Urdu News Uk

Urdu News Uk اوورسیز پاکستانیو ، پاکستان کی غریب عوام کو بنیادی حقوق دلانے کی جنگ لڑو ، اللہ اور اس کے رسول کے لیے

03/07/2025
پاکستان سے  کشمیر کمیٹی پارلیمنٹری گروپ کا وفد مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور برطانوی ایم پیز اور تھنک ٹینک سے ملاقات  کرے...
23/05/2025

پاکستان سے کشمیر کمیٹی پارلیمنٹری گروپ کا وفد مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور برطانوی ایم پیز اور تھنک ٹینک سے ملاقات کرے گا ،وفد کی سربرائی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین محمد قاسم نون۔ ممبر نیشنل اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی ریاض فتیانہ ایم این اے ملک انور تاج ایم این اے ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افضل بٹ کی شرکت۔
تقریب کی میزبانی پاکستان قونصلیٹ برمنگھم قائم مقام قونصلر جنرل محترمہ بختاور میر نے کی،دعائیہ کلمات قاہد اعظم ٹرسٹ یوکے چیرمین راجہ محمد اشتیاق نے ادا کیے ۔تقریب سے نمائندہ وفد نے افواج پاکستان کی شاندار کامیابی اور جنگ میں فتح حاصل کرنے پر اوورسیز کو مبارکباد پیش کی ۔
وفد نے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر برطانوی حکومت کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کی ذمہ داری اس ایوان پر عائد ہوتی ہے اور اس کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے یونائیٹڈ نیش کی قرار دادوں پر عمل کرتے ہوے کشمیری قوم آذادی ملے۔
قونصل جنرل محترمہ بختاور میر نے کشمیر کمیٹی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ پاکستان کی فتح قوم کی فتح ہے اور پوری دنیا نے ہماری افواج کے جوانوں کی تعریف کی ہے جس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوے ہیں ۔
تقریب کے اختتام پر وفد نے قونصل جنرل بختاور میر کو خصوصی شیلڈ پیش کے ساتھ سندھ کی اجرک بھی پہنائی ۔
برمنگھم کے کونسلر وسیم ظفر ، راجہ محمد اشتیاق کو بھی کشمیر کمیٹی نے اوورسیز میں پاکستان کی سفارت کاری پر سندھ کی اجرک پہنائی ۔
قونصلیٹ کی جانب سے مہمانوں کو کھانا،بھی دیا گیا۔

برمنگھم (زی ایم سی ،رپورٹ) قاٸداعظم ٹرسٹ برطانیہ کا ایک ھنگامی اجلاس اتوار سہ پہر تین بجے ٹرسٹ کے چٸیرمین راجہ محمد اشتی...
27/04/2025

