TV10 TV10 is your Platform,
To Share social issues with Digital Media Family. Media Persons and General Public is welcome to share different issues and news with us.

TV10 is a Digital Media Platform, “Society not only continues to exist by transmission, by communication, but it may fairly be said to exist in transmission, in communication.” Let’s help each other to build a better world with knowledge and truth.

میرے گھر 8 گھنٹے پولیس گردی ہوتی رہے، کارکن زمان پارک بیٹھے رہے، کوئی نہیں آیا : پرویز الہٰی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض
01/05/2023

میرے گھر 8 گھنٹے پولیس گردی ہوتی رہے، کارکن زمان پارک بیٹھے رہے، کوئی نہیں آیا : پرویز الہٰی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض

مثبت تبدیلی، گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے خلاف علما متحد۔ دیامر کے تبلیغی اجتماع میں پہلی بار انجمن امامیہ گلگت کے علم...
19/12/2022

مثبت تبدیلی، گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے خلاف علما متحد۔ دیامر کے تبلیغی اجتماع میں پہلی بار
انجمن امامیہ گلگت کے علما کی شرکت اور با جماعت نماز بھی ادا کی۔

قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کا سپیکر کو ایک اور خطپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قر...
15/12/2022

قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کا سپیکر کو ایک اور خط

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے لے سپیکر کو ایک اور خط لکھتے ہوئے ملاقات کا وقت مانگ لیا اور کہا کہ ہمارے تمام ارکان اپنی سیٹیں چھوڑ چکے، ابھی تک منظوری نہیں دی گئی، حکومتی ایما پر خلاف آئین صرف چند نشستوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا، حکومت نے کل سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی، اپریل کے بعد ہمیں کوئی تنخواہ نہیں ملی، اسمبلی میں کچھ استعفے مان لیے گئے کچھ نہیں مانےگئے، اسمبلیوں کی تحلیل کا دن 17 اور 23 دسمبر بھی ہوسکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان کی مختلف مقدمات میں ضمانت و بریت خلاف تحریک انصاف نے آرٹیکل 184 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ نے ایک سوموٹو نوٹس لیا ہوا ہے اس میں ہم فریق بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز کے کرپشن کیسز سپریم کورٹ میں کھولے جائیں، جس طرح ان کی اپیلیں فائل ہوئیں اور ان پر فیصلے ہوئے سپریم کورٹ ان پر نظرثانی کرے، شریف خاندان نے پاکستان پر اتنے بڑے ڈاکے ڈالے ہیں اس طرح سے اگر وہ سارا پیسہ لے کر برطانیہ چلے جائیں گے تو یہاں کے 20 کروڑ عوام کی جو حق تلفی ہوئی اس کا مداوا کون کرے گا؟

انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح عمران خان کی نااہلی کے کیسز تیزی سے سنے جارہے ہیں اسی طرح ان کے خلاف درخواست کو بھی تیزی کے ساتھ سنا جائے، اصل رقم یہ ہے کہ شریف فیملی ملک سے باہر لے گئی۔

پی ٹی آئی رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ دس ماہ میں ساڑھے7لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکرجاچکےہیں،اس وقت ملک میں عام انتخابات کےعلاوہ دوسرا کوئی حل نہیں دکھائی دے رہا، ق لیگ والے ہمارے اتحادی ہیں ان کو الیکشن میں ایڈجسٹ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قاسم سوری نےاستعفوں کی منظوری کا حکم دیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا، موجودہ اسپیکرنےحکومت کی ایما پرغیرقانونی،آئین سے ہٹ کرچن کراستعفوں کی سلیکشن کی،اب ہم نےایک مرتبہ پھراس فیصلے کوعملی جامہ پہنانےکےلیے تیارہے،اسپیکرکوخط بھیج رہا ہوں وہ ہمیں بلائیں اوراجتماعی طورپراپنےفیصلےکی تجدید کرسکیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک عام انتخابات کی طرف بڑھے، حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ کے ساتھ غلط بیانی کی گئی، عدالت میں کہا گیا تحریک انصاف والے تنخواہیں لے رہےہیں، اپریل کے بعد ہمیں کوئی تنخواہ نہیں ملی۔ چیک کرائیں کہیں یہ ہماری تنخواہوں سے تو بیرون ملک دورے نہیں کررہے، اگرانتخابات میں گڑبڑکی گئی توملک کےساتھ ناانصافی اورملک میں انتشارپھیلےگا۔

