لکھه واری دی پر نالت سی په دا کلتور او په دا پشتون والی



21/09/2026

صرف دو دنوں میں ایک ڈپٹی کمشنر اور 7 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 20 افراد بلوچستان کے مختلف اضلاع سے اغوا ہوچکے ہیں۔

😮😮😮

بلوچستان: خاران میں ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر لاپتا، سیکیورٹی ہائی الرٹخاران، نوشکی روڈ پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کے ...
21/09/2026

بلوچستان: خاران میں ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر لاپتا، سیکیورٹی ہائی الرٹ

خاران، نوشکی روڈ پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کے مسلح افراد کے ہاتھوں مبینہ اغوا کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد خاران، نوشکی اور چاغی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

واقعے کی مزید تحقیقات اور ڈپٹی کمشنر کی تلاش کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کارروائی جاری ہے۔


👍🫵چمن: ژڑہ بند پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمدچمن م...
21/09/2026

👍🫵چمن: ژڑہ بند پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد
چمن میں ژڑہ بند پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، ایس پی چمن کی خصوصی ہدایت پر ژڑہ بند پولیس چوکی کے انچارج انسپکٹر محمد حنیفیا پولیس فورس کے ہمراہ چمن کوئٹہ قومی شاہراہ اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 24 گھنٹے گشت اور سنیپ چیکنگ کر رہے ہیں۔
آج گشت کے دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ ژڑہ بند کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین لی ہے۔ اطلاع ملنے پر انسپکٹر محمد حنیفیا پولیس فورس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔
پولیس کے مطابق، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور ایک پسٹل برآمد کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کردی ہے۔

بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام 💚وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صحت کی معیاری سہولیات ہر مستحق خاندان تک ...
17/09/2026

بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام 💚
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صحت کی معیاری سہولیات ہر مستحق خاندان تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
10 لاکھ روپے تک مفت علاج، 1,200 سے زائد ہسپتالوں میں علاج کی سہولت اور مستحق خاندانوں کے لیے آسان و معیاری طبی نگہداشت۔
اپنی اہلیت جاننے کے لیے 8500 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر SMS کریں۔
صحت مند بلوچستان، محفوظ بلوچستان۔





17/09/2026

ویلڈن سی آئی اے پولیس اور سی آئی اے انچارج عبد الحکیم صاحب اس طرح کے کام پر آپ لوگوں داد کے مستحق ہو
چمن: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 7 مبینہ ڈاکو گرفتار، قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری میں بھی اہم کردار
چمن: سی آئی اے پولیس نے ایس پی چمن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے پولیس لاک اپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اسٹاف نے گزشتہ ہفتے کالج روڈ پر ہونے والے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی گرفتاری میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔
سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش سی آئی اے پولیس کا عملہ کررہا ہے۔

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ik Shaheen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share