
19/06/2025
تحصیل امبار اتمانخیل میں ٹرانسفارمر توڑنے کا افسوسناک واقعہ۔۔۔
آج رات تحصیل امبار اتمان خیل کے گاؤں اینگرشاہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم شرپسند عناصر نے علاقے کے معزز افراد رحمان اللہ رحمانی صاحب اور حاجی بختور خان صاحب کی بجلی کے ٹرانسفارمر کو چوری کرنے کی نیت سے شدید نقصان پہنچایا۔
ٹرانسفارمر کے اہم پرزے نکالنے کی کوشش کی گئی اور اسے مکمل طور پر توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب چکا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف مالی نقصان ہے بلکہ علاقے کی ترقی، کاروبار اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
ہم اور #پولیس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پوراً واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔
علاقے میں گشت اور نگرانی کو مؤثر بنایا جائے۔
ملوث عناصر کو جلد از جلد #گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اور متاثرہ افراد کو حکومت کی طرف سے ٹرانسفارمر کی بحالی میں فوری مدد دی جائے۔ District Mohmand Police