کابینہ اجلاس، ریکوڈک منصوبے، معاہدوں پر دستخط کی منظوری، اتحادیوں کا بائیکاٹ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابی...
13/12/2022

کابینہ اجلاس، ریکوڈک منصوبے، معاہدوں پر دستخط کی منظوری، اتحادیوں کا بائیکاٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریکوڈک منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ دو اتحادی جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت سیکرٹری/ ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کو مذکورہ معاہدوں پر حکومت پاکستان کی طرف سے دستخط کرنے کی بھی منظوری دی، کابینہ کو بتایا گیا کہ اتحادی جماعتوں سے طے پایا تھا کہ یہ قانون سازی ریکوڈک منصوبے کی حد تک ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریکوڈک منصوبہ کی تنظیم نو پر تفصیلی بحث کی گئی، وزیراعظم نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ حکومت پاکستان ریکوڈک منصوبے سمیت سرمایہ کاری کے دیگر تمام منصوبوں میں سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور اُن سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

کابینہ نے اس ضمن میں وزارت پٹرولیم اور دیگر وزارتوں کے حکام کو باضابطہ اجازت بھی دے دی ہے جس کے نتیجے میں 15 دسمبر کو ریکوڈک کی اس ڈیل پر حتمی دستخط ہو جائیں گے اور طے شدہ سمجھوتہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریکوڈک پراجیکٹ کی تنظیم نو کے حتمی معاہدوں پر قانونی رائے کے لیے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا، سپریم کورٹ نے 9 دسمبر 2022 کو اپنی رائے دی کہ ریکوڈک پراجیکٹ کی تنظیم نو کا عمل شفاف تھا اور اس سلسلے میں جن معاہدوں پر دستخط کیے جارہے ہیں وہ قانون کے عین مطابق ہیں۔

ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی (ف) نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور جے یو آئی کے وزرا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

اس سلسلہ میں دونوں اہم اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس بل کے مخالف ہیں، بل میں ترامیم تک کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ رہے گا۔

طلاق کی افواہیں، شعیب ملک کا انسٹاگرام 'بائیو' توجہ کا مرکز کیوں بن گیا؟پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ب...
13/12/2022

طلاق کی افواہیں، شعیب ملک کا انسٹاگرام 'بائیو' توجہ کا مرکز کیوں بن گیا؟

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اب تک سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں شعیب ملک کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر درج تعارف لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں سمیت کئی بھارتی مداح کرکٹر کے بائیو کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں۔

اس بائیو میں ایسا کیا ہے؟
دراصل شعیب ملک نے بائیو میں ثانیہ مرزا کا اکاؤنٹ ٹیگ کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ ایک سُپر وومن کے شوہر ہیں۔

لوگوں کی توجہ جب اس جانب گئی تو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں نے اس حوالے سے تسلی اور خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں کے تعلقات ٹھیک ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو شعیب کے سوشل میڈیا بائیو پر ایسا نہ لکھا ہوتا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے دونوں اسٹارز نے اب تک بات نہیں کی۔

حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جب شعیب ملک سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اس کے لیے میں اور میری اہلیہ دونوں میں سے کوئی بھی اس سوال کا جواب نہیں دے رہے لہٰذا اس سوال سے گریز کریں۔

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں، پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے چاہئیں: ایاز صادقرہنما ن لیگ سردار ایاز صادق نے دعویٰ ک...
06/12/2022

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں، پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے چاہئیں: ایاز صادق

رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے ۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

ایازصادق نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف جنوری میں واپس آئیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت بھی نواز شریف پاکستان میں موجود ہوں گے۔

ایازصادق نے کہا کہ اسلام آباد کے شاپنگ مال کو غلط وقت پرسیل کیا گیا، اس کوپہلے ہی سیل کرنا چاہیےتھا۔

اعظم سواتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو رہا ہونا چاہیے مگران کوخود پرکنٹرول کرنا چاہیے، قانون اپنا راستہ خود اختیارکرے گا۔

ہمارے کچھ لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں: عمران خانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراع...
06/12/2022

ہمارے کچھ لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو میں کنٹرول نہیں کر رہا تھا، ہمارے کچھ لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔

لاہور میں کرنٹ افیئرز وی لاگرز سے ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں لگتی تو کارکن نظر انداز کریں، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی، ہمیں ایسی باتوں کو درگزر کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب دوبارہ اقتدار میں آئے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے، نیب کو میں کنٹرول نہیں کر رہا تھا، ہمارے بعض لوگ اسمبلی تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔

قبل از وقت الیکشن ہونگے نہ کوئی دباؤ قبول ہے: وزیراعظم، فضل ملاقات میں اتفاقوزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک مو...
06/12/2022

قبل از وقت الیکشن ہونگے نہ کوئی دباؤ قبول ہے: وزیراعظم، فضل ملاقات میں اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قبل از وقت الیکشن ہوں گے اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور اسی سلسلے میں حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی حکومت معاشی امور پر مکمل توجہ دے رہی ہے، جلد قوم کو ریلیف دیں گے۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے، عمران خان کی کسی دھمکی کا اثر نہ لینے کا اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا پہلے اپنے اندرونی خلفشار کو سنبھالے جبکہ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ قبل از وقت الیکشن ہوں گے اور نہ کوئی دباؤ قبول ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پی ڈی ایم کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔

امن اور استحکام تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: آرمی چیف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف...
06/12/2022

امن اور استحکام تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی، مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، پائیدار امن اور استحکام تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا، انہوں نے پاک افغان بارڈر پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادر چڑھائی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے، جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سپریم کورٹ کا حکم، ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج، 3 ملزمان نامزد پاکستان کے معروف سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ ...
06/12/2022

سپریم کورٹ کا حکم، ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج، 3 ملزمان نامزد
پاکستان کے معروف سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آج رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں 3 افراد کو نامزد کیا گیا جن میں وقار احمد ولد افضل احمد، خرم احمد ولد افضال احمد اور طارق احمد وصی ولد محمد وصی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ارشدشریف قتل کیس کے ازخود نوٹس پر سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ کا حصہ ہیں، سماعت کے سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ! ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنی تھی، ارشد شریف کی والدہ کا خط آنے کے بعد سپریم کورٹ کا ایچ آرسیل تحقیقات کررہا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ نے پچھلے جمعہ کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرانی تھی جو کہ وزارت داخلہ نے اب تک جمع نہیں کرائی، کیا وزیر داخلہ کو بلا لیں؟ کہاں ہیں وزیرداخلہ؟

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ کہاں ہیں سیکرٹری خارجہ؟ اسد مجید صاحب تو پہلے سے ہی کافی مقبول ہیں، سوشل میڈیا پر کیا کیا نہیں کہا جارہا، سوشل میڈیا پر جو کہا جارہا وہ آپ نہیں دیکھتے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ کل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی کی یقین دہانی پر چیف جسٹس نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے معاملات میں وقت ضائع کرنا سپریم کورٹ کا کام نہیں سرکار کا ہے، ارشد شریف نامور صحافی تھے، ان کو کیوں قتل کیا گیا اور بیرون ملک ہی کیوں؟ پاکستان کے پاس وسیع وسائل ہیں کہ بیرون ملک معاملات پر تحقیقات کر سکیں، پاکستان کو بیرون ملک تک رسائی حاصل ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب! فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو واپس آئے کافی عرصہ ہوگیا ہے، حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟ یہ کیا ہورہا ہے، رپورٹ کیوں نہیں آرہی؟ جو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی وہ بھی غیرتسلی بخش ہے، سینئر ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ تیارکی لیکن وہ تسلی بخش نہیں، ہر انسانی جان کو سنجیدگی سے لینا ہوتا ہے، صحافیوں کے ساتھ کسی صورت بدسلوکی برداشت نہیں کی جاسکتی، پاکستان میں صحافی سچائی کی آواز ہیں، اگرصحافی جھوٹ بولیں تو حکومت کارروائی کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

عدالت کے پوچھنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جب رپورٹ آئی وزیر داخلہ فیصل آباد میں تھے، رانا ثناء اللہ کے دیکھنے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے گی، رپورٹ میں کچھ حساس چیزیں ہوسکتی ہیں، اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیرِ داخلہ کو رپورٹ تبدیل کرنی ہے؟

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پاکستان میں ارشد شریف کے قتل کا فوجداری مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا؟ اس پر سیکرٹری داخلہ نے مؤقف اپنایا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لے کر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ کیا مقدمہ درج کرنے کا یہ قانونی طریقہ ہے؟ جسٹس اعجازالاحسن نے بھی استفسار کیا کہ مقدمہ درج کیے بغیر تحقیقات کیسے ہوسکتی ہیں؟ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 5 رکنی بینچ حالات کی سنگینی کی وجہ سے ہی تشکیل دیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ آج ہی جمع کرائیں تاکہ کل اس پر سماعت ہو سکے، 43 دن سے رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، معاملہ سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر آج رات تک درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

