Pakistan Hamesha Zindabad

Pakistan Hamesha Zindabad Pakistan Humashia Zindabad Media services

رحیم یار خان سے کن کن شخصیات نے شمولیت کی ۔۔۔؟
13/09/2026

رحیم یار خان سے کن کن شخصیات نے شمولیت کی ۔۔۔؟

سوشل میڈیا پر بیٹھے ہمارے کچھ "عسکری ماہرین" یوں پریشان ہیں جیسے پاکستان فوج کا کنٹرول روم انہی کے واٹس ایپ گروپ سے چلتا...
13/09/2026

سوشل میڈیا پر بیٹھے ہمارے کچھ "عسکری ماہرین" یوں پریشان ہیں جیسے پاکستان فوج کا کنٹرول روم انہی کے واٹس ایپ گروپ سے چلتا ہو۔ 😅👌
دو دن پہلے سعودی عرب پر حملہ ہوا اور ادھر ان کا حکم جاری ہو گیا: "پاکستان کدھر ہے؟ فوراً جنگ کا اعلان کرو!"
​ارے بھائی! یہ ایٹمی اور دفاعی طاقتوں کی سفارت کاری ہے، کوئی کرکٹ میچ کا آخری اوور نہیں کہ آپ ٹی وی کے سامنے سے چلا کر کہیں کہ "ابھی چھکا مارو!"
​جن حوثیوں کے نام پر آپ لوگ پینک ہو رہے ہیں، ان کی عسکری اوقات کیا ہے، یہ پوری دنیا بہت جلد دیکھ لے گی۔ جو کام اب تک کوئی بڑی سے بڑی طاقت نہ کر سکی، پاکستان وقت آنے پر وہ بھی کر کے دکھائے گا۔
​پاک فوج کوئی جذباتی نعرے لگانے والی فوج نہیں ہے۔ ایک پیشہ ور اور ایٹمی طاقت، اپنے پتے سوچ سمجھ کر، موقع اور وقت دیکھ کر شو کرتی ہے۔ اور تاریخ شاہد ہے کہ، پاک فوج جب مارتی ہے تو پھر بینڈ بجا کر رکھ دیتی ہے، بتانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
​ دفاعی معاہدے، مشاورت اور جغرافیائی حکمتِ عملی میں وقت لگتا ہے۔ سعودی عرب اور حرمین الشریفین کی سلامتی کے لئے پاکستان کا کیا نقشہ اور ردِعمل ہو گا، یہ فیصلہ ہماری عسکری قیادت کرے گی سوشل میڈیا کے "بٹن دبانے والے" دانشور نہیں۔
​تھوڑا صبر رکھیں اور تماشا دیکھیں۔ ریاست اپنے فیصلے گہری حکمتِ عملی سے کرتی ہے، جذباتی پوسٹوں پر نہیں!

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا معروف صنعت کار کے بیٹے اذان جبار کے ساتھ نکاح کی پروقار تقریب جاتی...
12/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا معروف صنعت کار کے بیٹے اذان جبار کے ساتھ نکاح کی پروقار تقریب جاتی امرا میں ہوگیا۔
اس خاندانی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور دیگر اہم سیاسی و خاندانی شخصیات نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب آج بروز ہفتہ شام 5 بجے سے جاتی امرا کے مقام پر منعقد کی جا رہی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر سادگی کو ترجیح دی گئی اور تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا جس میں صرف شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔
اس پرمسرت موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی طور پر نکاح میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچے۔
ان کے علاوہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ماہ نور کے والد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر، حسن نواز اور حسین نواز بھی وہاں موجود تھے۔
تقریب میں حکومتی سطح سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے جیون ساتھی اذان جبار کا تعلق ایک معروف کاروباری اور تجارتی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد جبار خالد ملک کے نامور صنعت کار ہیں اور ان کا خاندان فلور ملز کی وسیع صنعت سے وابستہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے جب ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اپنی اعلیٰ تعلیم اور گریجویشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹی ہیں۔

برسوں تک ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر سیٹوں اور عہدوں کی بندر بانٹ کرنے والے فیکٹریوں اور پراڈو سے نکل کر الیکٹرک موٹر سائیکل...
11/09/2026

برسوں تک ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر سیٹوں اور عہدوں کی بندر بانٹ کرنے والے فیکٹریوں اور پراڈو سے نکل کر الیکٹرک موٹر سائیکل پر گلی گلی شٹر شٹر گھومنے پر مجبور کیوں؟ یہ ہے شٹر پاور کا کمال، رحیم یارخان کے تاجروں نے اپنے ووٹ کی پاور پہچان کر علم بغاوت بلند کیا تو ارب پتی کلب بے بس ہو گیا، 17 ستمبر اس گرتی ہوئی دیوار کو دھکا دینے کا آخری دن، ڈٹے رہو شٹر پاور والو! اب منزل زیادہ دور نہیں، رحیم یارخان چیمبر جلد آپ کی جمہوری طاقت کے کنٹرول میں ہوگا، انشاء اللہ

09/09/2026
*الیکشن رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بیلٹ پیپر کی ترتیب بارے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کردیا**کارپوریٹ کلاس بیلٹ...
09/09/2026

*الیکشن رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بیلٹ پیپر کی ترتیب بارے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کردیا*

*کارپوریٹ کلاس بیلٹ پیپر پر 1 تا 12 سیریل نمبر امیدواران فائونڈر آزاد اتحاد الائنس جبکہ 13 تا 24 فرینڈز الائنس کے امیدواران کے سیریل نمبر ہوں گے*

*ایسوسی ایٹ کلاس میں 1 تا 12 سیریل نمبر امیدوار فرینڈز الائنس جبکہ 13 تا 24 فائونڈر آزاد اتحاد الائنس کے امیدواران کے سیریل نمبر ہوں گے*

🏆 شہیر اقبال کا ریکارڈ — آج بھی ناقابلِ شکست! 2024 کل ووٹرز  1750ایسوسی ایٹ 2026 کل ووٹرز 2360 کم و بیشن چیمبر آف کامرس ...
09/09/2026

🏆 شہیر اقبال کا ریکارڈ — آج بھی ناقابلِ شکست! 2024 کل ووٹرز 1750ایسوسی ایٹ 2026 کل ووٹرز 2360 کم و بیشن
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیکشن 2026/28 میں سابقہ انتخابی کارکردگی ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ الیکشن 2024/26 کے ایسوسی ایٹ کلاس میں 1227 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے چوہدری شہیر اقبال صاحب نے اپنی مقبولیت اور مضبوط عوامی اعتماد کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ میری ذاتی اور
کاروباری برادری کا یہ تاثر مضبوط ہے کہ شہیر اقبال کی برتری اس سال بھی برقرار رہے گی اور 1227 ووٹوں کا تاریخی فگر عبور کرنا کسی بھی امیدوار کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ ان کی شاندار سابقہ کارکردگی، مضبوط رابطہ اور کاروباری برادری کا اعتماد انہیں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن کا مضبوط ترین امیدوار بناتا ہے۔
شہیر اقبال — صرف ایک نام نہیں، اعتماد اور کامیابی کی ایک پہچان! 🏆
تحریر رانا عمران مونی

منافقین کے لیے حاجی محمد ابراہیم صاحب کا خصوصی پیغام
08/09/2026

منافقین کے لیے حاجی محمد ابراہیم صاحب کا خصوصی پیغام

Address

London
00000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Hamesha Zindabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Hamesha Zindabad:

Shortcuts

Share