Idher Udher Se

Idher Udher Se Don,t Forget To Subscribe (Thanks)
(1)

نیو جرسی کے دلدلی علاقے کی صفائی کے دوران ایک شخص کو بوتل میں بند ایک پیغام ملا ہے جو 53 سال قبل ایک نو سالہ بچی نے سمند...
01/08/2026

نیو جرسی کے دلدلی علاقے کی صفائی کے دوران ایک شخص کو بوتل میں بند ایک پیغام ملا ہے جو 53 سال قبل ایک نو سالہ بچی نے سمندر میں بہایا تھا۔
دی ٹائیڈ لینڈز انیشی ایٹو کے شریک بانی جان کاؤٹرمین اپر ٹاؤن شپ کے دلدلی علاقے میں معمول کی صفائی کر رہے تھے کہ انہیں ایک بند بوتل ملی، جس میں ایک نو سالہ بچی کا مزاحیہ پیغام موجود تھا۔
پیغام میں لکھا تھا ’یہ بوتل 20 اگست 1973 کو اوشن سٹی کے سیکنڈ اسٹریٹ بیچ سے اس وقت سمندر میں بہائی گئی، جب میرے اغوا کار مجھے بحرِ اوقیانوس کے ساحل سے دور ایک جزیرے پر لے جا رہے تھے۔ براہِ کرم میرے خاندان کو اطلاع دیں کہ بے رحم اسفنج کے ماہی گیر مجھے شارک سے بھرے پانیوں میں غوطے لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مہربانی کرکے یہ پیغام میرے گھر کے پتے پر واپس بھیج دیں۔ شاید آپ نے میری جان بچا لی ہو! شکریہ۔ لاری بلیئر۔
جان کاؤٹرمین نے لاری بلیئر کو تلاش کرنے کی امید میں اس پیغام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو آخرکار ان کی بہن ایلیسن اسپینسر تک پہنچ گئی۔
ایلیسن اسپینسر نے بتایا کہ اس وقت لاری کی عمر نو سال تھی جبکہ وہ خود 16 سال کی تھیں۔ لاری نے یہ پیغام انہیں بول کر لکھوایا تھا کیونکہ ان کی لکھائی بہتر تھی۔ اس کے بعد دونوں بہنوں نے اوشن سٹی کے ساحل سے یہ بوتل سمندر میں بہا دی تھی۔

ویتنام میں مقیم بھارتی یوگا ٹیچر نے اپنی غیر معمولی جسمانی صلاحیت اور سانس پر قابو پانے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پان...
01/08/2026

ویتنام میں مقیم بھارتی یوگا ٹیچر نے اپنی غیر معمولی جسمانی صلاحیت اور سانس پر قابو پانے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کے اندر ایک ہی سانس میں 86 پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
38 سالہ کمل کلوئی نے یہ منفرد کارنامہ ویتنام کے ایک سوئمنگ پول میں انجام دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کیلستھینکس ورزشوں اور سانس روکنے کی خصوصی تربیت نے انہیں اس مشکل چیلنج کو مکمل کرنے کے قابل بنایا۔
کمل کلوئی اس سے قبل بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ 2020 میں انہوں نے پانی کے اندر مسلسل 21 یوگا آسن انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کمل کلوئی نے کہا کہ انہیں ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کا شوق رہا ہے۔ ان کے مطابق جب بھی وہ کسی شخص کو عالمی ریکارڈ قائم کرتے یا کوئی غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے دیکھتے تھے تو انہیں بھی کچھ نیا کرنے کا حوصلہ ملتا تھا
انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے کی مشق، جسمانی فٹنس اور سانس کو قابو میں رکھنے کی تربیت نے انہیں اس اعزاز تک پہنچایا
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے کمل کلوئی کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پانی کے اندر 86 پش اپس کے اس منفرد کارنامے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 99 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پا...
01/08/2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 99 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج اور پی ایل اے باہمی اعتماد،غیرمتزلزل تعاون اورمشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے حقیقی شراکت دار ہیں۔
جی ایچ کیوراولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے99ویں یومِ تاسیس کی پرُوقار تقریب انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ مہمانِ خصوصی تھے جبکہ دفاعی اتاشی اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پی ایل اے کو مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل نے چین کےدفاع، قومی ترقی اور عالمی امن کیلئے پی ایل اے کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا ۔
فیلڈ مارشل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پاک چین دوستی منفرد،لازوال اور علاقائی و عالمی چیلنجز کے سامنے ہمیشہ ثابت قدم رہی ہے،پاک افواج اور پی ایل اے باہمی اعتماد،غیرمتزلزل تعاون اورمشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے حقیقی شراکت دار ہیں۔
تقریب کی میزبانی پر چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہارتشکر کیا ۔
چینی سفیر کی جانب سےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کااعتراف کیا گیا ۔ چینی سفیر نے پاکستان کیلئےغیرمتزلزل تعاون اور سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

