07/01/2026
اعلیٰ تعلیم کے لیے چین جانے کا سنہری موقع فیوڈان یونیورسٹی (Fudan University) اسکالرشپ 2026
ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے چین کی مایہ ناز فیوڈان یونیورسٹی میں "انٹرنیشنل ایلیٹ پائنیئر پروگرام" کے تحت ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا ہے
دستیاب پروگرامز (انگریزی میڈیم):
ماسٹرز ڈگری: فنانس، انٹرنیشنل بزنس، بگ ڈیٹا، سافٹ ویئر انجینئرنگ، چائنیز پولیٹکس، جرنلزم اور دیگر۔
ڈاکٹریٹ (PhD): فزکس، بائیولوجی، انوائرمنٹل سائنس، ریاضی، پبلک مینجمنٹ، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) وغیرہ۔
اسکالرشپ کے فوائد
اس پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو درج ذیل سہولیات دی جائیں گی:
مکمل ٹیوشن فیس کی معاف
یونیورسٹی ہاسٹل میں مفت رہائش
ماہانہ وظیفہ: پی ایچ ڈی کے لیے 3,500 RMB اور ماسٹرز کے لیے 3,000 RMB تک۔
جامع میڈیکل انشورنس
اہلیت اور شرائط:
قومیت: غیر چینی شہری (پاکستانی طلباء اہل ہیں)۔
تعلیم: ماسٹرز کے لیے بیچلر ڈگری اور پی ایچ ڈی کے لیے ماسٹرز ڈگری ہونا لازمی ہے۔
زبان کی مہارت: IELTS (6.5+)، TOEFL (90+)، یا Duolingo (110+)۔ (اگر آپ کی پچھلی ڈگری مکمل طور پر انگریزی میں تھی، تو آپ اس سے مستثنیٰ ہو سکتے ہیں) ..