12/12/2025
چنگیز ساحر کی بازیابی کیلئے کل ایکس پر آن لائن مہم چلائی جائے گی۔
https://humgaam.net/?p=108627
کراچی (ہمگام نیوز) علم و ادب پبلشرز کے منیجر چنگیز ساحر کی بازیابی کے لیے کل بروز جمعہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر آن لائن مہم چلائی جائے گی۔ یہ مہم Save Changiz Sahir Committee کی جانب سے شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔
چنگیز ساحر کو 21 جولائی 2025 کو اردو بازار کراچی سے مبینہ طور پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں مل سکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 26 اگست 2022 کو علم و ادب کے جنرل منیجر لالا فہیم بلوچ کو بھی علم و ادب کے دفتر سے لاپتہ کیا گیا تھا، تاہم وہ 87 روز بعد کراچی سے بازیاب ہوگئے تھے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کتابوں کی دکانوں، کتاب میلوں اور لٹریچر اسٹالز پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے کارروائیوں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ ان کارروائیوں میں بعض مقامات پر کتابیں ضبط کی گئیں، اسٹالز بند کیے گئے اور طلبہ یا منتظمین کو حراساں کرنے اور بسا اوقات حراست میں لینے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان کے اندر اظہار آزادی پر قدغنیں پچھلے کئی دہائیوں سے جاری ہیں، جس میں کتب کے طباعت و اشاعت کی زمہ داریاں لینے والے لوگ اور حقائق رپورٹ کرنے والے نامہ نگار ہمیشہ زیر عتاب رہے ہیں۔