20/12/2025
کوٹلی عوام کو محفوظ، معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی، کوٹلی نے 19 دسمبر 2025 کو شہر بھر میں ایک خصوصی اور بھرپور فوڈ سیفٹی کریک ڈاؤن کیا۔ اس کارروائی کی نگرانی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر کوٹلی، منظم اکرم چوہدری نے کی۔
اس خصوصی ٹیم میں فوڈ اینالسٹ محمد جلیل، اے ایف ایس او سردار خورشید، سردار وجاہت علی، سردار عقیل، سردار یاسر فیاض اور دیگر متعلقہ اسٹاف شامل تھا۔
یہ خصوصی آپریشن دو مرحلوں میں انجام دیا گیا:
صبح کے اوقات میں شہر بھر میں دودھ کی دکانوں، دودھ سپلائی کرنے والے ہینڈلرز، گاڑیوں اور سیلز پوائنٹس کی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔ اس دوران موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ کے نمونے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے تاکہ ملاوٹ اور غیر معیاری دودھ کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔شام کے اوقات میں فش پوائنٹس، فرائنگ پوائنٹس، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور ہوٹلز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جہاں خاص طور پر استعمال شدہ تیل، صفائی ستھرائی، اور فوڈ ہینڈلنگ کے معیار کو جانچا گیا۔معائنے کے دوران مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 98 لیٹر ناقابلِ استعمال اور بدبودار (رینسڈ) تیل برآمد کیا گیا، جس میں 30، 18، 20، 10 اور 20 لیٹر کے ذخائر شامل تھے۔ اس تیل کی فی لیٹر قیمت 300 روپے کے حساب سے کل مالیت 29,400 روپے بنتی ہے۔ مذکورہ تیل کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے کر قانون کے مطابق ضبط کر لیا گیا شہر کے وسطی و مضافاتی علاقوں میں قائم دودھ کی دکانوں پر 40,000 روپے
فش پوائنٹس اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس پر 80,000 روپےکل جرمانہ: 1,20,000 روپے
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر کوٹلی، جناب منظم اکرم چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ فوڈ بزنس آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ فوڈ قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی ایف سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1280 پر رابطہ کریں یا AJK Food Authority Kotli کے فیس بک پیج پر وزٹ کر کے اپنی شکایات درج کروائیں