Ch Ali Hassan

Ch Ali Hassan Traveller | Digital Marketer | content creator

28/08/2026
26/08/2026

سرحد یونیورسٹی اور لرنل والے معاملے کو چھپانے کے لیے یہ معاملہ ضروری تھا

کیا کبھی سنا ہے قومی اسمبلی کا اے سی پھٹا ہو؟ سپریم کورٹ کا اے سی پھٹا ہو؟بلاول ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس کے اے سی پھٹے ہوں؟ ن...
26/08/2026

کیا کبھی سنا ہے قومی اسمبلی کا اے سی پھٹا ہو؟ سپریم کورٹ کا اے سی پھٹا ہو؟
بلاول ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس کے اے سی پھٹے ہوں؟ نہیں
کیونکہ انکی زندگیاں،.
انتہائی نگہداشت میں موجود نومولود بچوں سے زیادہ اہم ہوتی ہیں.
کہتے ہیں 14 ارب کا جہاز کیوں لیا؟
لیا ہے بھائی🚨

واقعہ رونما ہواکمیشن بنایاالزام تراشی ہوئینہ کسی کو سزا ملی نہ آگے کے لئے کوئی بہتر لائے عمل بنایاقصہ ختماگلے سانحہ کا ا...
26/08/2026

واقعہ رونما ہوا
کمیشن بنایا
الزام تراشی ہوئی
نہ کسی کو سزا ملی نہ آگے کے لئے کوئی بہتر لائے عمل بنایا
قصہ ختم
اگلے سانحہ کا انتظار کرو،،

علی ڈار والے کیس کا کیا بنا ؟ یاد بھی ہے ہماری محبِ وطن عوام کو کہ نہیں ؟ تمہارے ساتھ روز کچھ ہو گا اور اور پچھلے والا ت...
24/08/2026

علی ڈار والے کیس کا کیا بنا ؟ یاد بھی ہے ہماری محبِ وطن عوام کو کہ نہیں ؟
تمہارے ساتھ روز کچھ ہو گا اور اور پچھلے والا تم خود ہی بھول جاو گے ۔

چلو جن لوگوں کو قائداعظم کی ایمبولینس والی بات پر یقین نہیں تھا. کل وہ یقین بھی آ گیا.
21/08/2026

چلو جن لوگوں کو قائداعظم کی ایمبولینس والی بات پر یقین نہیں تھا. کل وہ یقین بھی آ گیا.

اگر آپ حجاب کا لفظ استعمال کر رہے ہیں، تو حجاب کا مطلب اسلام میں کیا ہے؟ اسلام میں حجاب اور عبایا کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے...
29/07/2026

اگر آپ حجاب کا لفظ استعمال کر رہے ہیں، تو حجاب کا مطلب اسلام میں کیا ہے؟ اسلام میں حجاب اور عبایا کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے بال نظر نہ آئیں، آپ کے بازو نظر نہ آئیں، اور پورا جسم پردے میں ہو۔

یہ کون سا حجاب ہے کہ آدھا سر ننگا ہے، بازو نظر آ رہے ہیں، اوپر سے ڈانس بھی کر رہے ہیں، اور پھر کہتے ہیں کہ یہ حجاب ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ آج ہر لڑکی نے اپنے حساب سے اسلام بنا لیا ہے، اور ہر لڑکے نے بھی۔ جہاں اسلام کی بات ان کے حق میں آتی ہے، وہی آیت، وہی حدیث اور وہی دلیل سنا دیتے ہیں، لیکن جہاں اسلام ان کی خواہشات کے خلاف ہو، وہاں خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔

آخر آپ لوگ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں؟ مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آئی

اب کچھ لوگ آئیں گے اور کہیں گے، “یار، اس نے حجاب کی کوشش تو شروع کی ہے نا۔”

اچھا، پھر میں بھی نماز میں ڈانس کر لیتا ہوں۔ آپ کو برا نہیں لگنا چاہیے، کیونکہ میں نے بھی تو نماز شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ “کوشش” والی بات بچوں کو سمجھانے کے لیے اچھی لگتی ہے، لیکن جب آپ اسلام کی بات کریں گے تو پھر اسلام کے اصولوں کے مطابق ہی بات ہوگی۔

کوشش کا مطلب یہ نہیں کہ عبادت یا حکم کو اپنی مرضی کے مطابق بدل دیا جائے۔

کوشش کا مطلب یہ ہے کہ پانچ نمازیں فرض ہیں، ابھی دو پڑھ رہا ہوں، تین پڑھ رہا ہوں، آہستہ آہستہ پانچ کی طرف جا رہا ہوں۔ یہ کوشش ہے۔

لیکن یہ کوشش نہیں کہ ایک ہی نماز غلط طریقے سے پڑھوں اور پھر کہوں کہ “میں تو کوشش کر رہا ہوں۔”

اسی طرح اگر حجاب کی بات کرنی ہے تو حجاب کو اسلام کے مطابق سمجھیں، نہ کہ اپنی مرضی کے مطابق اس کی نئی تعریف بنا لیں

27/07/2026

کشمیر بنے گا ———-

25/07/2026

ہر رشتہ نبھانے کے لئے نہیں ہوتا کچھ صرف سبق دینے آتے ہیں

انڈیا میں احتجاج مہنگائی، پیٹرول، آٹا، دال یا روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نہیں ہو رہا، بلکہ ایک امتحانی پرچہ لی...
24/07/2026

انڈیا میں احتجاج مہنگائی، پیٹرول، آٹا، دال یا روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نہیں ہو رہا، بلکہ ایک امتحانی پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

پاکستانیو! ذرا سوچئے، جب ایک قوم اپنی نوجوان نسل کے مستقبل، میرٹ اور تعلیمی نظام پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہ ہو، تو یہی شعور آگے چل کر ملک کی سمت کا تعین کرتا ہے۔

میرے نزدیک یہی وہ فرق ہے جو کئی شعبوں میں نظر آتا ہے۔ جب ایک معاشرہ تعلیم، میرٹ اور انصاف کے لیے آواز بلند کرتا ہے، تو اس کے نوجوان عالمی اداروں اور بڑی بڑی کمپنیوں میں بھی اپنی جگہ بناتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ہم کس مسئلے پر آواز اٹھاتے ہیں، اور کس مسئلے پر خاموش رہ جاتے ہیں؟

چلیں تعلیمی اصلاحات کی بات ایک طرف رکھ دیتے ہیں۔

صرف پچھلے ایک ہفتے میں پیٹرول تقریباً 21 سے 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ سب ایران۔امریکہ کشیدگی کا اثر ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر یہی وجہ ہے، تو پھر بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت میں عوام پر اسی شدت کا بوجھ کیوں نظر نہیں آتا؟

آخر ہر بحران کا سب سے بڑا بوجھ صرف پاکستانی عوام ہی کیوں اٹھائے؟

اب آہستہ آہستہ بات سمجھ آنے لگی ہے۔ جب عوام خاموش رہیں، سوال نہ کریں اور ہر فیصلے کو بغیر جواب دہی کے قبول کر لیں، تو پھر حکمران بھی یہی سمجھتے ہیں کہ جو چاہو کرتے رہو، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Address

London
IG11

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Ali Hassan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch Ali Hassan:

Shortcuts

Share