21/10/2023
ورکرز ویلفیئر بورڈ میں دو نمبری کا ثبوت نمبر 1
جعلی ڈومیسائل والوں کا گڑھ محکمہ ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان،پیسہ دو اور نوکری لو،جعلی ڈومیسائل والوں کیلئے خصوصی آفر
کرپٹ سیکرٹری سراج الدین،چیئرمین طارق قمر اور فاروق نے ملکر اس ادارے کو منڈی بنا دیا،دو نمبری کی ہر حد پار کر دی گئی
جعلی ڈومیسائل والے فاروق نے اپنے سالے ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے (ظہور احمد) کو بھی جے وی ٹیچر بنوادیا،ڈی جی خان میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہا ہے,ایک دن ڈیوٹی نہیں دی
ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان میں بھرتیوں میں بڑی تعداد میں جعلی ڈومیسائل کے حامل لوگوں کو لگائے جانے کا انکشاف،جونیئر اور کرپٹ سیکرٹری سراج الدین اور جعلی ڈومیسائل و ہر دو نمبری میں پیش پیش اور جعلی پروموٹی فاروق نے ادارے کو کرپشن کا گڑھ اور نوکریوں کی خریدوفروخت کی منڈی بنا دیا،فاروق بزدار نے اپنے بہنوئی سالے سمیت بڑی تعداد میں جعلی ڈومیسائل والے لگوادیے،پہلا ثبوت ظہور احمد کا ہے جسکا شناختی کارڈ بھی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان کا ہے،اسکے دو بھائی پنجاب میں ٹیچر ہیں،فاروق کا سالا ہے اس کو راتوں رات بلوچستانی بنا کر جے وی ٹیچر بنا دیا گیا،ایک بھی دن ڈیوٹی نہیں دی،پنجاب میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہا ہے،اسی طرح جتنے بھی لوگ انہوں نے لگائے ہیں یا تو انکے خاندان ہیں یا بھاری ر قم لیکر لگائے گئے ہیں،اکثریت کی ڈگریاں اور ڈپلومے جعلی ہیں،نئے تعینات چیف سیکرٹری شکیل قادر بلوچستان و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ عبداالخالق مندوخیل سے گزارش ہے سب سے پہلے اس ادارے کی تحقیقات کی جائیں کس طرح موجودہ کرپٹ سیکرٹری سراج الدین اور سابقہ چیئرمین بورڈ و وزیر لیبر نے ملکر کس طرح اس محکمے میں دو نمبری کے نت نئے ریکارڈ قائم کیے،آنگوٹھا چھاپ لوگوں کو ٹیچر سمیت کئی اہم پوسٹوں پر پیسے لیکر انکو لگا گیا جو اپنا دستخط تک نہیں کرسکتے،یہ بچوں کا مستقبل تاریک کر دیں گے،ابھی بھی وقت ہے نئی نسل کو ان نااہل لوگوں سے چھٹکارہ دلوایاجائے اور نیب زدہ اور پیسوں کے شوقین سیکرٹری ورکرز بورڈ سراج الدین اور اسکے فرنٹ میں فاروق کو انکے انجام تک پہنچایاجائے،اس دو نمبری جوڑی نے اس ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انکو عبرت کا نشان بنانا ضروری ہے