Growup Pakistan

Growup Pakistan All the latest news from Pakistan on Sports , Politics and Entertainment!!

02/10/2026

کام کم، دماغ زیادہ استعمال کرو
امی نے تو کمال کا جگاڑ نکال لیا!

پاکستان کے نامور باڈی بلڈر سید بلال آغا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ 58ویں ایشین باڈ...
02/10/2026

پاکستان کے نامور باڈی بلڈر سید بلال آغا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ 58ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2026 میں 'اوور آل مسٹر ایشیا بیسٹ مینز فزیک' کا معزز ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے اس ہونہار ایتھلیٹ نے فائنل راؤنڈ میں 24 ممالک سے آئے ہوئے دنیا کے بہترین باڈی بلڈرز کو شکست دے کر نہ صرف یہ باوقار اعزاز جیتا بلکہ 180 سینٹی میٹر مینز ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا۔

اس شاندار فتح کے بعد سید بلال آغا اب تک مجموعی طور پر 5 مرتبہ انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ بن چکے ہیں، جن میں ساؤتھ ایشیا چیمپیئن 2024، ورلڈ چیمپیئن 2024، ایشیا چیمپیئن 2025 اور ساؤتھ ایشیا چیمپیئن 2026 کے اعزازات شامل ہیں۔

انہوں نے اس تاریخی کامیابی پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی اس عظیم فتح کو اپنے مرحوم والد کے نام کیا ہے، جس پر ملک بھر کے کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے انہیں خوب مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

اداکار نبیل ظفر نے موجودہ دور میں موبائل فون کی پرائیویسی اور خاندانی اعتماد کے حوالے سے ایک انتہائی دلچسپ اور معنی خیز ...
02/10/2026

اداکار نبیل ظفر نے موجودہ دور میں موبائل فون کی پرائیویسی اور خاندانی اعتماد کے حوالے سے ایک انتہائی دلچسپ اور معنی خیز بیان شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ "مومن تو وہ ہے، جس کا موبائل سارے گھر والے استعمال کر سکیں"۔ ان کے اس جملے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

پاکستانی معروف اداکار احسن خان نے ایک گہرا اور سبق آموز پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے انسان کے غرور اور تکبر کے انج...
01/10/2026

پاکستانی معروف اداکار احسن خان نے ایک گہرا اور سبق آموز پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے انسان کے غرور اور تکبر کے انجام پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے تحریر کیا کہ تاریخی کردار فرعون درحقیقت دریا میں بعد میں ڈوبا تھا، وہ پہلے اپنے اندھے غرور اور تکبر میں غرق ہو چکا تھا۔ احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیاوی طاقت اور اختیار انسان کو کبھی خدا نہیں بنا سکتے، لیکن حد سے بڑھا ہوا غرور انسان کو فرعونیت کے راستے پر ضرور ڈال دیتا ہے۔
ان کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا صارفین اور مختلف میڈیا پیجز نے بہت سراہا اور اسے موجودہ دور کے لحاظ سے ایک بہترین نصيحت قرار دیا۔

01/10/2026

میں تو کر سکتا نہیں جنت کی باتیں شوق سے
مصطفی ﷺ کو دیکھ لے جس نے خدا دیکھا نہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلانِ لاہور کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں 10 روزہ بسنت منانے کی...
30/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلانِ لاہور کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’وزیراعلی مریم نواز شریف نے زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان کیا، لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی۔

25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی،
5 فروری کو 'کش*میر ڈے' منانے کے لیے ایک روز بسنت کے جشن کا ناغہ ہوگا، بسنت کے دس دن پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے پوری دنیا میں فروغ کا باعث بنیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال بنیں۔

راولپنڈی کی مصروف ترین مری روڈ پر ایک شخص کے چلتی گاڑی کے بونٹ پر سوار ہونے اور ایک موٹر سائیکل کے گاڑی کے ساتھ گھسٹنے ک...
29/09/2026

راولپنڈی کی مصروف ترین مری روڈ پر ایک شخص کے چلتی گاڑی کے بونٹ پر سوار ہونے اور ایک موٹر سائیکل کے گاڑی کے ساتھ گھسٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ویڈیو میں بونٹ پر دکھائی دینے والا شخص کوئی موٹر سائیکل سوار نہیں بلکہ مبینہ طور پر اس حادثے میں متاثر ہونے والی دوسری گاڑی کا مالک تھا، جو فرار ہونے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش میں اس کے بونٹ پر چڑھ گیا تھا۔

ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نیو ٹاؤن میں دفعہ 279 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایزل کی والدہ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے صرف وی لاگ بنانے آئے تھے اور انہوں ...
29/09/2026

ایزل کی والدہ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے صرف وی لاگ بنانے آئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی مالی مدد نہیں کی۔
رجب بٹ نے حال ہی میں بچوں سے متعلق اپنے متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگی تھی، جس کے بعد وہ انصاف کیلئے احتجاج کرنے والی ایزل کی والدہ سے ملاقات کیلئے بھی پہنچے تھے۔
ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگی تھیں کہ یوٹیوبر نے ایزل کی والدہ کی مالی معاونت بھی کی ہے۔
تاہم اب ایزل کی والدہ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ صرف وی لاگ بنانے آئے اور انہوں نے کوئی مدد نہیں کی۔ ساتھ ہی انہوں نے جے ڈی سی کی جانب سے مدد ملنے کی اطلاعات کی بھی تردید کی۔
ایزل کی والدہ کے بیان کے بعد رجب بٹ کو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے زندگی کی تلخ حقیقت بی...
29/09/2026

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے زندگی کی تلخ حقیقت بیان کی، اپنے پیغام میں لکھا’’ والدین کے ساتھ گزارا ہوا وقت زندگی کی سب سے قیمتی دولت ہے۔ ❤️
ان کے پاس بیٹھیں، ان کی باتیں سنیں، ان کے ساتھ ہنسیں اور ان کی خدمت کریں۔
زندگی کی مصروفیات کبھی ختم نہیں ہوں گی، مگر والدین کا ساتھ ہمیشہ نہیں رہے گا۔

28/09/2026

نوجوان کے بائیک پر حیران کن اسٹنٹس، سب دیکھتے رہ گئے!

Address

4 Chatsworh Garden
London
KT36DW

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Growup Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share