
03/08/2025
*انسپکٹر بہادر علی کے خلاف سازش/بااثر منشیات فروش اور انکے سرغنےمتحرک*
منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے والے پولیس کے فرض شناس اور بہادر آفیسر، انسپکٹر بہادر علی کو ہٹانے کے لیے منشیات فروشوں کے سرغنہ اور ان کے بااثر سرپرست سرگرم ہو چکے ہیں۔
معتبر ذرائع کے مطابق، انسپکٹر بہادر علی کی جرآت مندانہ کارروائیوں اور غیر معمولی ایمانداری سے خوفزدہ ہو کر یہ عناصر مختلف سطحوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ انہیں ہٹا دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر بہادر علی کی بے خوف کارروائیوں نے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی ہے، بلکہ ان کے سرپرستوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے، جو اب ان کے تبادلے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ انسپکٹر بہادر علی کی خدمات کو مختلف عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا ہے، اور امامیہ انجمن کے صدر نے بھی حالیہ جمعے کے خطبے میں ان کی ایمانداری اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہری و سماجی حلقے اس ممکنہ اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے، جو معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں، نہ کہ انہیں ہٹایا جائے