Asma jut555

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دع...
21/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں ق ت ل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔ شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا ، قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گ و ل ی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ ق ت ل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔ پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں ۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس ق ت ل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔ اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔ اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔ ایک اور ۔بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں ۔

اس وقت پٹرول بمب گرانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو میں نے کہا تھا درست کہا تھا: چاچا سا جد لاہوریلاہور میں حالیہ بارش کے بع...
16/07/2025

اس وقت پٹرول بمب گرانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو میں نے کہا تھا درست کہا تھا: چاچا سا جد لاہوری

لاہور میں حالیہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی سنگین

صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے متنازع شخصیت چاچا ساجد لاہوری نے ایک بار پھر منظر عام پر آکر طنزیہ انداز اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول بم گرا کر حکومت نے ثابت کر دیا کہ جو میں نے پہلے کہا تھا وہی درست تھا۔ یاد رہے کہ یہی وہ شخص ہے جس نے ماضی میں مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔ ان کے بیانات ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ کاشوہر کی 5 ویں شادی کرانے کا اعلانٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہ...
16/07/2025

ٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ کا
شوہر کی 5 ویں شادی کرانے کا اعلان

ٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر

گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی پانچویں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں دانیہ شاہ کہتی ہیں کہ وہ خود اپنے شوہر کی پانچویں شادی کی تاریخ طے کروانے جا رہی ہیں اور جلد ہی دلہن کو رخصت کرا کر لائیں گی، دانیہ شاہ کی شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جائی گئی ہے جس میں وہ اور حکیم شہزاد تیار ہو کر کھڑے ہیں، دانیہ کے اس اعلان پر حکیم شہزاد نے طنزیہ انداز میں رد عمل دیتے ہوئے کہا، اس کا دماغ خراب ہے، میں اسے پاگل خانے میں داخل کرا رہا ہوں۔" دانیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نکاح کے لیے جس خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ بھی اسی تقریب میں موجود ہیں اور دونوں نکاح کی تاریخ لینے آئے ہیں۔

مس پاکستان گلوبل 2025 کا ٹائٹل پہلی مرتبہ پشاور کی حسینہ کے نام ، دعائے خدیجہ نے نہ صرف دلکش انداز میں ریمپ واک کی بلکہ ...
15/07/2025

مس پاکستان گلوبل 2025 کا ٹائٹل پہلی مرتبہ پشاور کی حسینہ کے نام ، دعائے خدیجہ نے نہ صرف دلکش انداز میں ریمپ واک کی بلکہ اپنے نظریے اور اعتماد سے ججز کے دل جیت لیے
مس پاکستان گلوبل 2025 کا ٹائٹل پہلی بار پشاور کی
حسینہ کے نام

دعائے خدیجہ نے نہ صرف دلکش انداز میں ریمپ واک کی بلکہ اپنے نظریے اعتماد اور باوقار گفتگو سے ججز کے دل جیت لیے۔

ایک نئے خواب کی تعبیر، خیبر کی بیٹی کا شاندار کارنامہ

شیخو پوره، مانانوالہ : سسرالیوں کے تشدد سے دلہن اقراء 6 ماہ کی حاملہ ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیشی...
15/07/2025

شیخو پوره، مانانوالہ : سسرالیوں کے تشدد سے دلہن اقراء 6 ماہ کی حاملہ ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی

شیخوپوره مانانوالہ

مانانوالہ کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شوہر نے اپنے دیگر سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ بیوی اقراء پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا۔ اقراء چھ ماہ کی حاملہ تھی، اور ت شدد کے باعث نہ صرف وہ شدید زخمی ہو گئی بلکہ اس کا بچہ بھی ماں کے پیٹ میں دم توڑ گیا۔ سر پر شدید چوٹیں آنے کے بعد اسے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی۔ ذرائع کے مطابق اقراء پر مسلسل گھریلو تشدد کیا جاتا رہا تھا، اور واقعے کے دن اس پر بے رحمی سے حملہ کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی کی سر کی ہڈیاں توڑ دی گئیں، جسم پرت شدد کے نشان واضح ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ مانانوالہ پولیس پر بھی مظلوم خاندان نے جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر بااثر ملزمان سے سازباز کر لی ہے اور متاثرہ خاندان پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

بھارت میں 70 سالہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیا اللہ جسے چاہے ،، اُسے اولاد جیسی عظیم نعمت سے نواز دےان ویٹرو IVF یہ معجزاتی ...
14/07/2025

بھارت میں 70 سالہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیا اللہ جسے چاہے ،، اُسے اولاد جیسی عظیم نعمت سے نواز دے

ان ویٹرو IVF یہ معجزاتی واقعہ جدید طبی طریقہ کار کے ذریعے ممکن ہوا، جس میں ڈاکٹرز نے بڑی احتیاط سے فرٹیلائزیشن خاتون کا علاج کیا۔ جیون بین اور ان کے شوہر جن کی شادی کو کئی دہائیاں گزر چکی تھیں، طویل عرصے سے اولاد کی خواہش رکھتے تھے۔ کئی ناکامیوں کے بعد بالآخر قدرت نے اُن کی دعائیں قبول کیں اور ایک صحتمند بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اگرچہ ان کی عمر کے سرکاری کاغذات موجود نہیںیہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ جب اللہ چاہے تو کسی بھی عمر میں اولاد جیسی عظیم نعمت عطا فرما سکتا ہے

بارش کے پانی کی وجہ سے جذباتی ہونے والا چچا گرفتار سر پر حاجی والی ٹوپی رکھ دی گئی
12/07/2025

بارش کے پانی کی وجہ سے جذباتی ہونے والا چچا گرفتار سر پر حاجی والی ٹوپی رکھ دی گئی

Address

London
WC1

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asma jut555 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asma jut555:

Share