03/01/2026
سوات (بیورو رپورٹ)سوات میڈیا کلب نے اپنی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، وحید اللہ سواتی کو سوات میڈیا کلب کا چیئرمین جبکہ رفیع اللہ خان کو سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ واحد زمان کو سوات میڈیا کلب اور سلمان یوسفزئی کو یونین آف جرنلسٹس کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے لئے صمد انجم کو صدر اور ملک قوت خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، جبکہ سوات سوشل میڈیا کے لئے حارث خان صدر اور سلمان جان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
سوات میڈیا کلب کی دیگر کابینہ میں محمد غنی یوسفزئی سینئر نائب صدر، اسماعیل بابر نائب صدر، کامران جان جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سمیع خان فنانس سیکرٹری اور نثار باچا آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ میں ابراہیم خانخیل سینئر نائب صدر، عباس یوسفزئی نائب صدر، کرم خان سواتی جوائنٹ سیکرٹری، خورشید باچا ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عرفان ابراہیم فنانس سیکرٹری اور ارشد علی آفس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔
سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں علی شیر میاں سینئر نائب صدر، صلاح الدین نائب صدر، عجب خان جوائنٹ سیکرٹری، لعل شیر خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور حبیب خان آفس سیکرٹری شامل ہیں۔
سوات سوشل میڈیا کی کابینہ میں فیاض خان نائب صدر، شوکت میر خیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سلیمان خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب کئے گئے۔
اعلان کے مطابق سوات میڈیا کلب کے زیرِ سایہ منتخب ہونے والی یہ کابینہ تین سالہ مدت کے لئے کام کرے گی اور کارکن صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے عملی جدوجہد کرے گی۔