03/12/2022

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی۔ ان کی یو سی میں پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے۔

راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ راولا کوٹ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت سکی ہے۔

یوں مظفرآباد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بڑے شہر راولا کوٹ میں بھی میئر اپوزیشن سے ہوگا۔ پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکےہیں۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی حکمران پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا
اس سے پہلے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی حکمران پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تھی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں ملی تھیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی تھی۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی، 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی تھی۔

وفاقی حکومت کا خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہوفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگر...
03/12/2022

وفاقی حکومت کا خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کے فیصلے کا اعلان چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھاکہ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ میں اپنا جِنس اپڈیٹ کرائیں، پھر بی آئی ایس پی دفاتر میں رجسٹریشن کرائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 نمبر سے میسیج آئے گا اور ان کو سہ ماہی 7000 روپے ملیں گے۔

بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف سیّد عاصم منیر آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ گلگت بلت...
03/12/2022

بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف سیّد عاصم منیر
آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے معاملے پر بھارتی قیادت کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔ دشمن نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رکھ چکری سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے استقبال کیا۔

بیان کے مطابق سپہ سالار کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس دوران جنرل عاصم منیر نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔ واضح طور پر بتا دوں ملکی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ اگر دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھی جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

جنرل عاصم منیر شاہ نے مزید کہا کہ پاک فوج عوامی حمایت سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب بھرپور طاقت سے دے گی، بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کو انصاف یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیئے جانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

عمران کے مشروط مذاکرات کی پیشکش پر مریم نے الیکشن کی تاریخ دے دیوزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ...
02/12/2022

عمران کے مشروط مذاکرات کی پیشکش پر مریم نے الیکشن کی تاریخ دے دی

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشروط مذاکرات کی پیش کش پر دو لفظی ردعمل دیا ہے۔

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آ ر...
02/12/2022

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آ رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے بظاہر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربند گلی سے نکلیں، میز پر بیٹھیں اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق ...
02/12/2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پارٹی عہدیدار اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان بازی نہ کرے۔

عمران خان نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا یا اجتماعات میں اسٹیبلشمنٹ کے کسی بھی افسر پر تنقید نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاویف لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد انتخابات کے مطالبے پر ...
01/12/2022

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاویف لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد انتخابات کے مطالبے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ہم سے کارکردگی کا پوچھنے والے ہماری 2017 کی کارکردگی سے جائزہ لیں، یہ بتایا جائے ملک کو مریض کس نے بنایا، کس نے غلط دوائیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا آپ دو صوبوں کے وسائل استعمال کرکے ایک تقرری روکنا چاہتے تھے، وہ تو رک نہیں سکی، اب آپ اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں، اب آپ نئی بلیک میلنگ کررہے ہیں لیکن مقروض ملک کے اربوں روپے الیکشن پر خرچ کرنے کے بعد تفریق مزید بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ، چینی، گندم اور ادویات سمیت دیگر اسکینڈلز کی چیزیں سامنے آنی ہیں، ابھی تو فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات سامنے آنی ہیں، ہمیں معلوم ہے ضمنی الیکشن میں کس پڑوسی ملک سے کس کے ذریعہ پیسہ آیا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا جیسے یہ جماعت بنائی گئی اب بقول پرویز الٰہی اسی طرح بکھرنا شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد از جلد انتخابات کے مطالبے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے ارکان کا بڑا دھڑا ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، ہم انتخابات چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے احتساب کے بعد۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا ہم رمضان سے پہلے ملک میں انتخابات چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی منظوری دیدی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں پنجاب اسم...
01/12/2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت کی جائے گی۔

آخر کار عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ملاقات ہوگئی لیکن اسمبلی توڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کئی دن سے شیڈول پرویز الٰہی اور عمران خان کی زمان پارک لاہور میں ملاقات پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے پرمشاورت تک محدود رہی۔

ملاقات کے بعد عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اب کل ہونے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کےمستقبل کےبارےمیں حتمی مشاورت ہو گی۔

Address

3 Broomhill Road
London
L35EN

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TV10 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TV10:

Share