
20/09/2025
چاندنی رات ہے اور پچھلا پہر،
دونوں عالم کے سرکار ﷺ آ جائیے
بہرِ دیدار مشتاق ہے ہر نظر،
دونوں عالم کے سرکار آ جائیے
سامنے جلوہ گر پیکرِ نُور ہو،
منکروں کا بھی سرکار شک دور ہو
کر کے تبدیل اِک دن لباسِ بشر،
دونوں عالم کے سرکار آ جائیے
آخری وقت ہے ایک بیمار کا،
دل مچلنے لگا شوقِ دیدار کا
بجھ نہ جائے کہیں یہ چراغِ سحر،
دونوں عالم کے سرکار آ جائیے
آج محفل میں محبوب کی دھوم ہے،
شانِ عِزّ و کرم سب کو معلوم ہے
یوں لُٹاتے ہُوئے رحمتوں کے گُہر،
دونوں عالم کے سرکار آ جائیے
شامِ غربت ہے اور شہرِ خاموش ہے،
ایک ارشد اکیلا کفن پوش ہے
خوف کی ہے گھڑی وقت ہے پُر خطر،
دونوں عالم کے سرکار آ جائیے
🌹صَلَّی اللّهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ سـیّدنا مُحَمَّـــدٍ وَّآلِـهٖ وَسَلَّمْ🌹