09/08/2024
ہر پوسٹ ارشد ندیم کی جیت کی خوشیوں منا رہی تھی ۔ ہر پوسٹ کو دل وال لائیک دیا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قوم کیا چاہتی ہے، ہر روز آپس میں مختلف مباحث پر لڑنے والے، طعنے دینے والے سب ایک ہی مستی میں نظر آئے۔۔۔
سلام اس ماں کے لئے بھی جس کے یہ جملے ہیں :
"میں نیرج چوپڑا کے چاندی کے تمغے سے خوش ہوں،
جس لڑکے (ارشد ندیم )کو سونے کا تمغہ ملا وہ بھی میرا بچہ ہے، ہر کوئی بہت محنت کرکے وہاں جاتا ہے"۔ "والدہ نیرج چوپڑا"
یہ ایک چیز ہے جسے سپورٹس مین شپ کہا جاتا ہے،