Bolta Pakistan

Bolta Pakistan Media

*عمران خان کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں کا بھی عدالت سے رجوع*اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ حکام ک...
24/08/2026

*عمران خان کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں کا بھی عدالت سے رجوع*
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ حکام کو نوٹس کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں نے بھی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے نجی اسپتالوں سے علاج اور اہل خانہ سے بات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ حکام کو نوٹس کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے۔

جسٹس محمد آصف نے قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بیرسٹر اختر چھینہ نے دلائل دیے کہ درخواست گزار ہیموفیلیا بیماری کا شکار ہے اور انٹرنل بلیڈنگ ہے، دو ماہ میں 10 مرتبہ اسپتال لایا گیا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا، اس مسلہ کا علاج ابھی تک پاکستان میں صرف شفاء اسپتال میں ہی ممکن ہے۔

بیرسٹر اختر چھینہ نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اگر بیماری کا علاج سرکاری اسپتال میں نہیں تو قیدی کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ فیصلے نے واضع کر دیا کہ علاج کے اخراجات اہل خانہ برداشت کر سکتے ہیں، سپریم کورٹ فیصلے پر انحصار کرتے ہوئے استدعا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، اگر لیور ٹرانسپلانٹ سرکاری اسپتال میں میسر نہ ہو تو کیا اس قیدی کو پرائیویٹ اسپتال میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

درخواست گزار اویس الطاف کے وکیل سید جعفر نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیے کہ درخواست گزار اویس الطاف کو بخار اور دل کا مرض ہے، مناسب علاج معالجہ کروانا قیدی کا بنیادی حق ہے، سرکاری اسپتال میں علاج ممکن نہیں لہٰذا شفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

تیسرے قیدی کے وکیل نے دلائل دیے کہ درخواست گزار محمد اسماعیل 9 سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہے، ایک بھائی دبئی ہوتا ہے لیکن سالوں سے رابطہ نہیں ہے، جیل حکام کو حکم دیا جائے کہ واٹس ایپ کال کے ذریعے بھائی سے بات کروائی جائے۔

عدالت نے تینوں کیسز میں جیل حکام کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

*محبت میں مبتلا امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح*34 سالہ عادل شہزاد اور 58 سالہ روزانا مرین...
24/08/2026

*محبت میں مبتلا امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح*
34 سالہ عادل شہزاد اور 58 سالہ روزانا مرینا کی شادی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی

کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ عادل شہزاد سے شادی کرلی۔

عادل شہزاد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں فیس بک پر رابطہ ہوا اور پھر یہ تعلق سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کی۔

اس منفرد شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین مختلف آراء اور تبصرے کر رہے ہیں۔

محترمہ سارہ حیات صاحبہ کی یہ کاوش محض ایک سڑک کی تزئین و آرائش نہیں، بلکہ چکوال کے شہری منظرنامے کو ایک نئے شعوری اور تر...
23/08/2026

محترمہ سارہ حیات صاحبہ کی یہ کاوش محض ایک سڑک کی تزئین و آرائش نہیں، بلکہ چکوال کے شہری منظرنامے کو ایک نئے شعوری اور ترقیاتی زاویے سے ترتیب دینے کا عمل ہے۔

بھون روڈ وہ مسئلہ تھا جس نے چکوال کے شہریوں کو تقریباً چھ برس تک اذیت، انتظار اور مشکلات سے دوچار رکھا۔ مگر آپ نے اس مسئلے کو محض فائلوں اور اجلاسوں تک محدود نہیں رکھا، بلکہ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے عملی طور پر حل کیا۔ بھون روڈ کی تکمیل، اسے دو رویہ بنانا، گرین بیلٹ کی تیاری، شجرکاری اور اب خوبصورت اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب—یہ سب ایک مربوط شہری وژن کی علامت ہیں۔