برمنگھم (زی ایم سی ،رپورٹ) قاٸداعظم ٹرسٹ برطانیہ کا ایک ھنگامی اجلاس اتوار سہ پہر تین بجے ٹرسٹ کے چٸیرمین راجہ محمد اشتیاق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین پیدا ہونے والی جنگی صورتحال کے تناظر میں بھارت کی طرف سے بغیر کسی تحقیق اور تفتیش کے پاکستان پر بے جا الزامات اور جارحانہ جنگی اقدامات ، سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پورے خطے کے امن و امان اور استحکام کو تہہ و بالا کرنے کی خواہش، اور جنگی صورتحال کو بھڑکانے جیسے اقدامات کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی گٸ-
قاٸداعظم ٹرسٹ کے چٸیرمین راجہ محمد اشتیاق، جنرل سیکرٹری بیرسٹر عمر بنیامین، سیکرٹری انفارمیشن عبدالوحید خان، سیکرٹری فنانس سید محمد علی شاہ، چوہدری صغیر احمد، مولانا سرفراز احمد مدنی، حافظ سعید احمد مکی، محمد غالب، علامہ نیاز احمد صدیقی، بیرسٹر عثمان بنیامین ، راجہ بابر سلیم، راجہ واجد ملہوترہ، افتخار احمد جگنو، ارشد محمود بھٹی، چوہدری محمد افضل گجر، اور دیگر عہدیداران و شرکاۓ اجلاس نے لندن میں پاکستان ھاٸی کمیشن کے باہر گزشتہ روز بھارتی مظاہرین کی طرف سے پیدا کی جانے والی صورتحال اور گزشتہ رات پاکستانی ھاٸی کمیشن کی عمارت پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے اور عمارت کو نقصان پہنچانے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی اور برطانوی پولیس کی طرف سے کچھ شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کو بروقت اور مناسب اقدام قرار دیا-
اجلاس کے شرکإ نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی میں موجودہ صورتحال کی وجہ سے سخت تشویش پاٸی جاتی ہے اور تمام اوورسیز پاکستانیز حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی طرف سے اٹھاۓ جانے والے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں وطن عزیز پاکستان کا دفاع اور جوابی اقدامات بہت ضروری ہیں -
اجلاس کے شرکإ نے نہ صرف تہلگام واقعہ کی سخت مذمت کی بلکہ اس واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارت کے بے جا الزامات اور جارحانہ جنگی اقدامات کو بلا جواز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوۓ سخت الفاظ میں مذمت کی اور ہر طرح سے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا-
اجلاس کے شرکإ نے پہلگام واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ مقبوضہ کشمیر جہاں پر بھارت کی سات لاکھ فوج نہ صرف موجود ہے بلکہ محکوم کشمیریوں پر عرصہ دراز سے ہر قسم کے مظالم روا رکھے جا رہے ہیں اور گزشتہ چند سال سے تو مقبوضہ کشمیر کی آٸینی ریاستی حیثیت ختم کر کے ریاست مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے کے ایک ایسے علاقے میں جو سیاحت کے حوالے سے نہ صرف مشہور ہے بلکہ وہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح جاتے ہیں اور ایسے واقعہ کا ہونا بذات خود بھارتی ایجنسیوں اور فوج کے بارے میں نہ صرف ایک سوالیہ نشان ہے بلکہ اسے فالس فلیگ آپریشن قرار دیا جا رہا ہے تو یقیناً اسکی ٹھوس وجوہات ہیں-
شرکإ نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے ایک ایسے وقت میں 22 اپریل 2025 کی سہ پہر ہونے والے اس خونریز سانحہ کو ایک جواز کے طور پر پیش کر کے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کا آغاز کیا جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ترکی کے دو روزہ دَورے پر تھے، جب نائب امریکی صدر جے ڈی وانس اپنی ہندو بھارتی نژاد اہلیہ اُوشا کے ساتھ بھارت کا تین روزہ دَورہ کر رہے تھے، جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب میں اپنے دو روزہ دَورے پر تھے، اور جب پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، ورلڈ بینک کے بعض ذمے داروں کے ساتھ مذاکرات کررہے تھے-
شرکإ نے کہا کہ ہم بطور پاکستانی بھرپور طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ نہ تو ہم وطن عزیز پاکستان کو بھُولے ہیں اور نہ ہی ہم خاموش رہیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ کھڑے رہیں گے، پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت اور بقا کے لۓ اٹھاۓ گۓ تمام اقدامات کی ہر طرح سے مکمل حمایت کرتے ہوۓ پوری دنیا، بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی غیر جانبدار تنظیموں اور انسانی حقوق کے لۓ کام کرنے والوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ دو ایٹمی قوتوں کے مابین بڑھتی کشیدگی پر خاموش نہ رہیں بلکہ بھارت کو اس کے جنگی جنون سے باز رکھنے کے لۓ مناسب عملی اقدامات کریں-
اجلاس کے شرکإ نے کہا کہ یہ اجتماع ہمارے اتحاد اور پاکستان سے وفاداری کا ثبوت ہے ، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ فاصلے وطن کے ساتھ ہمارے تعلقات کو کمزور نہیں کرسکتے اور ہم ہر قسم کی تقسیم سے بالاتر ہوکر بطور پاکستانی اس عہد کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں اور پاکستانی حکومت، افواج پاکستان اور وطن عزیز پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

لندن میں منعقدہ پاکستان ٹورازم اینڈ ہوسپیٹیلٹی سمٹ کے دورانقائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق کو پاکستان ...
19/02/2025

لندن میں منعقدہ پاکستان ٹورازم اینڈ ہوسپیٹیلٹی سمٹ کے دوران
قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق کو پاکستان کے لئے اقتصادی۔
، سفارتی تجارتی
خدمات کے اعتراف میں
ایم خورشید برلاس چیرمین paei
۔ایم این اے رامش کمار نے
ایوارڈز سے نوازا
اس موقع ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز۔ ڈاکٹر ثمینہ زارا۔ اکنامکس منسٹر۔بریسٹر ڈاکٹر شہزاد حیات
بریسٹر عمر بن یامین۔ایم بشیر۔این اے باجوہ

گجرات حلقہ NA 62
30/10/2024

گجرات حلقہ NA 62

Address

London
LONDON

Telephone

+447405192294

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News Uk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu News Uk:

Share