31/10/2025
کشمیر میں بنکر بنانے میں تیزی
’بنکر بننے کا مطلب جان کی ضمانت نہیں ہے، کیونکہ ہمارے گاوں میں کئی لوگ اپنے بنکر کے قریب گولہ گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔‘
مقبوضہ کشمیر میں LOC کے قریب رہائش پذیر کوثر سلام کا بھارتی وزیردفاع کے بیان پر ردعمل
یاد رہے پیر کے روز نئی دلیّ میں دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کی ایک انجمن کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’یہ واقعہ اس بات کی تلخ یاد دہانی ہے کہ اب کبھی بھی بغیر کسی پیشگی وارننگ کے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے انڈیا کو اس بات کے لیے تیار رہنا ہو گا کہ کبھی بھی اچانک جنگ چھِڑ سکتی ہے۔‘