16/11/2025
*تتہ پانی خوفناک دھماکہ، 10 سے زائد افراد زخمی*
تتہ پانی بائی پاس پر زور دار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک پٹھان شخص کسی مشکوک چیز کو اٹھا رہا تھا، جس کے فوراً بعد زوردار دھماکہ ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے میں مقامی بچوں سمیت پٹھان افراد بھی زخمی ہوئے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس و سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داران سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