15/08/2026
دیر کے کونے کونے میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ہر طرف لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، اور عوام کے حقوق کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ تحریکِ انصاف کا کارکن اب حقیقت کو سمجھ چکا ہے۔ ہر یونین کونسل سے غم و غصے کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔
عمران خان کی رہائی تو درکنار، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی قید کو غنیمت اور ایک موقع سمجھ کر علاقے کی تباہی کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف عمران خان کے ساتھ غداری نہیں، بلکہ ان کے نظریے، کارکنوں اور عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔
وقت گواہ ہے کہ ظلم، ناانصافی اور لوٹ مار ہمیشہ نہیں چل سکتے۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے، سب کچھ سمجھ رہی ہے—اور ایک دن اس کا حساب ضرور ہوگا۔