Netdost TV

Netdost TV Social media and television

24/04/2026

برطانیہ کے شہر برسٹل کے علاقے ایسٹن میں واقع مرکزی ایسٹن جامع مسجد میں بروز جمعہ ایک اہم اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پائیدار سفر کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کرنا تھا یہ پروگرام پیڈل اینڈ پاتھ منصوبے کے تحت منعقد ہوا جس میں برسٹل سٹی کونسل کی ایکٹو ٹریول ٹیم نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مسجد کے مرکزی ردوازہ کے باہر ایک معلوماتی اسٹال بھی قائم کیا گیا جہاں مقامی افراد کو پیدل چلنے سائیکل کے استعمال اور صحت مند سفری عادات اپنانے کے بارے میں مفید رہنمائی فراہم کی گئی اسٹال پر شرکاء میں مفت تحائف بھی تقسیم کیے گئے جس سے کمیونٹی کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی قاری مجید کی جانب سے اردو اور امام حافظ یاسین کی جانب سے پائیدار سفر کے موضوع پر انگریزی خطاب شامل تھا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ نمازِ جمعہ سے قبل معروف دینی شخصیت قاری مجید اور امام یاسین نے اسلام میں چہل قدمی اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

18/04/2026

آج میں نے برطانیہ کے تاریخی مقام Stonehenge کا دورہ کیا، جو Salisbury کے قریب واقع ہے یہ قدیم یادگار تقریباً 3000 قبل مسیح سے 2000 قبل مسیح کے درمیان مختلف مراحل میں تعمیر کی گئی اور آج بھی اپنی پراسراریت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہےاس مقام پر موجود دیوہیکل پتھر، جن میں سے کچھ کا وزن 25 ٹن تک ہے قدیم انسانوں کی حیرت انگیز انجینئرنگ صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں ماہرین کے مطابق یہ پتھر دور دراز علاقوں خاص طور پر ویلز سے یہاں لائے گئے تھے، جو ایک معمہ ہے اسٹون ہینج کو بعض لوگ عبادت گاہ، کچھ فلکیاتی کیلنڈر اور کچھ تدفین کی جگہ قرار دیتے ہیں۔ خاص طور پر گرمیوں کے سورج کے طلوع کے موقع پر یہاں ایک منفرد منظر دیکھنے کو ملتا ہے، جو اس کی سائنسی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے یہ تاریخی مقام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ میرے اس دورے کی ویڈیو اس قدیم عجوبے کی خوبصورتی اور عظمت کو مزید قریب سے دکھاتی ہے

16/04/2026

Respect the followers of other religions and promote mutual unity and solidarity because this is the foundation of a strong and peaceful society. "Imam Easton Jamia Masjid Bristol
Altaf Hussain"

07/04/2026

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Netdost TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category