
14/10/2025
فلم جوانی پھر نہیں آنی اور اس کے سیکوئل میں اداکاری کرنے والی ثروت گیلانی نے کہا کہ وہ اس فرنچائز کی تیسری فلم میں کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ وہ ندیم بیگ، ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ کو پسند کرتی ہیں، تاہم وہ دوبارہ ’گُل‘ کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 کی پروموشن کے دوران ٹیم نے ان کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا۔ ثروت نے بتایا کہ انہوں نے خود لندن جانے کے لیے اپنی بکنگ کرائی تھی، مگر ٹیم کی جانب سے کوئی جواب یا تصدیق نہیں کی گئی، جس سے انہیں محسوس ہوا کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور انہیں کام نکلنے کے بعد استعمال کر کے ایک طرف کردیا گیا ہے۔
ثروت گیلانی نے مزید بتایا کہ ان کی اداکاری کے مناظر دونوں فلموں کے دوران کاٹے گئے، جو ان کے مطابق ایک فنکار کے ساتھ نامناسب سلوک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ اپنی عزتِ نفس اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l