Zahir Pir Update

Zahir Pir Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zahir Pir Update, Pakistan, London.

یہ پلیٹ فارم ایک آزاد اور شفاف فورم ہے جہاں ہر خبر سچائی کے ساتھ عوام تک پہنچے گی انشاء اللہ
ہمارا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور مفاد پرست عناصر و سفارشی صحافیوں کو بے نقاب کرنا ہے۔

07/09/2025
28/08/2025

تازہ ترین اپڈیٹ 28 اگست 2025
بے نظیر برج چاچڑاں شریف کے مقام سے ایک بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ یہ پل بہت دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے، جس کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ریلا تقریباً 70 سے 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سندھ میں گڈو براج میں داخل ہوگا۔ انتظامیہ نے نچلے علاقوں میں رہنے والے مکینوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

27/08/2025

ایمرجنسی فلڈ الرٹ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جناب خرم پرویز کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز میں منچن بند پر سیلابی ریلہ گزرنے کے باعث منچن بند ٹوٹ سکتا ہے چاچڑاں کے مقام پر بھی سیلابی ریلے کے گزرنے سے قریبی بستیاں اور نشیبی علاقے زیر اب آ سکتے ہے شہریوں کو محتاط رہنے اور نقل مکانی کرنے کے حوالے ہدایات جاری کی گئی ہے شہری اپنے مال مویشی اور ضرورت کا سامان لیکر ریلیف کیمپس پر پہنچے اور جلد از جلد علاقے کو خالی کردیں۔۔۔

27/08/2025

ضروری اعلان
دوران سیلاب دریاؤں
ندیوں میں پکڑا گیا مال مویشی یا ضروری سامان آپ کے پاس متاثرین کی امانت ہے
🤲🏼مال غنیمت نہیں 🚫

27/08/2025

کرتارپور زیرِ سیلاب: پنجاب میں صورتحال نہایت سنگین ہو چکی ہے کیونکہ دریا خطرناک حد تک بلند ہو گئے ہیں۔ کرتارپور مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے، سیلابی ریلے گھروں، کھیتوں اور سڑکوں کو لپیٹ میں لیتے ہوئے بڑے شہروں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

دریا کے کنارے واقع دیہات پہلے ہی ڈوب چکے ہیں اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔

انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے کناروں سے دور رہیں۔ صورتحال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

26/08/2025

ستھرا پنجاب خان پور اور ظاہرپیر کے پراجیکٹ منیجر شیث اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد خان پور کو صاف ستھرا شہر بنانا ہے لیکن چند عناصر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اس مشن کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مشینری کا کرایہ اور ڈرائیوروں کی تنخواہیں ٹھیکیداروں کو دی جاتی تھیں لیکن اطلاعات ملیں کہ ڈرائیوروں کی پوری تنخواہ 37 ہزار روپے وصول کرنے کے باوجود انہیں کم پیسے دیے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال کے بعد کمپنی نے ڈرائیوروں کو براہ راست پوری تنخواہ دینا شروع کر دی۔ پراجیکٹ منیجر کے مطابق اسی اقدام پر ناراض ہو کر ٹھیکیدار شہزاد ثمر، جام عابد، شہباز اور عمر نے مشینری نارمل اسکول گراؤنڈ میں جمع کر کے بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کیا جبکہ ڈرائیوروں کو دباؤ میں لانے اور دھمکانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ شیث اقبال نے واضح کیا کہ کمپنی کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محترم اہلیانِ ظاہر پیر!یہ آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پلیٹ فارم کو لازمی فالو کریں۔ یہ ایک آزاد، شفاف اور غیر جانبدار میڈی...
25/08/2025

محترم اہلیانِ ظاہر پیر!

