Tasmi Rehman

Tasmi Rehman Media and Entertainment

17/12/2025
30/11/2025

سردیوں میں اپنے بچوں کو ڈرائی فروٹ ضرور دیں، ورنہ آپ کے پیسوں سے ڈاکٹر کے بچے ڈرائی فروٹ کھائیں گے

31/10/2025

جہاں لگے تھوڑا سا فرق آگیا ہے، تو مسکرادیں اور خود کو برا بنا کر نکل جائیں۔ خود کو مضبوط کر لیں ہر جگہ وضاحتیں دینا ضروری نہیں ہوتا، مسکرا کر اگلے کے بُرے رویے اور لہجے کو ہی رد کر کے آگے بھڑ جانا چاہیے، کیونکہ آپ سدا کسی کے لیے بھی اہم نہیں رہ سکتے خواہ آپ کتنے مخلص کیوں نہ ہوں۔ کچھ لوگ واقعی میں بے قدر اور کم ظرف ہوتے ہیں جن کو محبت اور مخلصی راس نہیں آتی وہ اپنے جیسوں میں ہی مطمئن رہتے ہیں۔۔

26/10/2025

نت نئے نقش بناتے ہو ، مٹا دیتے ہو
جانے کس جرم تمنا کی سزا دیتے ہو

کبھی کنکر کو بنا دیتے ہو ہیرے کی کنی
کبھی ہیروں کو بھی مٹی میں ملا دیتے ہو

زندگی کتنے ہی مردوں کو عطا کی جس نے
وہ مسیحا بھی صلیبوں پہ سجا دیتے ہو

خواہش دید جو کر بیٹھے سر طور کوئی
طور ہی ، بن کے تجلی سے جلا دیتے ہو

نار نمرود میں ڈلواتے ہو خود اپنا خلیل
خود ہی پھر نار کو گلزار بنا دیتے ہو

چاہ کنعان میں پھینکو کبھی ماہ کنعاں
نور یعقوب کی آنکھوں کا بجھا دیتے ہو

بیچو یوسف کو کبھی مصر کے بازاروں میں
آخر کار شہ مصر بنا دیتے ہو

جذب و مستی کی جو منزل پہ پہنچتا ہے کوئی
بیٹھ کر دل میں انا الحق کی صدا دیتے ہو

خود ہی لگواتے ہو پھر کفر کے فتوے اس پر
خود ہی منصور کو سولی پہ چڑھا دیتے ہو

اپنی ہستی بھی وہ اک روز گنوا بیٹھتا ہے
اپنے درشن کی لگن جس کو لگا دیتے ہو

کوئی رانجھا جو کبھی کھوج میں نکلے تیری
تم اسے جھنگ کے بیلے میں اڑا دیتے ہو

جستجو لے کے تمہاری جو چلے قیس کوئی
اس کو مجنوں کسی لیلیٰ کا بنا دیتے ہو

جوت سسی کے اگر من میں تمہاری جاگے
تم اسے تپتے ہوئے تھر میں جلا دیتے ہو

سوہنی گر تم کو “مہینوال” تصور کر لے
اس کو بپھری ہوئی لہروں میں بہا دیتے ہو

خود جو چاہو تو سر عرش بلا کر محبوب
ایک ہی رات میں معراج کرا دیتے ہو

ناز خیالوی

31/08/2025

تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے
میں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے

تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جاؤ مجھے
تمہیں بھلانے میں شاید مجھے زمانہ لگے

جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبو
کہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتا نہ لگے

وہ پھول جو مرے دامن سے ہو گئے منسوب
خدا کرے انہیں بازار کی ہوا نہ لگے

نہ جانے کیا ہے کسی کی اداس آنکھوں میں
وہ منہ چھپا کے بھی جائے تو بے وفا نہ لگے

تو اس طرح سے مرے ساتھ بے وفائی کر
کہ تیرے بعد مجھے کوئی بے وفا نہ لگے

تم آنکھ موند کے پی جاؤ زندگی قیصرؔ
کہ ایک گھونٹ میں ممکن ہے بد مزہ نہ لگے

قیصر الجعفری

“گندی“ اور“منفی زدہ “ سوچ کو دماغ سے باہرنکال کرجیں تاکہ دوسروں کی زندگی خراب نہ ہو۔
30/08/2025

“گندی“ اور“منفی زدہ “ سوچ کو دماغ سے باہرنکال کرجیں تاکہ دوسروں کی زندگی خراب نہ ہو۔

30/08/2025

داغ دنیا نے دیئے زخم زمانے سے ملے
ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے
ہم ترستے ہی ترستے ہی ترستے ہی رہے
وہ فلانے سے فلانے سے فلانے سے ملے
خود سے مل جاتے تو چاہت کا بھرم رہ جاتا
کیا ملے آپ جو لوگوں کے ملانے سے ملے
ماں کی آغوش میں کل، موت کی آغوش میں آج
ہم کو دنیا میں یہ دو وقت سہانے سے ملے
کبھی لکھوانے گئے خط کبھی پڑھوانے گئے
ہم حسینوں سے اسی حیلے بہانے سے ملے
اک نیا زخم ملا اک نئی عمر ملی
جب کسی شہر میں کچھ یار پُرانے سے ملے
ایک ہم ہی نہیں پھرتے ہیں لیے قصہء غم
ان کے خاموش لبوں پر بھی فسانے سے ملے
کیسے مانیں کہ انہیں بھول گیا تو اے کیفؔ
ان کے خط آج ہمیں تیرے سرہانے سے ملے
کیف بھوپالی

13/08/2025

دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا

آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست
تو مصیبت میں عجب یاد آیا

دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا

تیرا بھولا ہوا پیمانِ وفا
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا

پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
پھر کوئی شہرِ طرب یاد آیا

حالِ دل ہم بھی سُناتے لیکن
جب وہ رُخصت ہوا تب یاد آیا

بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصر
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا

ناصر کاظمی~

A job pays the bills, but it shouldn’t cost your life. Work is just one role, we’re also friends, parents, travelers, dr...
05/08/2025

A job pays the bills, but it shouldn’t cost your life. Work is just one role, we’re also friends, parents, travelers, dreamers. Clock out mentally too. Your life is waiting.

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tasmi Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tasmi Rehman:

Share