عام طور پر بازار میں آم چند سو روپے فی کلو میں دستیاب ہوتے ہیں، لیکن دنیا میں ایک ایسی نایاب قسم بھی موجود ہے جس کی قیمت...
01/08/2026

عام طور پر بازار میں آم چند سو روپے فی کلو میں دستیاب ہوتے ہیں، لیکن دنیا میں ایک ایسی نایاب قسم بھی موجود ہے جس کی قیمت سن کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ جاپانی نسل کے میازاکی آم ایک بار پھر اپنی غیرمعمولی قیمت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
بھارت کے کاشتکار سندیپ چوہدری نے اپنی فصل میں تیار ہونے والے میازاکی آم 2 لاکھ 11 ہزار بھارتی روپے فی کلو میں فروخت کیے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 لاکھ 12 ہزار روپے بنتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک کلو وزن میں صرف چار آم شامل تھے، یعنی ہر آم کی قیمت بھی غیرمعمولی رہی۔
کاشتکار سندیپ چوہدری نے فروخت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نایاب آم سورت کے معروف تاجر پروین گپتا نے خریدے ہیں۔ ان کے مطابق خریدار گزشتہ سال سے ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور اس منفرد آم کی خریداری میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔
میازاکی آم اپنی دلکش سرخی مائل رنگت اور منفرد ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں خاص مقام رکھتا ہے۔ اسے ’’سورج کا انڈہ‘‘ (Egg of the Sun) بھی کہا جاتا ہے، جبکہ غذائیت کے اعتبار سے بھی اسے عام اقسام کے آموں پر فوقیت حاصل ہے۔
ماہرین کے مطابق میازاکی آم میں وٹامن اے، وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار دیگر عام اقسام کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کے مہنگے ترین اور نایاب آموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ایران نے کویت میں امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ر خبردار کیا کہ اگر ایران پر مزید حملے کیے گئے تو پورا خ...
01/08/2026

ایران نے کویت میں امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ر خبردار کیا کہ اگر ایران پر مزید حملے کیے گئے تو پورا خطہ جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔
کویتی حکام کے مطابق ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا جبکہ کچھ مقامات پر معمولی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی جبکہ امریکہ نے ایران کو مزید کارروائیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔
ایران، امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے مشرقِ وسطیٰ کے امن، عالمی توانائی کی ترسیل اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک کی سرزمین یا تنصیبات ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوئیں تو ایسے ...
01/08/2026

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک کی سرزمین یا تنصیبات ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوئیں تو ایسے ممالک بھی ممکنہ تنازع کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ایران کے اعلیٰ مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک وسیع جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کے ممالک کی دولت، بنیادی ڈھانچے اور وسائل کو اپنی کمزور ہوتی عسکری پوزیشن کے تحفظ کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ان کے بقول واشنگٹن علاقائی ممالک کو اپنے مفادات کے لیے دفاعی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ خلیجی ممالک کو امریکہ کے ساتھ اپنے تعاون اور عسکری اتحاد پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، کیونکہ اگر کوئی ملک امریکہ کی دفاعی ڈھال بننے کا کردار ادا کرتا ہے تو وہ خود بھی ممکنہ جنگ کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ایسے اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو اس کی قومی سلامتی یا خودمختاری کے خلاف ہو، اور اگر خطے کے کسی ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتائج پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
ایرانی جنرل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیا ہے جبکہ ایران بھی واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب کویت سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی الرٹ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ آبنائے ہرمز میں بھی عسکری سرگرمیوں کے باعث عالمی برادری کو تیل کی ترسیل اور علاقائی استحکام کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔

فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی رواں ہفتے شادی کی خبریں گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا...
31/07/2026

فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی رواں ہفتے شادی کی خبریں گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ان افواہوں کی حقیقت کچھ اور ہے۔
پرتگالی ٹی وی پروگرام وی+ فاما میں میزبان ایڈریانو سلوا مارٹنز نے دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈو اور جارجینا یکم اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ان دونوں کی شادی پرتگال کے تاریخی مقام کوئنتا دا ریگلیرا میں ہو گی، جہاں مہمانوں کے لیے سیاہ لباس پہننے کی شرط ہو گی۔
یہ دعویٰ غلط نکلا:
تاہم ہسپانوی میگزین ’ہولا‘ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی کہ رونالڈو اور جارجینا کی شادی اس ہفتے نہیں ہو رہی۔
ہولا کے مطابق جس مقام کو شادی کے لیے مختص کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، یکم اگست کو معمول کے مطابق سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا اور اسی شام وہاں ایک الگ میوزیکل پرفارمنس بھی شیڈول ہے، جس سے وہاں کسی بڑی نجی شادی کی تقریب کے انعقاد کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ ہیں جبکہ دونوں نے اگست 2025 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ رونالڈو نے 2025 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ کے بعد جارجینا سے شادی کریں گے۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے غزہ میں مکمل غیر مسلحی سے متعلق بورڈ آف پیس کے مجوزہ منصوبے سے اتف...
31/07/2026

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے غزہ میں مکمل غیر مسلحی سے متعلق بورڈ آف پیس کے مجوزہ منصوبے سے اتفاق کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حماس کے سینئر رہنما نے بتایا کہ تنظیم نے منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس بارے میں تفصیلات پر مشتمل سرکاری بیان جلد جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مرحلہ وار انخلا پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جبکہ امید ہے کہ ثالث اور بورڈ آف پیس اسرائیل کو معاہدے کا پابند بنائیں گے۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے اداکار فخر عالم کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کر لی ...
31/07/2026

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے اداکار فخر عالم کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شہزاد کو زیرِ حراست ملزم ظہیر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فخر عالم کے گھر سے لوٹے گئے زیورات بھی ملزم شہزاد سے برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فخر عالم کے مینجر یوسف نے 29 جنوری 2025 کو ملزمان کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے فخر عالم کے گھر سے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹا تھا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد گرفتار جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کر کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی انتظامی اصلاحات پر باتیں انت...
31/07/2026

وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی انتظامی اصلاحات پر باتیں انتہائی غور طلب اور وقت کی ضرورت ہیں۔
صدر آئی پی پی عبد العلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی بڑھتی آبادی اور انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر ہر صوبے کو تین صوبوں (انتظامی یونٹس) میں تقسیم کیا جائے۔
صدر آئی پی پی نے کہا کہ موجودہ صوبوں کو نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ کے نام سے تین تین صوبوں میں تقسیم کیا جائے، اس طرح سے کسی بھی صوبے کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، صوبوں کی اس تقسیم سے تمام علاقوں کی تاریخی و ثقافتی شناخت مکمل طور پر برقرار رہے گی،
عبد العلیم خان نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے عوام کے تمام مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے گا، ​شہریوں کو چھوٹے کاموں کے لیے سیکڑوں کلومیٹر کا لمبا سفر کر کے دارالحکومتوں میں جانا پڑتا ہے، ​اگر نئے صوبے بن جائیں اور مسائل دہلیز پر حل ہوں تو آخر کسی کو کیا تکلیف ہو سکتی ہے؟، ​ہاں اگر کسی کی 'بادشاہت' میں کمی آتی ہے تو وہ ایک الگ بات ہے
صدر آئی پی پی نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں بادشاہت کی کوئی گنجائش نہیں، ​نئے صوبوں کے قیام سے شہریوں کو طویل اور دشوار سفر نہیں کرنا پڑے گا، ​نئے صوبوں سے چیف سیکریٹری، آئی جی اور ہائی کورٹس زیادہ مؤثر اور فوری خدمات فراہم کریں گے۔
عبد العلیم خان نے کہا کہ ​گزشتہ کئی دہائیوں سے نئے صوبوں کے قیام کی بات صرف سیاسی نعروں تک محدود رہی ہے، ​اب وقت ہے کہ تمام سیاسی بصیرت کو ایک پیج پر لا کر اس وژن کو حقیقت بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے ملک کو تقسیم نہیں کریں گے بلکہ قومی یکجہتی کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے، ​نئے صوبوں کی تشکیل سے معیشت مستحکم اور تمام علاقوں میں ترقی متوازن ہوگی۔

Address

Central Area
London

Telephone

+447777968205

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idher Udher Se posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Idher Udher Se:

Shortcuts

Share