Zarrar TV

Zarrar TV Zarrar TV is leading News Channel of Pakistan. Zarrar TV brings you the national & international news. Follow for latest updates.
(1)

Official page of Zarrar TV
Zarrar TV is NEWS & Entertainment Channel in Pakistan.

ملتان:کالر کے مطابق اڈا لاڑ بہاولپور روڈ پر باپ نے رشتہ کے تنازعے پر اپنی بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو چھریوں کے وار سے...
08/08/2025

ملتان:کالر کے مطابق اڈا لاڑ بہاولپور روڈ پر باپ نے رشتہ کے تنازعے پر اپنی بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔ریسکیو

ملتان:واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ۔ریسکیو

ملتان:ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا مقامی افراد کے مطابق 2 بچے، 1 بچی اور ان کی والدہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔ریسکیو

ملتان:تمام لاشوں کو ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس پولیس قانونی کارروائی میں مصروف۔ریسکیو

ملتان:موقع پر موجود افراد کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع پر پیش آیا،پولیس کی کاروائی جاری۔ریسکیو

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر لغو پوسٹ نشر کرنے ہریپور سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر کو...
08/08/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر لغو پوسٹ نشر کرنے ہریپور سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر کو نوٹس جاری

08/08/2025

الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے،یہ پارلیمنٹ سے اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،ابھی لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے، بیرسٹر گوہر

08/08/2025
FABRIC Gallery Haripur Present Jashan e Azadi Painting Competition 2025 Registration link:  https://forms.gle/EGZP9K85EH...
08/08/2025

FABRIC Gallery Haripur Present Jashan e Azadi Painting Competition 2025 Registration link: https://forms.gle/EGZP9K85EHj9jBxM9
🎨 Art competition theme:
Jashan e Azadi Painting Competition
📅 Registration deadline details:
Last Date to register 12August 2025
🏆 Prize breakdown:
First Prize 10 K💵
2nd Prize. 5k 💵
3rd Prize. 3k💵
🌍 Location highlights:
Fabric Gallery Haripur Opposite Passport office Main GT ROAD.

07/08/2025

ہری پور: چیچیاں انٹرچینج کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 1 پولیس اہلکار شہید 4 زخمی، تحصیل چیئرمین سمیع اللہ‎ خان واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹرامہ سینٹر پہنچ گئے، امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، انہوں نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کروائی ۔

٭ انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختونخوا کا دورہ ہری پور ،٭ ہری پور کی نئی پولیس لائنز کا افتتاح ۔٭ خیبر پختونخوا پولیس شہ...
07/08/2025

٭ انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختونخوا کا دورہ ہری پور ،
٭ ہری پور کی نئی پولیس لائنز کا افتتاح ۔
٭ خیبر پختونخوا پولیس شہیدوں او ر غازیوں کی فورس ہے جس نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
٭ پولیس کے انفراسٹرکچر اور ویلفیئر کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
آئی جی پی خیبر پختونخواذوالفقار حمید

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا دورہ ہری پور، ہری پورپہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی ،ڈی پی او ہری پور فرحان خان اورایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے نئی تعمیر ہونے والے ہری پور پولیس لائنز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا کو نیو پولیس لائنز کی بلڈنگز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انسپکٹر جنرل نے لائنز کے تمام شعبہ جات کا معائینہ بھی کیا۔ بعد ازاں آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس لائنز ہری پور میں پولیس افسران و جوانان کے ایک دربار سے خطاب کیا۔ دربار میں پولیس کی مختلف یونٹ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ضلعی پولیس اور لیڈیز پولیس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے جس نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے نے پیش کیے۔ پولیس کے انفراسٹرکچر اور پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے عملی طور پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے۔دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوام کا اعتماد حاصل کریں اور عوامی پولیسنگ کو فروغ دیکر ڈیوٹی ادا کریں۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی آسانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موقع پر فوری اقدامات اُٹھائیں۔ ہر قسم کے حالات میں محنت اور ایمانداری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اللّٰہ تعالیٰ انہیں قدم قدم پر کامیابی و کامرانی عطا کرے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ مشکل اور مصیبت میں مبتلا عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے پولیس کو رجوع کرتے ہیں۔ اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام سائلین کیساتھ خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بڑے حوصلے اور بردباری سے ان کے مسئلے سنیں۔ آپ کے اچھے روئیے سے سائل کی آدھی پریشانی ختم ہو جاتی ہے۔دربا ر کے شرکاءکو مزید ہدایت کی گئی کہ عوام کے مابین چھوٹے چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے بروقت اقدامات اُٹھائیں اور اس مقصد کے لئے بنائی گئی تنازعات کے حل کے کونسلوں (DRCs)اور پبلک لیزان کمیٹیوں کا وقتا فوقتا جائزہ لیں۔
آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے اور حالات کار بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ دربار میں پولیس افسران و جوانان نے اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل پیش کئے۔ آئی جی پی نے تمام مسائل توجہ سے سنے جن میں سے بعض کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل پر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی۔
دریں اثناءآئی جی پی نے ضلع ہری پور کے پارلیمنٹرینز، زعمأ، چیمبرآف کامرس اور ڈی آر سی کے ممبران سے ملاقات بھی کی۔اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کی تعریف کی

07/08/2025

چالان کے باعث شہری آپے سے باہر ٹریفک وارڈن کے ساتھ ہاتھا پائی پہ اتر آیا

07/08/2025

باشعور عوام کا 5 اگست کو کامیاب پروگرامز منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں , فارم 47 والوں کو انکے گھر والے بھی ممبر نہیں مانتے : اسد قیصر رہنما پی ٹی آئی

07/08/2025

اللّہ سب سے بڑا ہے

اعظم سواتی آف لوڈ
06/08/2025

اعظم سواتی آف لوڈ

Address

CANARY WHARF
London
E149SH

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zarrar TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zarrar TV:

Share