اسی طرح چکوال کے مختلف روڈز کی بہتری، پارکس کی تزئین، تاریخی چھپڑ بازار کی خوبصورتی اور شہر کے دیگر ترقیاتی اقدامات اس امر کا واضح اظہار ہیں کہ اگر انتظامی قیادت میں وژن، عزم اور میدانِ عمل میں موجودگی ہو تو ایک شہر کی شکل و صورت ہی نہیں، شہریوں کا احساسِ وابستگی بھی بدل سکتا ہے۔

محترمہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ! چکوال کو بہتر سے بہترین، بلکہ جدید انفراسٹرکچر، منظم شہری منصوبہ بندی اور عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ایک جدید شہر—دبئی طرز کے ترقی یافتہ شہری منظرنامے—میں ڈھالنے کا یہ سفر یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ آپ کی قیادت میں چکوال جس سمت آگے بڑھ رہا ہے، وہ آنے والے برسوں میں اس شہر کی شناخت اور مستقبل دونوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صفدرملک| وائس چیئرمین عوامی پریس کلب چکوال رجسٹرڈ| ضلعی صدر ایپسکا چکوال | ڈائریکٹر بولتا 🇵🇰 پاکستان اور دھن 84 چینلز

23/08/2026

پاکستان بننے سے قبل کے جنرل پوسٹ آفیس کی خوبصورت وڈیو پیارے بھائی اظہر حسین
Geo Chakwal
اظہر بھائی کے شکریہ کے ساتھ شیئر کررہیے ہیں ۔۔۔

16 سال کا انتظار ختم، 6,017 دن بعد پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرلیصفدرملک| خصوصی رپورٹ وائس چیئ...
23/08/2026

16 سال کا انتظار ختم، 6,017 دن بعد پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرلی

صفدرملک| خصوصی رپورٹ
وائس چیئرمین عوامی پریس کلب چکوال رجسٹرڈ|ضلعی صدر ایپسکا چکوال| ڈائریکٹر بولتا 🇵🇰 پاکستان اور دھن 84 چینلز

پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کلاسیفکیشن راؤنڈ میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دے کر عالمی کپ 2026 میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں فتح کے لیے 16 سال سے زائد عرصہ انتظار کرنا پڑا۔

جاپان نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 7ویں منٹ میں ہیوتا یامادا نے گول کرکے برتری حاصل کی۔ 15ویں منٹ میں کائٹو تاناکا نے دوسرا گول کرکے جاپان کی برتری 2-0 کردی۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں شاندار واپسی کی۔ 22ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا، جبکہ 32ویں منٹ میں رانا وحید نے اپنا دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

صرف ایک منٹ بعد حمادالدین محمد نے گول کرکے پاکستان کو 3-2 کی برتری دلا دی۔

جاپان نے 36ویں منٹ میں کوجی یاماساکی کے گول سے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا، تاہم پاکستان نے ہمت نہ ہاری۔

41ویں منٹ میں حنان شاہد نے اہم گول کرکے پاکستان کو 4-3 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

آخری لمحات میں جاپان نے برابری کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم پاکستانی دفاع نے دباؤ کا بہترین انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے برتری برقرار رکھی۔

پاکستان کے گول

رانا وحید اشرف: 22، 32 منٹ
حمادالدین محمد: 33 منٹ
شاہد حنان: 41 منٹ

جاپان کی جانب سے ہیوتا یامادا، کائٹو تاناکا اور کوجی یاماساکی نے گول کیے۔

یہ کامیابی پاکستان کے لیے محض ایک میچ کی فتح نہیں بلکہ 6,017 دن کے طویل انتظار کے خاتمے کی علامت ہے۔ 2010 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے قومی ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔


عنوان: آپ ہی دیں پلیز
23/08/2026

عنوان: آپ ہی دیں پلیز

22/08/2026
22/08/2026

نور عالم خان کی سچی و کھری باتیں ۔۔۔ اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کو نہیں بخشا ۔۔۔

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolta Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share