یہ آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پلیٹ فارم کو لازمی فالو کریں۔ یہ ایک آزاد، شفاف اور غیر جانبدار میڈیا فورم ہے جو کسی بھی قسم کی پسند ناپسند، کمیشن یا ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل کو اجاگر کرے گا۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف سچ کو سامنے لانا ہے تاکہ یہاں کے لوگ موسمی اور ذاتی مفادات رکھنے والے عناصر، کرائے کے اور سفارشی نام نہاد صحافیوں سے نجات حاصل کرسکیں جن کا کام صرف پراپرٹی کی اشتہاربازی تک محدود ہے۔

اگر کسی بھائی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو براہِ راست میسنجر پر رابطہ کرے، انشاءاللہ اس کی آواز کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ پلیٹ فارم ظاہر پیر کی عوام کے لیے بنایا گیا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد یہ شہر کا سب سے معتبر اور عوامی پیج ثابت ہوگا۔
آپ کی حمایت ہی ہماری کامیابی ہے

22/08/2025

ضلع رحیم یار خان میں

پاکستان کی تاریخ میں غیرت کے نام پر ایک اور لرزہ خیز قتل

سینئر صحافی صدیق احمد کے چھوٹے بھائی سعید احمد کو رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر ، خورشید آباد میں تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ، ذرائع

سعید احمد نے کچھ عرصہ قبل مقامی معروف با اثر شخص ڈاکٹر خان وزیر پٹھان کی بیوہ بھتیجی سے نکاح کیا تھا ، ذرائع

نکاح کے بعد خاتون اپنے بچوں کے ساتھ اپنے ہی گھر میں رہائش پذیر تھی ، ذرائع

سعید احمد صبح سودا سلف دینے کی غرض سے اپنی بیوی کے گھر گیا جہاں اس کے بھائی اور دیگر نامعلوم افراد نے سعید احمد کو تشدد کے بعد قتل کردیا ، ذرائع
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو واقعے کا نوٹس لے

ڈاکٹر خان وزیر کے جیل سے باہر آتے ہی یہ اندوہناک واردات
ہوگئی ، ذرائع

میرا کوئی کمانے والا نہیں تھا ، میں نے اپنی مرضی سے سعید احمد سے نکاح کیا تھا ، نسیم بی بی بیوہ سعید احمد

میرے بھائی نے خاتون کی مرضی سے نکاح کیا تھا ، قاتلوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، صحافی صدیق احمد

میرے شوہر کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے ، میری جان کو بھی خطرہ ہے ، بیوہ سعید احمد

‏سہیل وڑائچ صاحب کے صحافتی کیرئیر کے لیے ایک بُرا دن
21/08/2025

‏سہیل وڑائچ صاحب کے صحافتی کیرئیر کے لیے ایک بُرا دن

‏راولپنڈی درکالی سیدہ سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ اشتہاری باوا عامر شاہ جو2 دن پہلے ccd کے ساتھ پولیس مقابلے میں مارا...
21/08/2025

‏راولپنڈی درکالی سیدہ سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ اشتہاری باوا عامر شاہ جو2 دن پہلے ccd کے ساتھ پولیس مقابلے میں مارا گیا
اب شوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹوک پر ایک شور برپا ہے عامر شاہ کی موت کے افسوس کا
میرا پیغام ہیں ہے جو بندہ غلط راستہ اپناتا ہے اور قانون سے ٹکرا کرتا ہے آخر اس کا انجام آ ہی جاتا ہیں جب قانون اپنا راستہ لے
⚠️لہذا ایسے ایکٹویٹی سے دور رہیے یہ سب شوشل میڈیا کی حد تک اچھی لگتی ہیں⚠️

18/08/2025

کیا بابر اعظم اس مشکل وکٹ پر کھیل سکتے ہیں؟

17/08/2025

‏یہ ھے کلاوڈ برسٹ کیا اصل اور جینون ویڈیو جس نے دیکھنا ھو
کلاوڈ برسٹ کیا ھوتا یہ ھوتا ھے 👇

Address

Pakistan
London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahir Pir Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share