Nasa Urdu

Nasa Urdu خلا، سائنس اور ٹیکنالوجی کی مستند معلومات کے ساتھ پیچیدہ سائینسی سوالوں کے اردو میں جواب کیلیے پیج ۔

13/07/2025

جون تا ستمبر شمالی نصف کرہ بمع پاکستان میں خاص طور پر ملکی وے کے مرکزی حصہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ مگر یہ ک کیسے اور کس حد تک ممکن ہے تفصیلات ویڈیو میں۔

19/06/2025

نطام شمسی کے برفیلے اور منجمد اجرام کے نیچے سمندر پائے جانے کے امکان بھی ہوتے ہیں۔ ناسا ایسے روبوٹ تیار کر رہا ہے، جو خلائی مشنز پر بھیجے جاسکیں، تاکہ ان پر پائی جانے والی برف اور اس کے نیچے تک ریسرچ ممکن ہو۔ اس ویڈیو میں اسی طرح کے روبوٹش کی پروٹو ٹائپس کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

02/05/2025

ناسا تقریبا ساٹھ سال سے زمین کو کیسے کیسے دیکھ رہا ہے۔

18/04/2025

پانی، خوراک، آکسیجن، اور مناسب ماحول زندگی کی بنیادی ضرورت کیا ہے؟۔
ہم انسان؛ پانی، آکسیجن، خوراک اور ایسا مناسب ماحول جو زہریلا نہ ہو اور شدید موسمی حالات سے محفوظ ہو، کو زندگی کی بنیادی ضرورت سمجھتے ہیں۔ مگر زمین پر ہی موجود بعض جاندار جن میں سے اکثر microscopic ہیں۔ یہ تمام مشکل ماحول میں رہنے والے جاندار extremophiles کہلاتے ہیں۔

11/04/2025

نیوز کانفرنس کا اردو میں مختصر خلاصہ. خلابازوں نے خود کیسا محسوس کیا۔ خلا میں لمبے قیام سے واپسی سے کچھ دن بعد سنیتا ولیمز اور بچ ویلمور کی ناسا جانسن سپیس سنٹر میں پہلی باقاعدہ نیوز کانفرنس کا اردو میں خلاصہ۔سنی ولیمز اور بچ ویلمور نے غیر متوقع لمبے قیام کے نفسیاتی اثرات پر کیسے قابو پایا۔ زمین پر واپسی پر ان کی جسمانی بحالی کی کیا صورت حال ہے۔ خرابی کیلیے قصور وار کون۔ کیا وہ سٹار لائنر کے مشن پر دوبارہ جانا پسند کریں گے؟

20/03/2025

بالاخر سنی ولیمز اور بچ ولمور زمین پر واپس آگئے۔ سپیس سٹیشن سے الگ ہونے سے زمین پر لینڈنگ تک کے مناظر

فائر فلائی ایرو سپیس کے بلیو گھوسٹ مشن نے چاند سے غروب آفتاب کی دو پکچرز بھیجی ہیں ۔ ایک پکچر میں نہ صرف نیچے سورج بلکہ ...
18/03/2025

فائر فلائی ایرو سپیس کے بلیو گھوسٹ مشن نے چاند سے غروب آفتاب کی دو پکچرز بھیجی ہیں ۔ ایک پکچر میں نہ صرف نیچے سورج بلکہ اوپر زمین اور درمیان میں زہرہ سیارہ بھی ایک نقطہ کی طرح نظر آرہا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو کہ زمین اتنی روشن کیوں نظر آرہی ہے۔ جبکہ زمین سے چاند اتنا بڑا نظر نہیں آتا۔
اس کی دو تین وجوہات ہیں۔ ایک زمین کا سائز چاند کی نسبت بہت بڑا ہے۔ اس لئے زیادہ روشنی ریفلیکٹ کرتی ہے۔ دوسرا چاند پر فضا موجود نہیں جو زمین کی روشنی روک سکے۔ تیسرا کیمرہ نے فوکس سورج پر رکھنا ہے۔ جوکہ بہت روشن ہے۔ اس لئے اس فوکس کی سیٹنگ بھی زمین پر نہیں ہے اور یہ زیادہ روشن ہے۔
دوسری پکچر میں کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ۔
مشن کے مقام پر چاند پر چودہ روزہ دن ختم ہوچکا ہے۔۔ یہ مشن سوج کے غروب کہ وجہ سے کام بند کرے گا۔ مگر جو چند تجربات آلات نے کرنا تھے کرلیے ہیں۔
اگر سورج نکلنے پر مشن نے مزید کام کیا وہ بونس ہوگا۔

