Geo Hazara

Geo Hazara Geo Hazara is the largest Social Media News Network of Hazara kp
(3)

30/09/2026

یہ معذور بہن بہت اذیت میں ہے جسم پر زخم بن گئے ہیں غربت بے بسی کی انتہا ہے
تمام بہنوں بھائیوں بزرگوں اور ماؤں سے درخواست ہے اس بہن کی دل کھول کر مدد کریں
ایک اور گزارش اپ مدد نہیں کر سکتے ویڈیو کو شیئر ضرور کریں
ایزی پیسہ جیز کیش 03459692064

30/09/2026
نویں کلاس کی چھوٹی سی بچی عائشہ نے جو کیا وہ کسی بڑے بہادر سے بھی نہیں ہوتا۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اسکول کے معصوم ب...
30/09/2026

نویں کلاس کی چھوٹی سی بچی عائشہ نے جو کیا وہ کسی بڑے بہادر سے بھی نہیں ہوتا۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اسکول کے معصوم بچوں کو آگ میں جلتی گاڑی سے نکالنا، اور اس کوشش میں خود بری طرح جھلس جانا... یہ صرف بہادری نہیں، یہ ایثار کی آخری حد ہے۔
چھوٹی عائشہ نے اپنی جان دے کر کئی ماؤں کی گود اجڑنے سے بچا لی۔ وہ اس دنیا سے چلی گئی لیکن اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر گئی۔ اللہ اس کی اس قربانی کو شہادت کا درجہ دے اور اس کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اللہ اس بچی کے درجات بلند کرے اور اس کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔ آمین۔
ایسی بیٹیاں پورے علاقے کا فخر ہوتی ہیں۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاںپریس ریلیزتحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے صدر عبد الرحیم خان جدون ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ج...
30/09/2026

تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں

پریس ریلیز

تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے صدر عبد الرحیم خان جدون ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان جدون ایڈووکیٹ اور ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل محمد علی خان جدون ایڈووکیٹ نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان جناب ارشد خان جدون پر اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

قانونی برادری کے سینئر رکن اور ایک آئینی ادارے کے سربراہ پر یہ حملہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، جو قانون کی حکمرانی، وکلاء کے وقار اور قانونی برادری کے تحفظ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں مطالبہ کرتی ہے کہ ملزم کے خلاف فوری طور پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA)، تعزیراتِ پاکستان (PPC) اور دیگر متعلقہ قوانین کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے، ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں جناب ارشد خان جدون، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتی ہے اور قانونی برادری کے ساتھ کھڑی ہے، نیز ان کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا پُرزور مطالبہ کرتی ہے۔

عبد الرحیم خان جدون
صدر
تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں

جہانگیر خان جدون
جنرل سیکرٹری
تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں

حویلیاں کے ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ گل ظہیر خان کے نئے لاء چیمبر کے افتتاح کے بعد وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات کا گل ظہیر...
30/09/2026

حویلیاں کے ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ گل ظہیر خان کے نئے لاء چیمبر کے افتتاح کے بعد وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات کا گل ظہیر خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

30/09/2026

اس بہن کی اذیت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا
جسم میں سوراخ بن چکے ہیں😢😢
مفلوج ہیں اپنی اذیت بیان کرتے ہوئے رو پڑی ان کی اذیت دیکھ کر اج انکھیں نم ہو گئی
میری انتہائی درد مندانہ اپیل ہوگی اپ سب سے اس بہن کے لیے دل کھول کر مدد کریں ایک ماں ایک بہن ایک بیٹی ہم سب کی مدد کی منتظر ہے
ان کی تکلیف ان کی اذیت ان کا دکھ اور ان کی بے بسی میں بیان نہیں کر سکتا
دل کھول کر مدد کریں
ایزی پیسہ جیز کیش 03459692064

عظمت ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ صدر یوتھ ونگ فیض اللّٰہ خان لنگرہ سینیر ناہب صدر چیرمین ابرار خان صدر یوتھ ونگ تحص...
30/09/2026

عظمت ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ صدر یوتھ ونگ فیض اللّٰہ خان لنگرہ سینیر ناہب صدر چیرمین ابرار خان صدر یوتھ ونگ تحصیل حویلیاں چیرمین جاوید خان باسط علی خان عادل خان رضوان خان ثاقب خان رجوعیہ محسن خان عثمان غنی خان کی شرکت عبداللہ خان کو مبارکباد پیش کی اور کاروبار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

30/09/2026

🚧 منڈڑیاں ڈنہ نورال روڈ 40 لاکھ روپے منصوبے پر عملی پیش رفت!
الحمدللہ! ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان اور ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد افتخار احمد خان جدون کی خصوصی ہدایات پر مونڈریاں روڈ کے سروے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایم پی اے کے کوآرڈینیٹر خانویز خان جدون، سردار عدیل ارشاد، کاشف خان، بلال خان، جنید خان، سردار وقاص، محکمہ کے انجینئرز اور متعلقہ ٹھیکیدار نے موقع پر پہنچ کر سروے کے عمل کا آغاز کیا۔ ٹھیکدار صاحب نے یقین دہانی کروائی اس پر جلدی کام شروع کیا جائے گا
اس موقع پر چوہدری رستم، چوہدری توقیر، چوہدری توفیق، چوہدری نثار، چوہدری ظہور، چوہدری ثاقب، چوہدری طیب، چوہدری بابر، چوہدری عامر، سردار شیراز، احتشام شاہ، چوہدری وقاص سمیت انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران، کارکنان اور اہلِ علاقہ بھی موجود تھے۔
مونڈریاں روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کے لیے سفری سہولیات میں بہتری اور ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
وعدے نہیں، عملی کام — ترقی کا سفر جاری ہے! 💚❤️

حویلیاں: ڈبل مرڈر کیس میں ملزم شیرین بریتھانہ رجوعیہ کے مقدمہ نمبر 1/2024، زیرِ دفعات 302، 324 اور 452 PPC میں نامزد ملز...
30/09/2026

حویلیاں: ڈبل مرڈر کیس میں ملزم شیرین بری
تھانہ رجوعیہ کے مقدمہ نمبر 1/2024، زیرِ دفعات 302، 324 اور 452 PPC میں نامزد ملزم شیرین کو معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج-II حویلیاں نے بری کر دیا۔
ملزم کی جانب سے مشہور قانون دان عقیل الرحمان جدون، ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی، جہاں وکیل کی جانب سے مضبوط قانونی دلائل اور مؤثر قانونی پیروی کی گئی۔
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo Hazara:

Shortcuts

Share