Sahafat.tv

Sahafat.tv Official page of Sahafat.TV
Sahafat.TV is a social news page where you can find all type of news and videos. The content entertain yo a lot.

03/06/2026

تنخواہوں میں کٹوتی کے حوالے سے ملازمین کے لیے بڑی خبر
پشاور: ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نے ملازمین کی تنخواہوں کو اسمارٹ حاضری نظام سے مشروط کرتے ہوئے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔مراسلے کے مطابق جون 2026 کی تنخواہیں مئی کے اسمارٹ اٹینڈنس ریکارڈ کی بنیاد پر ادا کی جائیں گی اور غیر حاضری یا بغیر اجازت رخصت کی صورت میں متعلقہ دنوں کی 100 فیصد تنخواہ کاٹی جائے گی۔بورڈ نے تمام اداروں میں اسمارٹ اٹینڈنس سسٹم مکمل طور پر فعال کرنے اور حاضری ریکارڈ کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اداروں میں نظم و ضبط، شفافیت اور ملازمین کی حاضری کو بہتر بنانا ہے۔

03/06/2026

رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
اسلام آباد: 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری، قرعہ اندازی 10 جون کو مظفرآباد میں ہوگی۔اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 8 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جبکہ 3 خوش نصیب 3،3 کروڑ روپے جیتیں گے۔اس کے علاوہ 660 انعامات 5،5 لاکھ روپے کے دیے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر 664 انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔پریمیم پرائز بانڈز رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کے نام پر جاری کیے جاتے ہیں اور انعامی قرعہ اندازی کے ساتھ سرمایہ کاری پر منافع بھی فراہم کرتے ہیں۔

03/06/2026

سیکیورٹی خدشات : موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک معطل
کوئٹہ : صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو اچانک معطل کردی گئی تاہم جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، سروس فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔معاون برائے داخلہ حکومتِ بلوچستان، بابر یوسفزئی نے بتایا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اسی مقصد کے تحت موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کو چند گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، موبائل انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔

03/06/2026

تاجروں کو بڑا ریلیف! پنجاب میں نئے کاروباری اوقات کار جاری
لاہور: حکومتِ پنجاب نے تاجروں کو ریلیف دیتے ہوئے مارکیٹس اور کاروباری مراکز کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔چیف سیکریٹری پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں دکانیں، بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔ریسٹورنٹس، سینما، فوڈ آؤٹ لیٹس، سبزی اور پھل فروش رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ فارمیسیز، اسپتال، کلینکس، پیٹرول پمپس، لیبارٹریز اور دودھ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔حکومت کا کہنا ہے کہ نئے اوقاتِ کار توانائی بچت مہم کے تحت مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ تاجروں کو سابقہ اوقات کے مقابلے میں ایک گھنٹے کا اضافی ریلیف بھی دیا گیا ہے۔

03/06/2026

یکم جولائی سے نیا نظام نافذ ! پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد: ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ Muhammad Ali Randhawa نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے پاسپورٹس کی ہوم ڈیلیوری سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے پاسپورٹ دفاتر کے دورے کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ڈی جی امیگریشن کے مطابق نئے نظام کے تحت پاسپورٹ شہریوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، جس سے دفاتر کے چکر اور طویل قطاروں سے نجات ملے گی۔انہوں نے کورئیر کمپنیوں کو پاسپورٹس کی بروقت اور محفوظ ترسیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔حکام کا کہنا ہے کہ جدید، تیز رفتار اور عوام دوست پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کے لیے مزید اصلاحات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

03/06/2026

عامر خان گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کےلیے تیار، تاریخ سامنے آگئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار Aamir Khan ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنی قریبی ساتھی Gauri Spratt کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور اب اپنے تعلق کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب 5 جولائی کو عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔عامر خان ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کے لیے جانے جاتے رہے ہیں، اسی لیے اس تقریب کو محدود اور خاندانی سطح پر رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Address

UK LONDON
London
N2-N22

Telephone

+966596519935

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahafat.tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahafat.tv:

Share