UMMAT TV

UMMAT TV Ummat TV is a Pakistani news channel that provides up-to-date news, current affairs, talk shows, and analysis with a focus on national and regional issues.

It aims to deliver reliable and authentic information to viewers.

27/08/2025

یہ ملک اب ایسے نہیں چل سکتا، کوئی ملک آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر نہیں چل سکتا، ہم حق پر کھڑے ہیں، جان بھی چلی جائے تو ہم کھڑے رہیں گے

26/08/2025

لاہور میں سیلاب کا خدشہ،شاہدرہ میں ہائی الرٹ۔۔۔ سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا 🚨

پاکستان میں جب گھومتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے سارے پاکستان میں میرے لئے پسندیدگی ہے،جب میں ٹوئٹر کھولتا ہوں تو لگتا ہے ...
26/08/2025

پاکستان میں جب گھومتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے سارے پاکستان میں میرے لئے پسندیدگی ہے،جب میں ٹوئٹر کھولتا ہوں تو لگتا ہے پورا پاکستان مجھ سے نفرت کرتا ہے
انوار الحق کاکڑ

ایک جملہ انور الحق کاکڑ کے لیے

20/08/2025

اورکزئی: عوامی لشکر نے راکٹ لانچروں سمیت مسلح افراد پکڑے، سیکیورٹی ادارے زبردستی لے گئے
اورکزئی کے علاقے سترہ سم میں عوامی لشکر نے کئی مسلح افراد کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ لیے گھوم رہے تھے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب ضلع میں روزانہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، گرفتاری کے بعد قریبی کیمپوں سے سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور مسلح افراد کو عوامی لشکر سے زبردستی چھڑوا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ "ہمارے لوگ" ہیں۔
مقامی افراد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لمبے بالوں اور سروس بوٹوں میں ملبوس افراد رات کے وقت راکٹ لانچر جیسے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کھلے عام کیسے گھوم سکتے ہیں؟
یاد رہے کہ کچھ روز قبل جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک پریس کانفرنس میں تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلحہ سمیت پکڑے جانے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوامی شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے مکمل شفافیت اختیار کی جائے۔

20/08/2025

‏سر نہیں جھکایا، اور پاکستان کی یہ پالیسی خود اسی ملک کے لیے سخت ضرب ثابت ہوگی۔"

قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کی حکومت نے حالیہ دنوں میں افغانستان کی حکومت مخالف گروہوں کے نمائندوں کے ساتھ تعاون اور جنگی منصوبہ بندی کے حوالے سے ملاقاتیں کی ہیں۔

19/08/2025

آج تحصیل کونسل باڑہ کے اجلاس میں پہلی بار ٹی ایم او نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جب کونسل ممبران نے ان کی کارکردگی اور پچھلے اجلاسوں پر سوالات اٹھائے تو بجائے جواب دینے کے ٹی ایم او الٹا کونسل پر اعتراض کرنے لگے۔ اس موقع پر تحصیل کونسل نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ ٹی ایم او محض کونسل کے سیکرٹری ہیں، انہیں اجلاس میں بولنے یا عوامی نمائندوں پر اعتراض کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ لیکن شرمناک بات یہ ہے کہ کارکردگی دکھانے کے بجائے اور سوالات کے جوابات دینے کے بجائے ٹی ایم او اجلاس کے درمیان سے فرار ہوگئے۔ یہ رویہ نہ صرف عوامی نمائندوں کی توہین ہے بلکہ عوامی اداروں کے وقار پر بھی حملہ ہے۔ تحصیل کونسل نے واضح کر دیا کہ کسی افسر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوامی نمائندوں کے اختیارات کو چیلنج کرے، عوام کے منتخب نمائندے ہی اصل طاقت ہیں اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) علی اختر وادی تیراہ: سڑے کنڈاؤ زخہ خیل میں فورسز کی مبینہ فائرنگ، مقامی شخص جاں بحقوادی تیراہ ک...
19/08/2025

وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) علی اختر
وادی تیراہ: سڑے کنڈاؤ زخہ خیل میں فورسز کی مبینہ فائرنگ، مقامی شخص جاں بحق

وادی تیراہ کے علاقے سڑے کنڈاؤ زخہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے ایک مقامی دکاندار جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نظیر نامی دکاندار ڈبل کیبن گاڑی میں ایک خاتون کو ایمرجنسی کی حالت میں اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ مومند غوز کے مقام پر قائم سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔واقعے کے وقت گاڑی میں خواتین اور ڈرائیور بھی موجود تھے، تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ نظیر نامی دوکاندار فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئے۔

17/08/2025

باڑہ میں چوری سے متاثرہ شخص عاطف آفریدی کے ساتھ ڈبل ظلم ہوا ہے۔ ڈی پی او صاحب امید ہے آپ انصاف پر مبنی فیصلہ کرینگے

17/08/2025

یہ ضلع خیبر میں چل کیا رہا ہے پولیس کچے کے ڈاکؤاوں کا کردار ادا کررہے خیبر کے عوام اپنے پولیس سے پریشان آئی جی پولیس خیبر پختون خواہ نوٹس لے

*_بونیر 41 افراد کا نماز جنازہ ادا 😭_* 😭😭😭😭😭🤲🤲🤲🤲*_ہائے زما بےوسہ پختنو 😭😭_*
16/08/2025

*_بونیر 41 افراد کا نماز جنازہ ادا 😭_* 😭😭😭😭😭🤲🤲🤲🤲
*_ہائے زما بےوسہ پختنو 😭😭_*

‏اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی تقریبات جاری ہیں، جبکہ بلوچستان کے کئی خاندان اپنے لاپتہ پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔
15/08/2025

‏اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی تقریبات جاری ہیں، جبکہ بلوچستان کے کئی خاندان اپنے لاپتہ پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔

15/08/2025

اُف باجوڑہ پہ کم کم غم دي اُجاڑو😭

Address

London
London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UMMAT TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UMMAT TV:

Share