
05/01/2025
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تھانہ رجوعیہ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلہ ، فائرنگ کے دوران 01 ملزم زخمی حالت میں منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار ،
تھانہ رجوعیہ کی حدود میں منشیات فروش شفیق عرف بانکا اور اس کے ساتھی کو پولیس نے دوران گشت رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان موقع سے فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا اس دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شفیق عرف بانکا زخمی ہو گیا جس کی تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول ، تین کلو چرس اور آدھا کلو آئس برآمد کر لی گئی ،
ذخمی ملزم کو گرفتار کر کے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہو کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