فائر فلائی ایروسپیس کے بلیو گھوسٹ لینڈر جوکہ 2 مارچ کو چاند پر لینڈ ہوا ہے، نے چاند سے اپنے نیچے کی اور سورج کے طلوع کی ...
11/03/2025

فائر فلائی ایروسپیس کے بلیو گھوسٹ لینڈر جوکہ 2 مارچ کو چاند پر لینڈ ہوا ہے، نے چاند سے اپنے نیچے کی اور سورج کے طلوع کی پکچر بھیج دی ہیں۔ نیچے یہ دونوں پکچرز بھی ہیں۔
اس کے علاوہ تیسری پکچر آئی ایم ٹو مشن کی ہے جوکہ چھ مارچ کو چاند پر لینڈ ہوا۔ اگرچہ مشن اپنے دیے گئے ٹارگٹ پورے کرنے کے قابل نہیں رہا مگر اس نے بھی ایک پکچر بھیجی جس میں اس کا اپنا کافی حصہ چاند کا علاقہ اور آسمان پر زمین بھی نظر آرہی ہے۔
یہ مشن چاند پر انسان کی دوبارہ لمبی بنیادوں پر موجودگی کیلیے پوسٹ اور چاند کے گرد آربیٹر کے سلسلہ میں پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعہ آلات بھیجنے کا حصہ ہیں۔

28/01/2025

مستقبل میں ہوائی ٹریفک میں بیٹریاں استعمال ہوں گی۔ تو انہیں دیرپا، مختصر بنانے اور جلنے سے بچانے کیلیے ناسا کیا کر رہا ہے۔
بیٹریوں کی یہ تحقیق نہ صرف فضا اور خلا میں آلات میں استعمال ہوگی۔ بلکہ زمین پر کاروں اور ہمارے گھروں میں آلات موبائیل وغیرہ میں بھی کام کرے گی۔

07/01/2025

چند سالوں میں ہوائی کاریں اور ڈرون عام ہوں گے۔ ان کے ممکنہ مسائل کے حل اوران سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے تحقیق
آگ سیلاب زلزلہ اور دوسری آفات وحادثات میں ان کا موثر استعمال کیسے کیا جائے گا۔
فضائی ٹریفک کو حادثات ، خراب موسم سے کیسے بچایا جائے گا؟

30/12/2024

اڑتے ہوئے جہاز وں میں زمین سے بغیر تار کے برقی قوت منتقل کرنے کے طریقہ کی ایجاد میں پیش رفت کا جائزہ۔
مستقبل میں زیادہ تر ہوائی جہاز برقی توانائی سے چلیں گے۔ تو دوران سفر ان کے الیکٹرک سسٹم میں مسئلہ پیدا ہو یا بیٹری ختم ہونے کے قریب ہو تو انہیں فوری برقی توانائی بغیر تار کیسے پہنچائی جائے۔ اس ویڈیو میں اس کے حل پر پیش رفت کا جائزہ ہے۔

09/12/2024

اسٹروبی روبوٹس گہری خلاکے جہازوں کی دیکھ بھال کیلیے سپیس سٹیشن میں زیر ٹریننگ

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasa Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share